پیٹرول پر بھتہ لیوی نامنظور!
⛽ عوام پر پیٹرول لیوی کے نام پر مزید بوجھ کسی صورت قبول نہیں۔
✊ 7 اگست کو پورے پاکستان کی شاہراہوں پر بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔
آئیے، اپنی آواز بلند کریں اور عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف متحد ہوں۔
@NaeemRehmanEngr
جب دین کو صرف چند عبادات تک محدود کر دیا جائے، تو تحریکیں بھی مسلک بن جاتی ہیں، اور انقلاب صرف تاریخ کا قصہ رہ جاتا ہے
سید منور حسن رح، پاکستان و سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان
دیر پائین میں عوامی جلسے سے خطاب،
ضلع دیر میں جماعت اسلامی نے خدمت، تعلیم، فلاح اور عوامی مسائل کے حل کے لیے مثالی کردار ادا کیا، جبکہ موجودہ حکومت پندرہ سال سے محض سیاست میں مصروف رہی اور عوام کو درپیش بنیادی مسائل حل کرنے میں ناکام ثابت ہوئی۔
#SirajulHaq#JamaateIslami #DirWithHafizNaeem
حکومت عوام کو کفایت شعاری اور مہنگائی پر صبر کا درس دینے سے پہلے قوم کو یہ بتائے کہ خود حکمرانوں، وزراء، بیوروکریسی اور اشرافیہ نے اپنی مراعات، پروٹوکول، سرکاری اخراجات اور شاہ خرچیوں میں اب تک کتنی کمی کی ہے؟ سراج الحق
🔴 ایران نے اسرائیل پر داغے گئے ایک میزائل پر سابق وزیرِاعظم نجم الدین اربکان کے الفاظ کے ساتھ ایک تصویر لگائی:
“اسرائیل بات سے نہیں سمجھتا، اسرائیل صرف طاقت کی زبان سمجھتا ہے۔”
کراچی میں امریکی قونصل خانے پر احتجاج کرنے والے مظاہرین پر براہ راست گولیاں چلانے کا اختیار کس نے دیا؟ straight firing سے 9 افراد جاں بحق ہو گئے۔ فائرنگ پولیس نے کی یا قونصل خانے پر تعینات گارڈز نے، سفاکانہ عمل ہے اور قابل مذمت ہے۔ کیا امریکہ کو خوش کرنے کے لیے اب اپنے عوام کی لاشیں گرائی جائیں گی؟
امریکی اور اسرائیلی طاغوت کے خلاف مزاحمت کی علامت، ظلم کے خلاف استقامت کے پیکر، جدوجہد آزادی فلسطین کے پشتیبان ظالموں کا مقابلہ کرتے ہوئے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای اپنے رب کے حضور پیش ہوگئے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔
ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی شہادت نے ایک بار پھر کربلا کا پیغام اور امام حسینؓ کی سنتِ قربانی کی یاد تازہ کر دی ہے۔ ظلم کے سامنے ڈٹ جانا اور حق کے لیے جان نچھاور کر دینا ہی وہ راستہ ہے جس نے تاریخ میں انقلاب برپا کیے ہیں۔
قرآنِ کریم کا فیصلہ ہے کہ شہید کبھی مرتا نہیں، علی خامنہ ای کا پیغام واضح ہے، اسرائیل اور امریکہ کی مشترکہ دہشتگردی ایران کے عزم کو توڑ نہیں سکتی۔اس عالمی دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کیلئے امت مسلمہ متحد ہو کر ایران کا ساتھ دیں
ایران پر ایک بار پھر امریکی سرپرستی میں اسرائیل کا حملہ ریاستی دہشتگردی ہے، امت مسلمہ مذمت کرنے اور اپنی باری کے انتظار کرنےکی بجائے متحد ہو کر دشمن کا مقابلہ کرنے کے لیے عملی اقدامات کریں، اسرائیلی جارحیت کے بعد مسلم ممالک ٹرمپ کے نام نہاد امن بورڈ سے علیحدہ ہونے کا اعلان کرے
