جن خواتین و حضرات کو کمر درد کا ایشو رہتا ہے یا ریڑھ کی ہڈی کے مہروں میں پرابلم ہے، یا موٹاپا بڑھ رہا ہے تو وہ یہ کلپ ضرور دیکھیں. مفاد عامہ کیلئے دوسروں کو بھی شئیر کردیں.
پاکستان سفر کے لیے اے آئی سے ایک مفید ٹول بنایا ہے — بالکل مفت استعمال کریں
دسمبر میں میری اہلیہ اور بیٹے کو کراچی جانا ہے۔ مختلف سائٹس پر گھنٹوں فلائٹس ڈھونڈنا واقعی تھکا دینے والا کام ہے — ہر جگہ الگ فارمیٹ، قیمتوں کا موازنہ مشکل۔
تو میں نے خود ایک فلائٹ سر�� ڈیش بورڈ بنا لیا۔ Claude AI کی مدد سے، ایک ہی نشست میں
دنیا کسی بھی روٹ کیلئے ایئرلائن، روٹ، اسٹاپ اوور، کتنی دیر کا اسٹاپ اوور، کل وقت، فی شخص قیمت — سب ایک جگہ۔
ہر فلائٹ پر براہ راست بکنگ لنک بھی ہے۔
پاکستان جانے والوں کے لیے تین اہم باتیں :
1️⃣ تاریخ بدلیں، پیسے بچائیں
DFW سے کراچی — American Airlines 28 دسمبر کو $1,260 اور 29 دسمبر کو $1,312۔ صرف ایک دن کے فرق سے $52 فی شخص کی بچت۔ ایئرلائنز مختلف دنوں میں مختلف fare buckets کھولتی ہیں۔
2️⃣ اسپلٹ ٹکٹنگ سے اور زیادہ بچت
مثلاً ڈیلس سے دبئی یا دوحہ کا ٹکٹ الگ بک کریں، پھر وہاں سے کراچی کا سستا ٹکٹ الگ لیں۔ فی شخص چند سو ڈالر تک کی بچت ہ�� سکتی ہے
3️⃣ اپنی ضرورت کے مطابق ترتیب دیں، سورٹ کریں
یہ ٹول آپ مفت استعمال کر سکتے ہیں ۔ لنک پہلے کمنٹ میں موجود ہے
کوئی اکاؤنٹ بنانے کی ضرورت نہیں، کوئی لاگ ان نہیں۔ بس سرچ کریں، موازنہ کریں، بک کریں۔
کیا آپ کی کمر کا درد یا L3, L4, L5, S1 کا نَسوں پر دباؤ (Sciatica) پیروں تک جاتا ہے؟ 😣
اس ویڈیو میں فزیوتھراپسٹ سے جانیں 3 آسان اور بے حد موثر گھریلو ورزشیں جو اس درد سے نجات دلانے میں مدد کر سکتی ہیں! 👇
اپنی صحت کا خیال رکھیں، آج ہی آزمائیں!
اگر آپ نے ابھی تک ستلج نہیں دیکھی، تو شاید آپ اس سال کی سب سے اثر انگیز فلم مس کر رہے ہیں۔
یہ صرف ایک فلم نہیں، بلکہ جذبات، قربانی، حقیقت اور انسانیت کی ایسی کہانی ہے جو آخری منظر تک آپ کو اپنی گرفت میں رکھتی ہے۔
بغیر کسی اسپائلر کے اتنا ضرور کہوں گا: ایک بار دیکھنا شروع کریں، پھر بیچ میں چھوڑنا مشکل ہو جائے گا.
