دجالی کہتے ہیں
وہ دو آنکھوں اور قدسی سکارف پہنے والی طلسماتی شخصیت شہید کر دی گئی
قدسی کہتے ہیں شیز زندہ ہے بیدار ہے اور چنگارنے کو تیار ہے
کچھ بھی ہو
ابو ع بیدہ اب صرف ایک فرد نہیں رہا، مشن بن چکا ہے
جسم فانی ہوتے، مشن نہیں
یاد رکھو
یہ تو معرکہ طوفان اقصی ہے
مگر اس سے پہلے
کمانڈر تھے
شیخ احمدصاحبؒ
شہید کر دئئے گئے
پھر عبدالعزیز صاحبؒ
وہ بھی شہید کر دئیے گئے
پھر اسماعیل صاحب
وہ بھی شہید
سپہ سالار سن وار بھی شہید
اب اگر
عظیم ترجمان بھی شہید ہو جاتے تو
نیا ترجمان مشن سنبھال لیتا، معرکہ جاری رہتا
دوستو یہ سب تو تسلسل ہے
یاد کرو
وہ جنگ موتہ تھی
نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے تین کمانڈرز نامزد کئے اور فرمایا
زید بن حارثہ رضی اللہ عنہ کمانڈر ہونگے
وہ شہید ہو گئے تو
جعفر بن طیار رضی اللہ عنہ کمان سنبھالیں گے
یہ بھی شہید ہو گئے تو
عنداللہ بن رواحہ رضی اللہ عنہ کمانڈر کرینگے
اور یہ بھی شہید ہو گئے تو
فوج اتفاق رائے سے کمانڈر منتخب کرلیں
اس جنگ اور عظیم صحابہ کی شہادت کا سبب صرف اتنا تھا کہ
نبی پاک ﷺ کے بصرہ کی طرف بھیجے گئےنمائندہ صحابی کو بادشاہ نے شہید کر دیا تھا۔
ایک ساتھی کی شہادت پر اتنا بڑا ردعمل
طوفان اقصی تسلسل ہے
چودہ سو سال پہلے شروع ہوئے جہاد کی
اور جنگ موتہ جواب ہے
قدسیوں کی جدوجہد کا جو کہتے خم ا س نے حملہ کیا ہی کیوں؟
اہم سے اہم صحابہ شہید ہو گئے
اہم سے اہم کمانڈر شہید ہو گئے
افراد فانی ہیں، مشن مقصد مستقل ہے، اسے سلامت رہتا ہے اور رہے گا۔ ان شاٰءاللہ
یہ میری وصیت اور میرا آخری پیغام ہے۔ اگر یہ الفاظ آپ تک پہنچ جائیں تو جان لیجیے کہ اسرائیل مجھے قتل کرنے اور میری آواز خاموش کرنے میں کامیاب ہو گیا ہے۔
سب سے پہلے آپ پر اللہ کی سلامتی، رحمت اور برکتیں ہوں۔
اللہ گواہ ہے کہ میں نے اپنی پوری طاقت اور بھرپور کوشش اپنے لوگوں کا سہارا بننے اور ان کی آواز بننے میں لگا دی، جب سے میں نے آنکھ کھولی ہے جبالیہ پناہ گزین کیمپ کی گلیوں اور سڑکوں میں۔ میری امید تھی کہ اللہ میری زندگی بڑھا دے تاکہ میں اپنے گھر والوں اور پیاروں کے ساتھ اپنے اصل شہر، مقبوضہ عسقلان (المجدل) واپس جا سکوں۔ مگر اللہ کی مرضی مقدم ہے اور اس کا فیصلہ حتمی ہے۔
میں نے زندگی کے ہر پہلو میں درد جھیلا ہے، بارہا مصیبت اور نقصان کا سامنا کیا، لیکن میں نے کبھی ایک لمحے کے لیے بھی حق بات کو جیسا ہے ویسا بیان کرنے میں ہچکچاہٹ نہیں کی، نہ اس میں ردوبدل کیا اور نہ جھوٹ کا سہارا لیا—تاکہ اللہ گواہ ہو اُن پر جو خاموش رہے، اُن پر جو ہمارے قتل کو قبول کرتے رہے، ہمارے سانسوں کو گھونٹتے رہے، اور ہمارے بچوں اور عورتوں کے بکھرے ہوئے جسم دیکھ کر بھی جن کے دل نہ پگھلے، اور جنہوں نے اس قتلِ عام کو روکنے کے لیے کچھ نہ کیا جو ہمارا قوم ڈیڑھ سال(اب تقریبا 2 سال)سے زیادہ عرصے سے سہہ رہی ہے۔
میں تمہیں امانت سپرد کرتا ہوں—فلسطین کی امانت، جو امتِ مسلمہ کا تاج ہے، دنیا کے ہر آزاد انسان کے دل کی دھڑکن ہے۔ میں تمہیں اس کے عوام کی امانت سپرد کرتا ہوں، اس کے مظلوم اور بےگناہ بچوں کی، جنہیں خواب دیکھنے یا امن و سکون کی زندگی گزارنے کا وقت بھی نہ ملا۔ ان کے پاکیزہ جسم ہزاروں ٹن اسرائیلی بموں اور میزائلوں کے نیچے کچل دیے گئے، چیر پھاڑ کر دیواروں پر بکھیر دیے گئے۔
