شمالی علاقہ جات میں شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بند شاہراہیں مکمل بحال کر دی گئی ہیں۔ مانسہرہ،ناران جھل کھنڈ ہائی وے، سکردو سے جگلوٹ روڈ اور دیگر 20 اہم مقامات سے لینڈ سلائیڈنگ مکمل طور پر ہٹا دی گئی ہیں جبکہ ناران سے بابوسر ٹاپ اور چلاس میں این ایچ اے کی بحالی کی سرگرمیاں تکمیل کے مراحل میں ہیں۔ تمام شاہراہوں کی مکمل بحالی تک سر گرمیاں جاری رہیں گیں، فیلڈ افسران چھٹی نہیں کر سکتے۔ کلاوڈ ہرسٹ اور بارشوں سے سڑکوں کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔ مکمل بحالی کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ ایمر جنسی رسپانس پلان بھی تیار کر لیا گیا ہے۔ شہری کاغان، ناران کا سفر کر سکتے ہیں لیکن موسمی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے غیر ضروری سفر سے پرہیز کریں۔
پاکستان کی طرف سے دوسرے ریموٹ سنسنگ سیٹلائٹ کو خلا میں بھیجے جانے پر قوم کو مبارکباد۔ انجنئیرز، سائنسدان اور اس کی تیاری میں اپنا کردار ادا کرنے والے تمام افراد خراجِ تحسین کے مستحق ہیں۔ جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس اس سیٹلائٹ کی خلا میں موجودگی سے زراعت میں جدت اور ماحولیاتی تبدیلیوں کو سمجھنے میں مدد کے ساتھ ساتھ پاکستان میں انفراسٹرکچر کی ترقی اور شہری پھیلاؤ کی نگرانی ہو سکے گی۔ دوسرے ریموٹ سنسنگ سیٹلائٹ کی لانچنگ پاکستان کی خلائی ترقی میں اہم قدم ہے۔ انشاء اللہ! وہ دن دور نہیں جب پاکستان کا شمار بھی جدید ترین سہولیات رکھنے والے ممالک میں ہو گا۔
پاکستان کے خالد محمود کے ایشین باکسنگ کے بورڈ آف ڈائریکٹر کا رکن منتخب ہونے پر قوم کو مبارکباد، ایشین باکسنگ کے کانگریس اجلاس میں پاکستانی رکن کا بھارتی رکن کو 9 کے مقابلے میں 18ووٹوں سے شکست دینا نہ صرف پاکستان کے لیے اعزاز ہے بلکہ ایشیائی سطح پر پاکستان کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کی علامت بھی ہے۔ یہ کامیابی کھیلوں کے محاذ پر پاکستان کی بہترین سپورٹس ڈپلومیسی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ بھارت کی بین الاقوامی سطح پر ایک کے بعد ایک شکست اُس کی ناکام پالیسیوں اور ہٹ دھرمی کا نتیجہ ہے۔ الحمد اللہ پاکستان درست سمت میں آگے بڑھ رہا ہے۔
ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز میں 1-2 سے کامیابی پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد۔ قومی ٹیم نے تینوں شعبوں میں بہترین کھیل پیش کیا۔ آج تیسرے ٹی ٹونٹی میں صاحبزادہ فرحان اور صائم ایوب نے عمدہ بیٹنگ کی۔ امید ہے قومی ٹیم جیت کا تسلسل برقرار رکھے گی اور ایک روزہ میچوں کی سیریز میں بھی شاندار کارکردگی دکھائے گی۔
یومِ شہدائے پولیس کے موقع پر مادرِ وطن پر اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے پولیس فورس کے آفیسرز اور جوانوں کو خراجِ عقیدت اور سلام ۔ یہ دن پولیس اہلکاروں کی بہادری اور جرأت کو یاد کرنے کا دن ہے۔ معاشرے میں امن و استحکام اور شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کے لیے پولیس شہداء کی لازوال قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔ اپنے بچوں کو یتیم کر کے ہزاروں بچوں کو یتیمی سے بچانے والے شہداء ہمارا فخر ہیں جو ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے۔
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
جمعہ کا دن تمہارے بہترین دنوں میں سے ہے، لہٰذا اس دن میرے اوپر کثرت سے درود ( صلاۃ ) بھیجا کرو، اس لیے کہ تمہارے درود مجھ پر پیش کئے جاتے ہیں ۔
(سنن ابوداؤد ،۱۵۳۱)
#JummahMubarak
پاکستان کی عسکری تاریخ میں پہلے نشان حیدر پانے والے کیپٹن سرور شہید کو انکے 77ویں یوم شہادت پر خراجِ عقیدت پیش کرتا ہوں۔
1948 میں تلپترا آزاد کشمیر کے مقام انکی جرات اور وطن کے دفاع میں غیر متزلزل حوصلہ اور بہادری قابلِ فخر ہے آج انکا یوم شہادت وطن عزیز کیلیے دی جانے والی بے شمار قربانیوں کا مظہر ہے۔
الله تعالی شہداء کے درجات بلند فرمائے آمین
پاکستان کی طرف سے دوسرے ریموٹ سنسنگ سیٹلائٹ کو خلا میں بھیجنے پر تمام انجنئیرز، سائنسدانوں اور اسکی تیاری میں شامل ہر فردِ واحد کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔دوسرے جدید سیٹلائٹ سے ماحولیاتی نگرانی، زراعت اور دفاع کے لیے استعمال ہمارے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ آج ایک فخریہ لمحہ ہے انشاءاللہ مستقبل قریب میں پاکستان کا شمار جدید ٹیکنالوجی سے لیس ممالک میں ہوگا
