کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے عالمی دن کے موقع پر جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کا پیغام
5جنوری 2025
کشمیری عالمی سطح پر تسلیم شدہ اپنے حق خود ارادیت کے حصول تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔مولانا فضل الرحمان
اقوام متحدہ کی قرارداد پر عملدرآمد میں بھارت کامنفی رویہ اور ہٹ دھرمی رکاوٹ ہے ۔مولانا فضل الرحمان
اقوام متحدہ کشمیر میں استصواب رائے کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام رہا ہے ۔مولانا فضل الرحمان
کشمیری مسلمان اس وقت بھارت کی طرف سے بدترین سفاکیت اور نسل کشی کا شکار ہیں ۔مولانا فضل الرحمان
سات دہائیاں گذرنے کے باوجود اقوام متحدہ کی جانب سے 1948اور 1949 کی قراردادوں پر عملدرآمد کیلئے کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کئے گئے۔ مولانا فضل الرحمان
کشمیریوں کی جدوجہد آزادی میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔مولانا فضل الرحمان
کشمیریوں کے حق خور ارادیت کے مطالبے کو تسلیم کیا جائے ۔سربراہ جے یو آئی
بھارت کے کشمیر پر غاصبانہ تسلط کا عالمی برادری نوٹس لے ۔مولانا فضل الرحمن
کشمیریوں کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں ۔ مولانا فضل الرحمان
میڈیا سیل جے یو آئی پاکستان
جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالغفورحیدری کا حلقہ بی پی 45 کے نتائج کو تبدیل کرنے کے پش نظر کے یو آئی کوئٹہ کے کارکنان کے نام پیغام
جمیعت علمائے اسلام ضلع کوئٹہ کے کارکن فوری طور پر آرو آفس کا رخ کریں۔ مولانا عبدالغفورحیدری
اس وقت تک بیٹھے رہیں جب تک PB 45 کے نتائج کا اعلان نہیں ہوتا ۔مولانا عبدالغفورحیدری
الیکشن آفسیر کے عمل کوفارم 47 کی طرف جانے نہ دیں۔ مولاناعبدالغفورحیدری
ااگر نتائج تبدیل کرنے کی کوشش کی گئی تو کارکنان وہیں دھرنا دے دیں ۔مولانا عبدالغفورحیدری
جمعیت علماء اسلام کی جیت کو کسی صورت ہار میں تبدیل نہ کرنے دیا جائے ۔ مولانا عبدالغفورحیدری
جاری کردہ ۔مرکزی میڈیا سیل جمعیت علماء اسلام پاکستان
پی ٹی آئی کو ترمیم پر نہیں حکومتی رویے اور جبر پر اعتراض ہے۔
اسلئے اس نے بائیکاٹ کا اعلان کیا اور مولانا صاحب کےکردار کو سراہا،
جبکہ مولانا نےبھی اسکےبائیکاٹ کو جائز قراردیا۔
خلاصہ یہ ہواکہ حکومت بھی مولانا کےکردار سےخوش اور پی ٹی آئی بھی خوش۔
مطلب سب کےزبان پر #مولاناتیرا_شکریہ
جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کی پاکستان میں تعینات چین کے سفیر جیانگ
زیڈونگ سے ملاقات
رہنماوں نے دوطرفہ تعلقات اور معاشی او اقتصادی امور پر بات چیت کی۔اسلم غوری
سی پیک پاکستان کیلئے گیم چینجر ،یہ منصوبہ پورے خطے میں معاشی استحکام لائے گا۔مولانا فضل الرحمان
مولانا فضل رحمان نے ” ون چائنہ اصول” کے حوالے سے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔ اسلم غوری
تایئوان کے حوالے سے کسی بھی ملک کا چین کے اندرونی معاملات میں دوسرے ممالک کی مداخلت قبول نہیں۔مولانا فضل الرحمان ۔
چینی سفیر نے دوطرفہ تعلقات کو مزید تقویت دینے کے عزم کا اظہار کیا اور پاکستان کے ترقیاتی اہداف کے حوالے سے حمایت جاری
رکھنے کا بھی اعادہ کیا۔اسلم غوری
میڈیا سیل جے یو آئی پاکستان
@MoulanaOfficial@CathayPak