دودھ پلائی راجستھان بھارت کی شادیوں کی ایک رسم ہے اس میں دولہے کی والدہ اسے بارات کے وقت آخری بار سب کے سامنے دودھ پلاتی ہے جو اس بات کی علامت ہوتا ہے کہ انکا بیٹا اب چھوٹا نہیں رہا بلکہ اپنی ازدواجی زندگی کا آغاز کر رہا ہے اس کے بدلے میں دولہا اپنی ماں کو اس کی پرورش اور محبت کے اعتراف کے طور پر ایک تحفہ پیش کرتا ہے یہ رسم آج بھی راجستھان، جودھپور، بیکانیر اور گجرات و ہریانہ کی مارواڑی برادریوں میں ادا کی جاتی ہے
پاکستان میں اسی رسم کو نئے انداز میں اپنایا گیا جس میں نئی بھابھی اور اس کی سہیلیاں سجے ہوئے گلاس یا مگ میں دودھ لے کر آتی ہیں جسے دودھ پلائی کہا جاتا ہے دولہے کو گاڑھے دودھ کا صرف ایک گھونٹ پینے کے بدلے بھاری رقم ادا کرنی پڑتی ہے🙄
یہ فیصل آباد سے ایک بھائی صاحب نے چند ٹی شرٹس ہمیں USA بھجوائی تھی،
تاکہ وہ ٹیسٹ کر سکیں کہ انکی پروڈکٹ سیل ہوتی ہے، اور شپنگ وغیرہ کا آئیڈیا نکل سکے،
ہم نے انکی پروڈکٹ کو مختلف ای کامرس سٹورز پر لسٹ کیا اور سیل شروع کردی،
اور انہیں ساتھ ساتھ گائیڈ بھی کر دیا،
اگر آپ بھی پاکستان سے کسی بھی پروڈکٹ پر کام کرتے ہیں جو ایکسپورٹ کوالٹی کی ہو،
آپ ٹیسٹ کیلئے اپنی پروڈکٹ ہمیں UK, USA ہمارے وئیر ہاؤسز میں بھجوا سکتے ہیں،
ہم آپکی پروڈکٹ سیل کرکے آپکو دیکھائے گے،
تاکہ آپکو تجربہ ہوسکے،
پروڈکٹ جتنے میں بکتی ہے وہ قیمت آپکی امانت ہوگی سیل ہونے کے بعد آپ تک پہنچ جائے گی،
اگر کوئی ہول سیل پر زیادہ تعداد میں لینے کیلئے کسٹمر ملتا ہے تو آپ دونوں طرح سے کام کریں،
ریٹیل بھی اور ہول سیل بھی،
میں جہاں تک آگہی دے سکتا ہوں، یا مدد کر سکتا ہوں کر رہا ہوں،
مزید اگر آپ تفصیل میں بات کرنے چاہتے ہیں تو واٹس ایپ نمبر اوپر بائیو میں ہے۔۔۔
اگر آپ پاکستان میں اپنا 1, ڈیڑھ لاکھ سے کوئی ہول سیل بزنس شروع کرنا چاہتے ہیں تو ایک چائنہ ہول سیل ویب سائٹ https://t.co/RLGB3k3LuA سے پروڈکٹ آرڈر کر سکتے ہیں،
یہ علی بابا کی چھوٹی آئٹم کیلئے پیور ہول سیل ویب سائٹ ہے، جس پر صرف مینوفیکچرر بیٹھے ہیں،
آپکو پیسوں میں اور روپوں میں جیولری, اسٹیشنری، انڈر گارمنٹس، شوز اور ہزاروں کیٹگریز مل جاتی ہیں،
جو آپکو پاکستان میں ڈور سٹیپ پر پہنچا دیتے ہیں،
پہلے ذرا اس کو سمجھیں، پھر دو چار ہزار روپے کا مال منگوا کر کوالٹی کی تسلی کریں، پھر انکے ساتھ پراپر کام شروع کر دیں،
انکے ساتھ اپ صرف پاکستان میں ہی نہیں پوری دنیا میں کہی بھی بیٹھ کر بزنس کر سکتے ہیں،
یہ چائنہ زبان میں ہوتی ہے، آپ نے ونڈو پر ویب سائٹ کھول کر گوگل ٹرانسلیٹر سے زبان تبدیل کر لینی ہے۔۔۔
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ پاکستان کے مایا ناز ڈاکٹر کاڈیولوجسٹ دل کے دورے کے رزق کی معلومات فراہم کر رہے ہیں غور سے سنیے سب دوستوں کے لیے ضروری چیز کمنٹ کیجئے اور دوستوں کو شیئر کیجئے شکریہ
