کچھ خواب ہیں جن کو لکھنا ہے
تعبیر کی صورت دینی ہے
کچھ لوگ ہیں اجڑے دِل والے
جنہیں اپنی محبت دینی ہے
کچھ پھول ہیں جن کو چننا ہے
اور ہار کی صورت دینی ہے
کچھ اپنی نیندیں باقی ہیں
جنہیں بانٹنا ہے کچھ لوگوں میں
ان کو بھی تو راحت دینی ہے
اے عمر رواں آہستہ چل
ابھی خاصا قرض چکانا ہے...
مٹی کا چولہا
مٹی تالاب کی
تالاب ٹھاکر کا۔
بھوک روٹی کی
روٹی باجرے کی
باجرا کھیت کا
کھیت ٹھاکر کا۔
بیل ٹھاکر کا
ہل ٹھاکر کا
ہل کی مُٹھ پر ہتھیلی اپنی
فصل ٹھاکر کی۔
کنواں ٹھاکر کا
پانی ٹھاکر کا
کھیت کھلیان ٹھاکر کے
گلی محلے ٹھاکر کے
پھر اپنا کیا؟
گاؤں؟
شہر؟
ملک؟
@RShahzaddk Aam Admi ko kia milta hai yeh sb krne se?
Pakistani passport kitne number pr hai?
Artificial by force penetration of religion and Patriotism ek phenomenon hai, jis se rulling elite beneficiary sustain krte hai...
79 Saalon mein yeh economy, policies etc etc kyun theek ni kiye?
کافر ہوں سر پھرا ہوں مجھے مار دیجئے
میں سوچنے لگا ہوں مجھے مار دیجئے
ہے احترام حضرت انسان میرا دین
بے دین ہو گیا ہوں مجھے مار دیجئے
میں پوچھنے لگا ہوں سبب اپنے قتل کا
میں حد سے بڑھ گیا ہوں مجھے مار دیجئے
کرتا ہوں اہل جبہ و دستار سے سوال
گستاخ ہو گیا ہوں مجھے مار دیجئے
تجھ سے بچھڑوں تو تری ذات کا حصہ ہو جاؤں
جس سے مرتا ہوں اسی زہر سے اچھا ہو جاؤں
آدمی بن کے بھٹکنے میں مزا آتا ہے
میں نے سوچا ہی نہیں تھا کہ فرشتہ ہو جاؤں
وہ تو اندر کی اداسی نے بچایا ورنہ
ان کی مرضی تو یہی تھی کہ شگفتہ ہو جاٶں