میں نے خود کو ایسے مقام پر پہنچا دیا ہے جہاں پر مجھے ��ھوڑ کر جانے والوں کا کوئی دکھ نہیں، رخصت ہونے والوں کا کوئی افسوس نہیں، دغابازوں کا کوئی ملال نہیں اور منافقوں کے بارے میں کوئی خیال نہیں۔
| محمود درویش
ہم سے بڑھ کر کوئی پیارا بھی نہیں تھا اس کو
اور احساس ہمارا بھی نہیں تھا اس کو
عمر بھر تانہ دیا دھوکہ دہی کا اس نے
میں نے یہ تیر مارا بھی نہیں تھا اس کو
اُسامہ زوریز
تم رات دن سکون کی تلاش میں بھٹکتے ہو، لیکن تم نہیں جانتے کہ جس سکون کو تم باہر ڈھونڈ رہے ہو، وہ تمہارے اپنے اندر چھپا ہے۔ جب تک تم دنیا کے کھلونوں میں دل لگائے رکھو گے، تب تک سچی خوشی سے محروم رہو گے۔ اپنی روح کو پہچانو، تم خود ہی اپنا مقصود ہو۔
~ رومی
عربی زبان کا ایک قول ہے:
"زمین خریدنے پر آپ دو سال بھوکے رہیں گے مگر باقی عمر پیٹ بھر کے کھائیں گے زمین بیچنے پر آپ دو سال پیٹ بھر کے کھائیں گے مگر باقی عمر بھوکے رہیں گے"
#Literature#اردو
وہ تُمہاری روٹی چُرا لیتے ہیں، پھر اسی میں سے ایک ٹکڑا تُمہیں تھما دیتے ہیں، اور پھر حکم دیتے ہیں کہ ان کی سخاوت پر شکر بجا لاؤ! کس قدر بے شرمی ہے .
غسان کنفانی
یقین کرو، کوئی ایس�� دکھ، کوئی ایسا پچھتاوا، کوئی ایسی یاد نہیں جو ہمیشہ رہے۔ یہاں تک کہ بڑی محبت بھی بھلا دی جاتی ہے۔ یہی زندگی کی اداسی بھی ہے اور خوبصو��تی بھی۔
➖البرٹ کامیو❤️
#Literature #اردو
تیری خاطر سبھی نقصان اٹھا سکتا ہوں
اور اس بات پہ قران اٹھا سکتا ہوں
ہمسفر بننے کے لائق تو نہیں ہوں پھر بھی
ساتھ لے چل تیرا سامان اٹھا سکتا ہوں
عمیر نجمی
#اردو#Literature