1. مسجدِ حرام (مکہ مکرمہ)
یہ حج کا نقطہ آغاز اور اختتام ہے۔ تصویر میں کعبہ شریف کو دکھایا گیا ہے جہاں سے حاجی اپنے سفر کا آغاز کرتے ہیں اور طوافِ زیارت کے لیے واپس آتے ہیں۔
2. منیٰ (خیموں کا شہر)
فاصلہ: مسجدِ حرام سے منیٰ کا فاصلہ تقریباً 9 کلومیٹر ہے۔
اہمیت: حاجی 8 ذوالحجہ کو یہاں قیام کرتے ہیں اور پھر 10 سے 12 ذوالحجہ تک یہاں واپس آکر قیام کرتے ہیں۔ اس کی اپنی لمبائی تقریباً 4 سے 5 کلومیٹر ہے۔
3. عرفات (حج کا رکنِ اعظم)
فاصلہ: منیٰ سے عرفات کا فاصلہ تقریباً 10 کلومیٹر ہے۔
اہمیت: 9 ذوالحجہ کو تمام حاجی یہاں جمع ہوتے ہیں۔ "وقوفِ عرفات" حج کا سب سے اہم ستون ہے، جس کے بغیر حج مکمل نہیں ہوتا۔
4. مزدلفہ
فاصلہ: عرفات سے واپسی پر مزدلفہ کا فاصلہ 9 کلومیٹر ہے۔
اہمیت: 9 ذوالحجہ کی رات حاجی یہاں کھلے آسمان تلے قیام کرتے ہیں، نمازیں جمع کرتے ہیں اور رمی (جمرات) کے لیے کنکریاں چنتے ہیں۔
5. جمرات (شیطان کو کنکریاں مارنا)
فاصلہ: مزدلفہ سے جمرات کا فاصلہ تقریباً 6 کلومیٹر ہے۔
اہمیت: یہاں تین بڑے ستون (جمرہ عقبہ، جمرہ وسطیٰ، اور جمرہ اولیٰ) ہیں جہاں حاجی سنتِ ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے کنکریاں مارتے ہیں۔
6. واپسی (مسجدِ حرام)
فاصلہ: جمرات سے دوبارہ مسجدِ حرام کا فاصلہ تقریباً 7 کلومیٹر ہے۔
اہمیت: قربانی اور سر منڈوانے کے بعد حاجی طوافِ زیارت کے لیے دوبارہ کعبہ شریف جاتے ہیں۔
خلاصہ:
یہ نقشہ ایک دائرہ نما سفر کو ظاہر کرتا ہے جو مکہ سے شروع ہو کر منیٰ، عرفات، اور مزدلفہ سے ہوتا ہوا واپس مکہ پ�� ختم ہوتا ہے۔ اس تصویر کا مقصد حاجیوں کو یہ بتانا ہے کہ انہیں کس ترتیب سے سفر کرنا ہے اور ان مقامات کے درمیان کتنا پیدل یا سواری کا سفر درکار ہوگا۔
کیا آپ کو معلوم ہے کہ فیکٹری ری سیٹ کے بعد بھی آپ کا ذاتی ڈیٹا دوبارہ حاصل کیا جا سکتا ہے؟ دیکھیں، چند آسان اقدامات کے ذریعے آپ اپنی پرائیویسی کا تحفظ کیسے یقینی بنا سکتے ہیں۔
پی ٹی اے کی جانب سے عوام کے لئے ویڈیو
🔥 اگر آپ خود کو سست سمجھتے ہیں تو بھی ڈسپلن کیسے پیدا کریں؟
ڈسپلن کے 12 سنہری اصول -- تھریڈ 🧵
ڈسپلن کوئی خاص لوگوں کی چیز نہیں… یہ ایک عادت ہے جو ہر کوئی سیکھ سکتا ہے۔ اگر آپ مستقل مزاجی چاہتے ہیں تو یہ اصول آپ کی زندگی بدل سکتے ہیں:
1۔ کبھی چھٹی نہ کریں
سمارٹ ہونے کا شارٹ کٹ؟
کبھی کوئی اداکارہ اچانک زیرو فگر میں نظر آتی ہے، کبھی کوئی سیاست دان چند مہینوں میں ہی پہچانی نہیں جاتی ، سوشل میڈیا پر تصویریں وائرل ہوتی ہیں، تبصرے ہوتے ہیں، اور پھر ایک دوا کا نام گردش کرنے لگتا ہے ,, اوزمپک ،، بالی وڈ کے کرن جوہر اور پاکستان میں شگفتہ اعجاز نے اس دوا کا استعمال کیا ، اب مریم اورنگزیب کے حوالے سے بھی اوزمپک پھر ,, ٹاک آف دا ٹاؤن ،، بن چکی ہے ۔
