ضلع کرم:
سنٹرل کرم کے چئیرمین ڈاکٹر احسان اللہ احسان کی حلف برداری تقریب جرگہ ہال صدہ میں منعقد ہوئی
احسان اللہ احسان سے حلف ریٹرننگ افیسر و اسسٹنٹ کمشنر سنٹرل کرم نے لی۔
جے یو ائی ضلعی امیر و کابینہ ممبر سمیت علاقائی عمائدین نے بھی شرکت کی۔
جمعیت کے ڈیجیٹل میڈیا کے ابابیل راحت اندوری کی زبان میں “مشتاق نظروں” کی طرف دیکھتے ھوئے یوں مخاطب ھیں۔
جاکے یہ کہہ دےکوئ شعلوں سے، چنگاری سے
پھول اس بار کھلے ھیں بڑی تیاری سے
مدتوں بعد یوں تبدیل ھوا ھے موسم
جیسے چھٹکارا ملا ھو کسی بیماری سے
#مولانا_کا_کڑوا_سچ
#کردارکےبادشاہ_مولانا
#قابض_چوکیدار
#اسٹبلشمنٹی_ٹٹو
#بزنس_نہیں_دفاع
یہاں اسٹیج پر باتیں ہوئیں، پنجاب کے زمیندار کی، پنجاب کے کسان کی، پنجاب کے مزدور کی۔ میں پاکستان کے پنجاب کے کسان کو پیغام دینا چاہتا ہوں، میں پنجاب کے مزدور کو پیغام دینا چاہتا ہوں، آپ بے فکر ہو جائیے، وڈیروں کا، چودھریوں کا، سرداروں کا بھوت اپنے سروں سے اتار لیجیے۔ یہ جنگ جمعیۃ علماء اسلام لڑے گی۔ اگر تیرے گریبان میں کسی طاقتور کا ہاتھ پڑا، جمعیۃ علماء اسلام اس ہاتھ کو توڑ کر رکھ دے گی۔ اگر کسی جابر نے آپ کے گلے میں ہاتھ ڈالا، اس جابر کا ہاتھ توڑ دیا جائے گا۔ اور ہم نے پاکستان میں، ہم نے خیبر پختونخوا میں، ہم نے بلوچستان میں بڑے بڑے خوانین، بڑے بڑے نواب، جو اپنے آپ کو خدا کہا کرتے تھے، ان کی خدائی کو اگر زمین بوس کیا ہے تو پنجاب کے چودھری اور نواب کی خدائی کو بھی ہم ہی زمین بوس کر سکتے ہیں۔
آپ ذرا ارادہ تو بدلیں، پاکستان کا اور پنجاب کا کسان ذرا اپنی رائے تو بدلے، اپنے اندر خودداری تو پیدا کرے۔ یہ لوگ تھانے کی سیاست کرتے ہیں، یہ لوگ پولیس سے مل کر تمہیں گرفتار کراتے ہیں، تھانوں میں پولیس کے ہاتھوں تمہاری تذلیل کراتے ہیں، اور پھر تذلیل کرانے کے بعد تھانے آ جاتے ہیں اور کہتے ہیں: "سائیں، یہ تو ہمارا بندہ ہے، اس کو رہا کرو۔" بظاہر وہ آپ کا خیر خواہ بنتا ہے، لیکن آپ کی تذلیل کے پیچھے بھی اسی کی سازش اور اسی کی خواہش کارفرما ہوتی ہے۔
قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن مدظلہ کا قصور میں خطاب
#مولانا_کی_للکار