A Nawaz Sharif LOVER & True Pakistani. My Dream is A Peaceful and Developed Pakistan Under Real Democratic Leadership of Prime Minister Mian Nawaz Sharif.
آواز ِ دروں —•—
گلگت بلتستان کے انتخابات میں لگ بھگ دس نشستیں جیت لینے کے باعث پیپلز پارٹی ایوان میں سب سے بڑی جماعت بن گىئ ھے
سنگل لارجسٹ پارٹی بن جانے کے باوجود PPP کی جانب سے مصدقہ نتائج نہ ملنے کا بیانیہ حیرت ناک ھے ، موجودہ نظام کے مخالف پی ٹی آئ کے بہت سے ووٹرز نے بھی PTI کو انتخابی میدان میں موجود نہ پا کر مسلم لیگ ن کی بجاۓ پیپلز پارٹی کو ووٹ دیا
میری ناقص راۓ میں PTI کا بطور ایک سیاسی جماعت الیکشن لڑنا انتخابی عمل کو زیادہ معتبر بنا سکتا تھا جسکا اظہار میں نے جنید اکبر صاحب اور اسد قیصر صاحب کو GB نہ جانے دینے پر برملا کر دیا تھا
مسلم لیگ ن کی ٹیم نے مختصر عرصے میں بہترین کام کیا لیکن پیپلز پارٹی کے لامحدود مالی وسائل کے مقابلے میں پارٹی فنڈر نہ ھونے کے باعث پیچھے رہ گئے
ھمارے سفید پوش امیدواروں نے ڈٹ کر مقابلہ کیا اور تقریباً ھر حلقے میں متاثر کُن ووٹ حاصل کیے ، ان انتخابات نے GB میں مسلم لیگ کو ایک بار پھر مستحکم جماعت کے طور پر کھڑا کر دیا ھے ۔۔مجھے آٹھ روزہ دورے کے دوران کارکنان میں ایک نیا جذبہ اور جنون دیکھنے کو ملا ھے ، اسے زندہ رکھنا اور آگے بڑھانا مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت کی ذمہ داری ھے ۔۔۔
وسائل کی عدم دستیابی ، تاخیر سے کیے گئے فیصلے اور کمزور تنظیمی ڈھانچہ مسلم لیگی قیادت کیلئے لمحۂِ فکریہ ھے ۔۔
گلگت بلتستان میں حکومت بنانے کا پہلا حق PPP کو حاصل ھے ،
اگر پیپلز پارٹی کی حکومت بنی تو میری راۓ کے مطابق مسلم لیگ ن کو حکومت سازی میں پیپلز پارٹی سے تعاون کرنا چاھئیے اور خود حکومت کا حصہ بننے کی بجاۓ اپوزیشن میں بیٹھنا چاھئیے اور آئینی پوزیشنز حاصل کرنے پر اکتفا کرنا چاھئیے ۔۔۔
گلگت بلتستان نہایت اھم ، حساس ، سٹرٹیجک ، قدرتی وسائل سے مالا مال مگر محرومیوں کا شکار خطہ ھے
اسکی پائیدار تعمیر و ترقی کیلئے گلگت بلتستان اسمبلی اتفاق راۓ اور وفاقی حکومت کی مشاورت سے میثاق ِ گلگت بلتستان تشکیل دے ،
کوئ حکومت GB کو پانچ برس میں نہیں بدل سکتی چنانچہ اگلے بیس برس کا لانگ ٹرم منصوبہ بنانے کیلئے حکومت اور اپوزیشن ملکر GB کی تعمیر و ترقی کے نئے چارٹر کے خدو خال تشکیل دیں ۔۔۔
بحریہ ٹاون کے ماریشس میں بنک اکاونٹس منجمد کردیے گئے اکاونٹس میں 45 لاکھ امریکی ڈالر یعنی تقریبا سوا ارب روپے پاکستانی موجود ہیں یہ رقم منی لانڈرنگ کے ذریعے بیرون ملک لے جائی گئی تھی جو اب پاکستان واپس لائی جائے گی-