کہا جاتا ہے یہی وہ “جادوئی انجیکشن” ہے جس نے موٹاپے کا فوری حل نکالا ہے ، دنیا پاگلوں کی طرح اس دوا کی تلاش میں لگ چکی ہے۔ میری ایک ڈاکٹر صاحب سے بھی اس حوالے سے بات ہوئی ان کے مطابق اوزمپک کوئی بیوٹی پراڈکٹ نہیں بلکہ ذیابیطس ٹائپ ٹو کے مریضوں کے لیے بنائی گئی دوا ہے۔ اس کا اصل نام Semaglutide ہے، جو جسم میں ایک ایسے ہارمون کی کاپی بناتا ہے جو دماغ کو یہ سگنل دیتا ہے کہ پیٹ بھر چکا ہے ، جس سے مریض کو بھوک کم لگتی ہے، کھانے کی مقدار گھٹ جاتی ہے، اور آہستہ آہستہ وزن کم ہونا شروع ہو جاتا ہے۔
موٹے افراد میں یہ معدے کی خالی ہونے کی رفتار سست کر دیتی ہے۔ یعنی تھوڑا سا کھانے کے بعد ہی پیٹ بھرنے کا احساس ہونے لگتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ وزن کم تو ہوتا ہے، مگر یہ سب مصنوعی ہوتا ہے، فطری نہیں۔
یاد رکھیے ۔۔۔ سمارٹ تو ہو جائیں گے مگر
اوزمپک کے سائیڈ ایفیکٹس معمولی نہیں۔ متلی، قے، مسلسل ڈائریا، کمزوری، سر چکرانا، ڈی ہائیڈریشن، ��تیٰ کہ کچھ کیسز میں لبلبے (Pancreas) کے شدید مسائل بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔
اور یہ سب اس وقت زیادہ خطرناک ہو جاتا ہے جب دوا ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر لی جائے۔سلیبرٹیز کو دیکھ کر خود پر تجربہ کرنا دانشمندی نہیں۔ ان کے پاس پرسنل ڈاکٹرز ہوتے ہیں، نیوٹریشنسٹ ہوتے ہیں، فٹنس ٹرینرز ہوتے ہیں جو لاکھوں روپے فیس لیتے ہیں۔ اگر انہیں ذرا سا بھی سائیڈ ایفیکٹ ہو، تو فوراً اسے میڈیکلی کور کر لیا جاتا ہے۔
عام آدمی کے پاس یہ سہولت نہیں ہوتی۔ آپ کو اگر شدید ری ایکشن ہو گیا تو نہ صرف علاج مہنگا ہوگا بلکہ نقصان مستقل بھی ہو سکتا ہے۔
افسوسناک بات یہ ہے کہ اب یہ دوا میڈیکل اسٹورز پر فیشن بن چکی ہے۔ لوگ ایک دوسرے کو “مشورے” دے رہے ہیں، جیسے یہ کوئی ہربل قہوہ ہو۔ وزن کم کرنے کا محفوظ راستہ آج بھی وہی ہے: متوازن غذا، مستقل واک، میٹھا کم اور ڈاکٹر کی رہنمائی۔
اوزمپک جسم کو پتلا تو کر سکتی ہے، مگر اگر آپ شوگر پیشنٹ نہیں ہیں اور ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر لے رہے ہیں تو جسم کے ساتھ آپ کے صحت کے حالات بھی پتلے ہوسکتے ہیں
Copied
انتہائی مُفید معلومات!!
پاکستان میں ان symptoms پر بہت کم لوگ غور کرتے ہیں, ویسے بھی وہاں جعلی حکومت صحت سے کٹوتی کر رہے ہیں بجٹ میں, اسلیے ان مفت مشوروں کو سنیں اور عمل کرے!!
مدینہ منورہ کی تمام زیارتیں
اس ایک
ویڈیو میں موجود ہیں
اللھم صلی علی سیدنا محمد وعلی آلہ سیدنا محمد وبارک وسلم
اللہ کریم! ہمیں بار بار مقبول حاضری نصیب فرما، آمین۔