میں تمہیں نصیحت کرتا ہوں کہ زنجیریں تمہیں خاموش نہ کر سکیں اور نہ ہی سرحدیں تمہیں روک سکیں۔ تم زمین اور اس کے لوگوں کی آزادی کے لیے پل بنو، یہاں تک کہ عزت اور آزادی کا سورج ہمارے چھینے گئے وطن پر طلوع ہو۔
میں تمہیں اپنی فیملی کی امانت سپرد کرتا ہوں۔ میں تمہیں اپنی بیٹی شَام کی امانت دیتا ہوں—میری آنکھوں کا نور—جسے میں کبھی اُس طرح بڑا ہوتا نہ دیکھ سکا، جیسا میں نے خواب دیکھا تھا۔
میں تمہیں اپنے بیٹے سلاح کی امانت دیتا ہوں، جسے میں سہارا دینا چاہتا تھا، اور زندگی بھر اس کے ساتھ رہنا چاہتا تھا، یہاں تک کہ وہ اتنا مضبوط ہو جاتا کہ میرا بوجھ اٹھا سکے اور مشن جاری رکھ سکے۔
میں تمہیں اپنی ماں کی امانت دیتا ہوں، جن کی بابرکت دعاؤں نے مجھے یہاں تک پہنچایا، جن کی دعائیں میرا قلعہ تھیں اور جن کا نور میرے لیے رہنمائی کا چراغ تھا۔ میں دعا کرتا ہوں کہ اللہ انہیں طاقت دے اور ان کی طرف سے مجھے بہترین اجر عطا فرمائے۔
میں تمہیں اپنی زندگی کی ساتھی، اپنی محبوبہ بیوی اُم سلاح (بیان) کی امانت دیتا ہوں، جن سے جنگ نے مجھے طویل دنوں اور مہینوں تک جدا رکھا۔ مگر وہ ہمارے رشتے کی وفادار رہیں، زیتون کے تنے کی طرح مضبوط اور بےلچک—صابر، اللہ پر توکل کرنے والی، اور میری غیرموجودگی میں ذمہ داری کو پوری قوت اور ایمان کے ساتھ اٹھانے والی۔
میں تمہیں نصیحت کرتا ہوں کہ ان کے ساتھ کھڑے رہنا، اللہ کے بعد ان کا سہارا بننا۔ اگر میں مر جاؤں تو میں اپنے اصولوں پر ثابت قدمی کے ساتھ مروں گا۔ میں اللہ کو گواہ بنا کر کہتا ہوں کہ میں اس کے فیصلے پر راضی ہوں، اس سے ملاقات پر یقین رکھتا ہوں، اور پُر یقین ہوں کہ اللہ کے پاس جو ہے وہ بہتر اور دائمی ہے۔
اے اللہ! مجھے شہداء میں شامل فرما، میرے اگلے پچھلے گناہ معاف فرما، اور میرے خون کو میرے لوگوں اور میرے گھر والوں کے لیے آزادی کی راہ کا چراغ بنا دے۔ اگر میں نے کوتاہی کی تو مجھے معاف فرما، اور میرے لیے دعا کرنا نہ بھولنا—رحمت کی دعا، کہ میں نے اپنا وعدہ نبھایا اور اس میں کوئی تبدیلی یا خیانت نہ کی۔
غزہ کو مت بھولنا… اور مجھے بھی اپنی مخلص دعاؤں میں یاد رکھنا، بخشش اور قبولیت کے لیے۔
انس جمال الشریف
06.04.2025
(یہ وہ پیغام ہے جو ہمارے پیارے انس نے اپنی شہادت پر شائع کرنے کی وصیت کی تھی۔)
غزہ کے اقصی ہسپتال کے سامنے سے ایک پاکستانی/امریکی ڈاکٹر کا پیغام۔۔۔۔
طیب اردگان(جس کے ٹرمپ کیساتھ ذاتی تعلقات ہیں) تم کہاں ہو؟؟
فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر (جس کے ٹرمپ تک براہ راست رسائی ہے)تم کہاں ہو؟؟؟
ڈاکٹر بلال پراچہ،پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹر کا غزہ کے اقصی ہسپتال دیرالبلاہ، غزہ سے براہ راست پیغام۔
ڈاکٹر بلال پراچہ اقوام متحدہ کے چھتری تلے تیسری مرتبہ غزہ جانے کا اور مظلوموں کے علاج معالجے کا اعزاز حاصل کررہےہیں۔
غزہ کی آنکھوں دیکھی صورتحال بتارہے ہیں۔