امریکہ اور اسرائیل کا مل کر ایران پر حملہ کھلی دہشتگردی ہے۔ پورے خطےکو جنگ میں جھونکا جا رہا ہے۔ ایک مرتبہ پھر امریکا نے مذاکرات کو دھوکے کے طور پر استعمال کیا ڈونلڈ ٹرمپ کا "بورڈ آف پیس" اصل میں "بورڈ آف وار" ہے۔ امریکہ اور اسرائیل نے اپنے شیطانی مقاصد کے حصول کے لیے پورے مشرق وسطیٰ کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔مسلم حکمرانوں کو اپنی آنکھیں کھولنا ہوں گی ۔ گزشتہ 25 سال میں امریکی سرپرستی میں کئی مستحکم مسلم ممالک کو جارحیت کا نشانہ بنا کر وہاں انتشار اور فساد پھیلایا گیا۔ اسرائیل میں امریکی سفیراعلانیہ گریٹر اسرائیل کے منصوبے کی حمایت کررہا ہے۔ پاکستانی حکمران بھی یہ سبق سب یاد رکھیں کہ امریکہ کسی کادوست نہیں
پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدہ تعلقات کا باقاعدہ جنگ کی طرف بڑھنا انتہائی تشویش ناک ہے۔ دو ہمسایہ اسلامی ممالک کے درمیان یہ صورتحال دونوں طرف کے عوام کے لیے نہایت تکلیف دہ ہے۔
پاکستان کی سلامتی اور دفاع 25 کروڑ پاکستانیوں کی ترجیح اول ہے۔ پاک افغان کشیدگی ایک ایسے وقت شدت اختیار کررہی ہے جب تل ابیب میں بھارت اور اسرائیل اکٹھا ہیں اور یہ اتحاد پورے عالم اسلام کے لیے مہلک ہے۔ طالبان کو یہ سمجھنا ہوگا کہ بھارت ان کا دوست نہیں ہوسکتا۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان یہ کشیدگی کسی کے بھی مفاد میں نہیں ہے
امریکہ اس وقت ایران پر لشکر کشی کے بہانے تلاش کررہا ہے اور غزہ میں کیے گئے جنگی جرائم سے توجہ ہٹانے کے لیے جنگ کا مرکز تبدیل کیا جارہا ہے۔ افغان قیادت کوئی ایسا راستہ اختیار نہ کرے جس سے وہ عالم اسلام سے کٹ جائیں اور اسلام دشمن قوتوں کو اس کا فائدہ ہو
حکومت پاکستان کی جانب سے اس اہم اور نازک موقع پر قومی مشاورت سے گریز ناقابل فہم ہے،
فوری طور پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلایا جائے اور تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی جائے۔
اس صورت حال میں ضروری ہے کہ عالم اسلام کے جید علما ماضی کی طرح سامنے آئیں اور پاکستان و افغانستان کے درمیان جنگ کی آگ کو ٹھنڈا کرنے میں اپنا کردار ادا کریں
چین ، ترکی ، قطر اور سعودی عرب گزشتہ عرصہ میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کی کوشش کو ترک نہ کریں اور اس موقع پر از سر نو اپنا کردار ادا کریں
پاک سعودی عرب دفاعی معاہدہ اسرائیل کے لیے ناقابل برداشت ہے۔ عالم اسلام کے درمیان اتحاد و اتفاق کی ہر کوشش کو زائل کرنا یہود و ہنود کے ایجنڈے کا حصہ ہے۔
بلاول بھٹونے پرسوں ایسی بریفنگ دی ہے جیسے کراچی سوئٹزرلیڈ بنادیا ہو سندھ میں زمزمے بہہ رہےہوں ۔
ونڈر بوائے بننے کےچکر میں ڈھائی گھنٹے کی پریزینٹیشن دےرہےہیں،لوگوں کو بیوقوف بنارہےہیں۔
پیپلزپارٹی کراچی والوں سے انتقام لے رہی ہے۔
حافظ نعیم الرحمن (امیرجماعت اسلامی پاکستان)
@NaeemRehmanEngr
#Karachi #GulPlaza #GulPlazaFire #KarachiFire
آسیہ اندرابی ، ناہیدہ نسرین اور فہمیدہ گذشتہ 8 سال سے دہلی کی تہاڑ جیل میں قید ہیں 8 سال کے بعد بھارتی عدالتوں نے ان پر جرم ثابت کرنے کا دعویٰ کیا ہے کیا آپ نے کبھی موجودہ پاکستانی حکمران کی زبان سے ان مظلوم خواتین کا ذکر سنا؟ اگر سنا ہو تو ضرور بتائیے گا۔ https://t.co/X3yJAkhx9b