کراچی میں نیب ذرائع کے مطابق ماریشس میں منجمد کیئے گئے بنک اکاونٹس ملک ریاض کے بیٹے اور بہو کے نام پر ہیں اور یہ کارروائی کراچی کی احتساب عدالت کے حکم پر اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت کی گئی ہے- نیب ذرائع کا الزام ہے کہ بحریہ ٹاؤن نے غیر قانونی حوالہ ہنڈی نیٹ ورکس استعمال کرتے ہوئے یہ رقم مختلف وقتوں میں ملک سے باہر منتقل کی- مبینہ طور پر جرائم سے حاصل یہ رقوم پہلے متحدہ عرب امارات اور پھر منی لانڈرنگ کے ذریعے ماریشس پہنچائی گئیں- نیب ذرائع کا دعوی ہے کہ ماریشس میں بحریہ ٹاون کے بنک اکاونٹس منجمد کرانے کی کارروائی وزارتِ خارجہ کے ذریعے کی گئی ہے اور اس رقم کو واپس پاکستان لایا جائے گا جس کے لیے اقدامات آخری مراحل میں ہیں-
(سورس: ایف آئی آر ود فہیم صدیقی)
🚨PTI والو پریشان نہ ہو جس طرح پنجاب اور سندھ سے تمہارا خاتمہ ہو گیا ہے،
🚨اگلے الیکشن میں KPK سے بھی PTI کا خاتمہ ہو جائے گا اللہ کے حکم سے کیونکہ اب لوگوں کو شعور آ گیا ہے،
🚨لوگ کام کی بنیاد پر ووٹ دیتے ہیں تم جیسے غلاموں کے غلام نہیں ہے وہ!
مریم نواز بھی یہ جان لیں پنجاب میں وہ جتنی مرضی کارکردگی دیکھا لیں اگلا الیکشن ان کو مرکز میں شہباز حکومت کی اس وقت سات سال کے مسلسل اقتدار کی کارکردگی سے ساتھ لڑنا ہے مہنگے پیٹرول اور چھڑ پھاڑ بجلی گیس کے بل سے ستائی عوام کا سامنا کرنا ہے
اک آگ کا دریا ہے اور ڈوب کر جانا ہے
جاگیردار بھٹو صاحب کی طرف سے اتفاق گروپ آف کمپنیز کے قومیائے جانے کے بعد جب میاں شریف نے ہجرت کر کے دبئی میں گلف سٹیل ملز لگائی اور اتنی چلائی کہ قطر کے امیر تک کو قرض دئیے، جس قرض کے عوض بعد ازاں جب قطر کے پاس رقوم آئیں تو ایون فیلڈز والے فلیٹ ایڈجسٹ ہوئے۔ تو ضیا الحق مرحوم نے انہیں ایک دفعہ دورہ امارات کے دوران پاکستان واپس آ کر کاروبار دوبارہ شروع کرنے کے عوض اتفاق فاونڈریز لوٹانے کی پیش کش کی تو وہ گلف سٹیل بند کر کے واپس لوٹ آئے۔ بعد ازاں یہی گلف سٹیل سعودیہ منتقل کی گئی اور وہاں نئے نام سے لگائی اور خاندانی تقسیم میں یہ میاں نواز شریف کے بچوں کے حصے میں آئی اور یوں حسین نواز اس کے منتظم ٹھہرے۔ پاکستان میں ایک عام سریا بنانے والی فاونڈری کا مالک نہین سنبھالا جاتا اور یہ مل اربن سکریپ سے سریہ بنانے کی سب سے بڑی مل ہے۔ حسین نواز اسی مل کی کمائی سے اپنے والد کی سیاست کا خرچ اور لاہور میں شریف میڈیکل سٹی کے اخراجات اٹھاتے ہیں۔
اس طرح کی ٹویٹ سے یوتھڑوں اور "للی کتا فورس" کے مالکان کو بہت آگ لگتی ہے اس لئے سوچا انہیں مزید آگ لگائی جائے۔ لو جی ہفتے بھر کا اہتمام ہو گیا۔
شروع ہو جاو اور ڈالرز بناو
🥳🥳🥳