اے ایمان والو ! جب جمعہ کےدن نماز کےلیے پکارا جائے تو اللہ کے ذکر کی طرف لپکو، اور خریدو فروخت چھوڑ دو۔ یہ تمہارےلیےبہتر ہے،اگر تم سمجھو۔
پھر جب نماز پوری ہوجائےتو زمین میں منتشر ہوجاؤ، اور اللہ کافضل تلاش کرو،اور اللہ کو کثرت سےیاد کرو، تاکہ تمہیں فلاح نصیب ہو۔
﴿الجمعہ۔۹،۱۰﴾
#JummahMubarak
پاکستان کے خالد محمود کے ایشین باکسنگ کے بورڈ آف ڈائریکٹر کا رکن منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔
انھوں نے بھارتی رکن کو 9 کے مقابلے میں 18ووٹوں سے شکست دے کر ایشیائی سطح پر پاکستان کے پرچم کو بلند کردیا ہے۔ الحمداللہ ہر گزرتا دن پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کر رہا ہے۔ بین الاقوامی سطح پر سٹیٹ ڈیپلومسی ہو یا سپورٹس ڈپلومیسی ہمارا ملک ہر میدان میں اپنا لوہا منوا رہا ہے
یومِ شہدائے پولیس کےموقع پر تمام شہدائے پولیس کو خراجِ عقیدت و سلام پیش کرتاہوں۔امن و استحکام اور عوام کے جان و مال کی حفاظت کےلیے پولیس کی لازوال قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں۔
دہشت گردی، جرائم اور بدامنی کے خلاف جنگ میں پولیس کا کردار ہمیشہ بے مثال رہا ہے۔ پوری قوم کو ان شہدائے وطن کی لازوال قربانیوں پر فخرہے۔الله تعالیٰ انکے درجات بلند فرمائےآمین.
پہلا نشان حیدر پانے والے کیپٹن محمد سرور شہید کو 77 ویں یوم شہادت پر خراج عقیدت اور سلام۔ کشمیر کے محاذ پر انہوں نے جس جرأت و بہادری سے دشمن کا مردانہ وار مقابلہ کیا وہ اپنی مثال آپ ہے۔ قیام پاکستان سے لیکر اب تک وطن عزیز کی سلامتی ہمارے شہداء کی لازوال قربانیوں کی مرہون منت ہے۔ اپنی جان پر کھیل کر دھرتی ماں کی حفاظت کرنے والے شہداء قوم کا فخر ہیں۔ قوم افواجِ پاکستان کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کر سکتی۔
پہلا نشان حیدر پانے والے کیپٹن محمد سرور شہید کو 77 ویں یوم شہادت پر خراج عقیدت اور سلام۔ کشمیر کے محاذ پر انہوں نے جس جرأت و بہادری سے دشمن کا مردانہ وار مقابلہ کیا وہ اپنی مثال آپ ہے۔ قیام پاکستان سے لیکر اب تک وطن عزیز کی سلامتی ہمارے شہداء کی لازوال قربانیوں کی مرہون منت ہے۔ اپنی جان پر کھیل کر دھرتی ماں کی حفاظت کرنے والے شہداء قوم کا فخر ہیں۔ قوم افواجِ پاکستان کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کر سکتی۔
استحکامِ پاکستان پارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری و ممبر صوبائی اسمبلی محمد شعیب صدیقی کی آئی پی پی پنجاب سیکرٹریٹ میں حلقہ کے لوگوں سے ملاقات کی اور انکے مسائل سنے اور فوری طور پر مسائل کو حل کروانے کے احکامات جاری کیے۔
1/3
گلگت بلتستان میں کلاؤڈ برسٹ سے ہونے والی تباہی انتہائی افسوسناک ہے۔بابوسر ٹاپ کے قریب لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب سے گاڑیاں اور پل بہنے کے مناظر انتہائی تکلیف دہ ہیں۔ الله تعالیٰ سے دعاگو ہوں کہ ہمیں مزید ناگہانی آفات سے محفوظ رکھے اور پورے ملک میں بارشوں کی تباہی میں جاں بحق افراد کی مغفرت اور متاثرین کو ہمت و صبر عطاء فرمائے آمین
شگر ارندو باشہ سے تعلق رکھنے والے کوہ پیماؤں محبوب علی اور علی عباس کو 8068 میٹر بلند اور دنیا 13 ویں بلند ترین چوٹی گشہ بروم ون سر کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔
نوجوانوں نے پُرخطر راستوں کو پار کر کے سبز ہلالی پرچم چوٹی پر لہرا کر پاکستان کے نام کو مزید روشن کردیا ہے۔ پاکستان کا ٹیلنٹ بے مثال ہے۔اللہ تعالی مزید ترقی و ہمت عطاء فرمائے آمین
دل سےنکلےگی نہ مرکر بھی وطن کی الفت...
میری مٹی سے بھی خوشبوئے وفا آئے گی...
بلوچستان مچھ میں دہشتگردوں کا جواں مردی سے مقابلہ کرکے شہادت کا رتبہ پانے والے میجر زیاد سلیم اور چار جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں ۔
پاک افواج دہشتگردوں سامنے سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑی ہے۔ مادرِ وطن کے ان بہادر سپوتوں کی قربانیاں رایگاں نہیں جائیں گی۔اللہ تعالی شہدائے وطن کے درجات بلند اور سوگوران کو صبرِ جمیل عطا فرمائے آمین