محلہ بنو ہاشم سے گزر رہا تھا 14 سو سال پُرانے گھر دیکھ کر رُک گیا اور اِس تاریخی مقام کی کُچھ تصویریں لی،،
امام حسین علیہ السلام کا قافلہ مدینہ منورہ کے محلہ بنی ہاشم سے روانہ ہوا تھا،
یہ وہی محلہ تھا جہاں بنو ہاشم کے گھر تھے، مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے قریب، اور جنت البقیع کے راستے پر،
آپ کا گھر وہیں تھا، 28 رجب 60 ہجری کی رات کو آپ اپنے اہل و عیال، بھائیوں، بچوں اور چند وفادار ساتھیوں کے ساتھ اپنے اسی گھر سے نکلے،
روانگی سے پہلے آپ نے سب سے پہلے نانا جان حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے روضہ مبارک پر حاضری دی، وہاں دیر تک رو کر دعا مانگی، پھر اپنی والدہ سیدہ فاطمہ الزہرہ سلام اللہ علیہا اور اپنے بھائی امام حسن علیہ السلام کی قبر پر گئے، اور پھر مدینہ کو الوداع کہہ کر مکہ مکرمہ کی طرف روانہ ہو گئے،
اس وقت آپ کے ساتھ تقریباً 80 سے 82 افراد تھے، جن میں عورتیں اور بچے بھی شامل تھے،
مدینہ والوں نے جب یہ قافلہ دیکھا تو پورا مدینہ رو پڑا تھا، کیونکہ سب جانتے تھے کہ نواسہ رسول اب مدینہ واپس نہیں آئے گا،
اس رات مدینہ منورہ کا منظر قیامت سے کم نہیں تھا،
جس رات امام حسین علیہ السلام نے مدینہ چھوڑا، پورا مدینہ جاگ رہا تھا، کسی کو نیند نہیں آ رہی تھی، ہر گلی، ہر کوچے میں ایک ہی خبر تھی کہ نواسہ رسول مدینہ چھوڑ کر جا رہے ہیں،
روضہ رسول پر آخری حاضری
رات کے اندھیرے میں آپ تنہا اپنے نانا جان حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے روضہ مبارک پر گئے، روضے کی جالی سے لپٹ کر دیر تک روتے رہے،
روایت میں ہے آپ نے فرمایا،
اے نانا جان، میں آپ کے دین کو بچانے کے لیے جا رہا ہوں، امت نے آپ کے دین کو بدل دیا ہے، میں آپ کی امت کی اصلاح کے لیے نکل رہا ہوں،،
پھر آپ وہیں روضے کے پاس ہی سو گئے، خواب میں نانا جان تشریف لائے، آپ کو سینے سے لگایا اور فرمایا، حسین، تم جلد میرے پاس آ جاؤ گے، تمہارے لیے اللہ نے بہت بڑا درجہ رکھا ہے جو شہادت کے بغیر نہیں ملے گا،
یہ سن کر آپ بیدار ہوئے تو آپ کی آنکھیں آنسوؤں سے بھری ہوئی تھیں،
2 گھر کا منظر
جب آپ گھر واپس آئے تو بیبیاں سامان باندھ رہی تھیں، سیدہ زینب سلام اللہ علیہا، بیبی ام کلثوم، چھوٹی شہزادی سکینہ، چھوٹے علی اصغر، حضرت علی اکبر، سب تیار تھے،
بچے پوچھ رہے تھے، بابا ہم کہاں جا رہے ہیں،
گھر میں ایک عجیب سناٹا تھا، کوئی اونچی آواز میں بات نہیں کر رہا تھا، عورتیں چادروں میں منہ چھپا چھپا کر رو رہی تھیں،
3 مدینہ والوں کا رونا
جب قافلہ محلہ بنی ہاشم سے نکلا تو مدینہ کے مسلمان دوڑ دوڑ کر آ گئے،
بوڑھے، جوان، عورتیں، بچے سب گلیوں میں کھڑے تھے،
کوئی کہہ رہا تھا، حسین نہ جاؤ، مدینہ کو ویران نہ کرو،
کوئی کہہ رہا تھا، اب اس مدینہ میں رونق نہیں رہے گی،
عورتیں چھتوں پر کھڑی رو رہی تھیں،
بچے امام کے اونٹ کے پیچھے بھاگ رہے تھے اور کہہ رہے تھے ہمیں بھی ساتھ لے جاؤ،
حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا، جو نبی پاک کی زوجہ تھیں، وہ بھی روتی ہوئی آئیں اور فرمایا بیٹا حسین، نہ جاؤ، میرے دل کو گواہی ہے کہ تمہیں قتل کر دیا جائے گا، امام نے فرمایا، امی جان، یہ اللہ کا حکم ہے، مجھے جانا ہی ہو گا،،
حضرت محمد بن حنفیہ، آپ کے بھائی، نے آپ کا ہاتھ پکڑ کر بہت روکا، کہا بھائی، کوفہ والوں پر بھروسہ نہ کرو، انہوں نے آپ کے والد اور بھائی کو بھی دھوکہ دیا تھا، آپ نے فرمایا، بھائی، میں جانتا ہوں، لیکن اگر میں نہ گیا تو یزید مجھے مدینہ میں ہی شہید کر دے گا اور حرم کی حرمت پامال ہو جائے گی،،
4 آخری الوداع
قافلے کی اونٹنیاں جب مدینہ کی گلیوں سے گزریں تو لوگوں نے دیکھا کہ جس سواری پر سیدہ زینب بیٹھی ہیں، اس کی مہار خود امام حسین نے پکڑی ہوئی ہے،،
مدینہ کے لوگوں نے اس سے پہلے ایسا منظر کبھی نہیں دیکھا تھا۔ جو حسین مدینہ کی گلیوں میں نانا کے کندھوں پر گھومتے تھے، آج وہی حسین اپنے پورے خاندان کے ساتھ مدینہ چھوڑ کر جا رہے تھے،،
جیسے جیسے قافلہ آگے بڑھتا گیا، مدینہ پیچھے رہتا گیا۔ مدینہ والے دور تک دیکھتے رہے، جب تک قافلہ نظروں سے اوجھل نہیں ہو گیا،،
پھر مدینہ میں ایسی خاموشی چھا گئی جیسے مدینہ کی روح ہی نکل گئی ہو،،
Copied
@simowabaj Yeh bombari USA ne ki Thy , IRAN ke Khany per. FACT SE BAAT KRO.11 Saal IRAQ per Bombarment Hoty Rhy IRAN Ne iraqi fighters iraq ko wapis bi ni kiye
🌧️ PMD Issues Weather Advisory for 18–25 July 2026
Widespread rain-wind/thundershowers, with heavy to very heavy rainfall at isolated places, across northern, central and northeastern Pakistan due to strengthening monsoon currents and an approaching westerly wave.
#Weather