گذشتہ چھ ماہ کے دوران دو دفعہ گاڑی پیچھے سے ٹھوکی جا چکی ہے۔ دونوں دفعہ گاڑی مارنے والے غریب اوبر یانگو ڈرائیور تھے، دونوں کو گاڑی مارنے کا بہت دکھ تھا اور ان کے چھوٹے چھوٹے بچے تھے، بقول ان کے میرا نقصان بھی کم ہوا تھا اس لئے انہیں معاف کرنا میرا فرض تھا ورنہ ۔۔۔۔۔۔۔۔
سر جی
اگر کوئی ناراضی ہو، کوئی ٹویٹ بری لگ جائے تو براہ راست خاکسار کو تھپڑ، ٹھڈا وغیر مار لیا کریں، گاڑی زخمی ہونے پر بچے بہت ذلیل کرتے ہیں۔ اگر آپ نے میری بیٹی کو پی ٹی وی میں پانچ لاکھ روپے ماہانہ کی نوکری دلوائی ہوتی تو آپ کے ادارے کا نام بھی لے لیتا۔ ڈرائیور رکھنے کی اوقات نہیں اس لئے اب اوبر پر آتا جاتا ہوں۔
🤣🤣🤣
خبر آ رہی ہے کہ حکومت نے فنانس بل 2026 میں اسٹیشنری کی اشیاء پر سیلز ٹیکس 10 فیصد سے بڑھا کر 18 فیصد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، جس کے بعد کاپیاں، رجسٹر، قلم، پنسل اور دیگر تعلیمی و دفتری سامان کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے
حکومت کی اس تعلیم دوستی پر فرشی سلام عرض کیجئے ورنہ آپ بھی غدار کہلائیں گے
خواجہ حارث صاحب جاتی امرا میاں نوازشریف کے مقدمے کے سلسلے میں صلاح و مشورہ کے لئے تشریف لائے۔ انہیں گیراج میں کھڑی، حسین نواز کی ایک قیمتی گاڑی پسند آ گئی، آپ اس کے پاس گئے، اس کی چابی منگوائی، اسے سٹارٹ کیا اور ساتھ لے گئے۔ جب ان سے پوچھا گیا تو فرمایا، فیس میں ایڈجسٹ کر لیں گے۔ گاڑی دس کروڑ روپے سے زائد ملکیت کی تھی۔
ایک واقف حال کا شکوہ
لوگ سوچ رہے واپڈا کا کنیکشن کاٹ دیں مگر جو حالات چل رہے انہوں نے اس بات پر بل بھیج دینا کہ واپڈا کے تار آپ کے گھر سے آگے سے گزر رہے اس کا بل ہے
سیٹھ کے آگے قوم گروی رکھ دی ہے ہر صورت تاوان دینا ہو گا
پی ٹی سی ایل کی نجکاری ہوئی
لوگوں کو تار والے فون کی ضرورت ہی نہ رہی
اب بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری ہونے والی ہے
اور چند سالوں میں لوگوں کو تار والی بجلی کی ضرورت ہی نہیں رہنی۔
😂😂😂
🚨یونس خان نے میٹنگ میں پی سی بی کو چونکا دیا، بیٹنگ کوچنگ قبول کرنے کے لیے بڑی شرط لگادی🚨 پاکستان کے لئے نئی بیٹنگ کوچ کے حوالے سے پی سی بی نے آج یونس خان کے ساتھ میٹنگ کی میٹنگ میں یونس خان نے پی سی بی کو صاف صاف الفاظ میں بول دیا کہ " ٹیم کے لیے خدمات دینے کو تیار ہوں لیکن ٹیم کے سیلیکشن میں میری رائے شامل ہوگی "
یونس خان کا مطلب تھا کہ عاقب جاوید خود سے سیلیکشن کرکے پرچیوں کو ٹیم میں شامل نہیں کریگا ویلڈن یونس خان 🫡❤️
#PCB #UpdateNews #Pakistancricketboard
#YounisKhan
کل اویس لغاری کہہ رہا تھا سولر والے سسٹم پر بوجھ ہیں جبکہ سولر لگوانے کی ترغیب بھی اویس لغاری خود دیتا رہا ہے
اتنے بڑے کلاکار کو حکومت نے صرف ایک تمغہ کیوں دیا ہے ؟