غزہ کو بھوک اور بارود سے ختم کیا جارہاہے قیامت کے روز اپنے جواب سوچ لو۔
دنیا بھر صحافی، اینکر پرسنز، سوشل میڈیا ایکٹوسٹس اس بدترین جینوسائیڈ کیخلاف آواز اٹھائیں۔
@HamidMirPAK@RealMariaButt
حکومتوں کے اندر سنجیدہ قیادت کے فقدان کے باعث سوات جیسے واقعات رونما ہوتے ہیں۔ یہ عوام کے بدقسمتی ہے کہ ایسے لوگوں کو منتخب کرتے ہیں جو حکومتی امور کو چلانے سے قاصر ہے۔امیر جماعت اسلامی خیبر پختون خواہ شمالی- #swat
دریائے سوات میں ڈوبنے والے معصوم لوگ آخری لمحے تک بے بسی کی تصویر بن کر یہ انتظار کرتے رہے کہ شاید کوئی انہیں بچا لے گا، مگر انہیں اندازہ نہ تھا کہ جن کی یہ ذمہ داری ہے، ان کی ترجیحات کچھ اور ہیں۔
اے اللہ مزید
اے اللہ مزید۔
جو تصویریں پہلے غزہ سے آتی تھیں وہ آج تل ابیب سے آرہی ہیں۔الحمدللہ۔
🔴 اب تک جن مقامات کو نشانہ بنایا گیا:
تل ابیب کا مالیاتی مرکز
وزارتِ دفاع
وزارتِ معیشت
تل نوف ایئرپورٹ
حیفہ کے مختلف علاقے
ڈیمون نیوکلیئر سائٹ
غزہ کے قریب سمندر میں گیس کا پلیٹ فارم۔
یہی وقت ہے کھل کر( یا خفیہ طور پر) ایران کا سیاسی ،سفارتی،عسکری ساتھ دے کر اسرائیل پر ضرب لگایا جائے،یہی موقع ہے غزہ کو ریلیف دینے کا۔
دہشتگرد اسرائیل عالمی امن کیلئے خطرہ ہے،عالم اسلام آگے بڑھ کر اپنے وجود کا ثبوت دے،پاکستان آگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کرے،کھل کر ایران کیساتھ کھڑا ہوجائے، عالم اسلام کے ممالک خبردار ہو کہ فرقہ ورانہ سوچ اور مسلکی وابستگی کی آڑ میں خاموشی اسرائیل کا ساتھ دینا ہے،پوری امت مسلمہ کے وجود کو خطرہ ہے،اس کے بعد حرمین شریفین کے وجود کو شدید خطرات لاحق ہیں، غزہ میں جینوسائیڈ، لبنان، شام،یمن میں قتل عام کے بعد ایران میں خون کی ہولی؟؟؟عالم اسلام کے ممالک کیا باری باری اپنی ذبح ہونے کا انتظار کررہے ہیں ؟؟؟؟
اسرائیل کا ایران پر حملہ بدترین دہشت گردی ہے۔ اسرائیل کی دہشت گردی کا یہ دائرہ بڑھ رہا ہے۔ امریکا کی سرپرستی میں آگ اور خون کا یہ کھیل کھیلا جارہاہے۔ مسلم ممالک کو سمجھ لینا چاہیے کہ اسرائیل کے قدم نہ روکے گئے تو پھر کسی کا نمبر بھی آسکتا ہے۔ اورامریکا کی منافقانہ تاریخ گواہ ہے کہ امریکا کسی کو نہیں بچائے گا، وہ نسل کشی کرنے والے اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہے۔
یہ مسلمان ہیں۔۔۔۔؟؟؟؟
اطلاعات ہیں کہ اردن نے غ زہ میں داخل ہونے والے ہر امدادی ٹرک کے لیے 2,200 ڈالر، ہر غیر ہدفی (Random Aircraft Drop)فضائی امدادی پرواز کے لیے 210,000 ڈالر، اور ہر ہدفی(Targeted Aircraft Drop)فضائی امدادی پرواز کے لیے 450,000 ڈالر وصول کیے۔ کچھ اسلامی ممالک دیگر ذرائع سے غ زہ کے اس بحران سے مختلف طریقوں سے مالی فائدہ بھی اٹھا رہے ہیں۔
یہ شرمناک ہے۔یہ کس منہ سے اپنے آپ کو مسلمان کہتے ہیں، یہ غدار ابن غدار اور غلام طبقہ ہے۔
🔴 پاکستان کے سرحدی علاقوں میں پاک فوج افسر کا مسجد میں اعلان:
اس وقت ہم کو متحد ہونے کی ضرورت ہے، دشمن ہمارے بیچ میں موجود ہے اور ہماری لوکیشن دشمن کو بتانے کی کوشش کر رہا ہے- دو تین ایسے واقعات ہوئے ہیں- ملٹری موومنٹ کی کوئی ویڈیو یا تصویر کہیں مت بھیجیں-