تاریخ اُٹھا کر دیکھ یہ والی محبت س��ائے عمران خان کے کسی بھی سیاستدان کے حصے میں نہیں آئی
جب لیڈر ایماندار اور محب وطن ہوگا تو قوم اپنی خوشیوں میں اسے ایسے ہی شامل رکھے گی
عمران خان اس قوم کی روح ہے
چکوال کے حلقوں میں ایک اور واردات ڈالنے کی تیاری
نبیل انور ڈھکو
چکوال کے حلقوں میں ایک اور واردات ڈالنے کی تیاری کر لی گئی۔ ذرائع کے مطابق چکوال کے چھ کے چھ حلقوں میں مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی متنازعہ جیت کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے نہ صرف جعلی فارم 45 تیار کر لیے گئے ہیں بلکہ خالی بیلٹ پیپرز پر ٹھپے بھی لگا لیے گئے ہیں۔
این اے 58 پر مسلم لیگ ن کے امیدوار میجر (ر) طاہر اقبال نے فارم 45 کے مطابق 128000 ووٹ لیے جبکہ پی ٹی آئی کے امیدوار ایاز امیر نے 154000 ووٹ لیے۔ آر او آفس میں بیٹھے ریاضی دانوں نے طاہر اقبال کو 128000 سے کم کر کے 115000 ووٹ دیے اور ایاز امیر کے 154000 ووٹوں میں سے54000 نکال دیے۔ اب ریاضی کے نئے فارمولے ایجاد کر کے طاہر اقبال کو 163000 ووٹ دینے کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے۔ تاکہ اگر کل کوئی تحقیق ہوتی بھی ہے تو ایاز امیر کے 154000 ووٹوں کے باوجود طاہر اقبال کی جیت کو برقرار رکھا جا سکے۔ اس نئے فارمولے میں پیپلز پارٹی کے امیدوار سردار ذوالفقار دلہہ کو بھی ان کا اصل حصہ دینے کا فیصلہ کیا ��یا ہے۔ مسلم لیگ ن کے باقی امیدواروں کی متنازعہ جیت کے تحفظ کے لیے بھی یہی ہتھکنڈہ استعمال کیا جارہا ہے۔
شریف فیملی کے حلقوں کے بیلٹ پیپرز کی چھپائی پکڑی گئی۔
رائل پارک، لکشمی چوک میں نون لیگی رہنما احسان کی پرنٹنگ پریس پر صحافیوں کا چھاپہ: الیکشن گزرنے کے دس روز بعد بجی مانسہرہ اور لاہور کے حلقوں کے بیلٹ پیپرز کی چھپائی پکڑی گئی۔