(مسلمانو !) محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تم مردوں میں سے کسی کے باپ نہیں ہیں، لیکن وہ اللہ کے رسول ہیں، اور تمام نبیوں میں سب سے آخری نبی ہیں، اور اللہ ہر بات کو خوب جاننے والا ہے۔
(سورة الأحزاب ، ٤٠)
آخری نبی حضرت محمد مصطفیٰﷺ
رسول اللہﷺنے دنیا میں ظاہری طور پر63 برس کی عمر مبارک پائی، لیکن آپﷺکی سیرت، تعلیمات اور محبت آج بھی کروڑوں مسلمانوں کے دلوں میں زندہ ہے۔ چودہ سو برس سے زائد کا زمانہ گزر گیا، مگر محمد مصطفیٰﷺآج بھی انسانیت کے لیےرحمت، ہدایت اور بہترین نمونہ ہیں
نبی ﷺ سے پیر کے روزے کے بارے میں پوچھا گیا، تو آپ ﷺ نے فرمایا:
"میں اِسی دن میں پیدا ہوا، اور اِسی دن مجھ پر وحی (یعنی قرآن) کا نزول شروع ہوا."
(نبی ﷺ کی سنت ہے کہ آپ اپنی ولادت اور نزول قرآن کے دن، یعنی پیر کے دن روزہ رکھا کرتے تھے).
مسلم 2750
(مسلم 2747؛ ابوداؤد 2426)
قالَ النبی ﷺ:
میت کے پیچھے تین چیزیں ہوتی ہیں، ان میں سے دو لوٹ آتی ہیں اور ایک ساتھ رہ جاتی ہے. اس کے گھر والے، اس کا مال، اور اس کا عمل اس کے پیچھے ہوتے ہیں. گھر والے اور مال لوٹ آتے ہیں، اور اس کا عمل ساتھ رہ جاتا ہے.
مسلم 7424
(بخاری 6514؛ ترمذی 2379؛ نسائی 1939)