اٹھارہویں آئینی ترمیم کے بعد صوبوں کو اپنے وسائل پر پورا اختیار اور حق ہے۔ آئی ایس پی آر کے ترجمان کا حالیہ بیان بے وقت کی راگنی کے سوا کچھ نہیں۔ فوج اپنے آئینی کام پر توجہ دے گی تو جن موضوعات کا ان سے سروکار نہیں اس پر انکو رائے بھی نہ دینی پڑےگی۔ یہ یاد رکھنا ضروری ہے کہ پاکستان ایک وفاقی ملک ہے، کوئی ون یونٹ نہیں۔ وفاق اپنی تمام وحدتوں کے ساتھ ایک سوشل کنٹریکٹ پر چلتا ہے۔
انجینئر احسان اللہ خان
مرکزی ترجمان عوامی نیشنل پارٹی
1/4
@anpspox
مخصوص ذہنیت کے لوگوں کو یہ کیوں سمجھ نہیں آتی کہ اگر وحدتیں ترقی کرینگی تو وفاق آگے بڑھے گا۔کیاکسی ایک اکائی کو پسماندہ اور دوسری کو ترجیح دینے سے وفاق مضبوط اور مستحکم ہوسکتا ہے؟ آئین ہر صوبے کو یہ گارنٹی دیتی ہے کہ انکے وسائل پر پہلا حق اسی صوبے کا ہے۔ پختون اپنی سرزمین پر سینکڑوں برس سے رہ رہے ہیں اور اسکی ملکیت رکھتے ہیں۔ ماضی قریب میں جغرافیائی پوزیشن بدلنے سے اس سرزمین پر پختونوں کی ملکیت ختم نہیں ہوئی۔
انجینئر احسان اللہ خان
مرکزی ترجمان عوامی نیشنل پارٹی
2/4
@anpspox
ہمارے پیچھے رہ جانے کی ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ یہاں ہمیشہ ادارے دوسروں کے کام میں بے جا اور غیر آئینی مداخلت کرتے ہیں۔ ہم یہ کئی مرتبہ دہرا چکے ہیں کہ اگر ملک کو مستحکم کرنا ہے تو تمام اداروں کو اپنے آئینی دائرہ کار تک محدود ہونا ہوگا۔ فوج اگر امن و امان کے قیام پر توجہ دیں تو صوبوں میں یہ صلاحیت موجود ہے کہ اپنے وسائل سے استفادہ کرسکیں۔
انجینئر احسان اللہ خان
مرکزی ترجمان عوامی نیشنل پارٹی
3/4
@anpspox
تمام وفاقی اکائیوں کو انکے وسائل کے مطابق حق دیا جائے تو محرومی کا خاتمہ ممکن ہوگا۔ اس سے تمام اکائیوں کے باشندوں کی حق تلفی ختم ہوگی اور پاکستان میں نظام آگے بڑھے گا۔ کسی کو بھی دباؤ کے ذریعے اپنے وسائل پر اختیار اور حقوق سے دستبردار نہیں کرایا جاسکتا ۔ اپنے وسائل پر اپنے اختیار کیلئے عوامی نیشنل پارٹی کی جدوجہد جاری رہے گی۔
انجینئر احسان اللہ خان
مرکزی ترجمان عوامی نیشنل پارٹی
4/4
@anpspox
안녕하세요, 빗썸 팀.
BabyDoge 커뮤니티는 열정과 혁신으로 빠르게 성장 중입니다. @babydoge을 빗썸에 상장하여 더 많은 사용자와 함께할 수 있도록 부탁드립니다. BabyDoge는 빗썸 생태계에 활력을 불어넣을 것입니다. 함께 목표를 이루면 기대합니다!
@BithumbOfficial
@atifthepoet یہ مسلہ مولی نے الٹا بیان کیا ہوگا۔ گواہوں کی ضرورت اس وقت ہوتا ہے جب کوئی اور کسی عورت یا مرد پر زنا کا الزام لگا رہا ہو تو گواہوں کو پیش کرنا لازم ہوتا ہے۔
ریپ کی صورت میں اسکے بلکل برعکس ہے