عمران خان نے اپنی بہنوں سے کہا تھا کہ ملک سے باہر چلی جائیں مگر انہوں نے کہا ہم نہیں جائیں گے، ہم سامنا کریں گے
علیمہ خان کا کہنا ہے کہ اب جب ہم نکلیں گے تو واپس نہیں جانا، عمران خان کا سارا خاندان ہی بہادر ہے
ہمارے پیدا ہونے سے پہلے بھی یہی بکواس تھی اور آج بھی یہی فضول اور جھٹ بک رہے ھین عقل کے اندھو نساب ہی بدل لو دنیا بدل گئ ہے لیکن تم آج بھئ اک دونی دونی دو دونی چار پر پھسے ہوئے ہو
بلوچ آج 5ویں روز بھی احتجاج کر رہے ہیں!!
اپ سب لوگ انکی آواز بنے, جو لوگ احتجاج کررہے ہیں, کیوںکہ دجالی میڈیا ا کو بلکل کوریج نہیں دیتا!
سوشل میڈیا والوں پر پلیٹ فارم پر انکی آواز بنے پلیز!
ایرانی جنرل یحی رحیم کا انکشاف 🚨
ہم پر نیوکلئیر سٹرائیک کرنے کی تیاری ہے بیشک ہمیں نقصان ہوگا اموات ہونگی
ہم نیوکلئیر اٹیک کے بعد سروائیو کرجائیں گے لیکن اسرائیل Survive نہیں کرپاۓ گا
ہم اسرائیل کی ڈیمونا نیوکلئیر سائٹ اور اسرائیل کے کونے کونے کو اڑا دیں گے
ہم سب کچھ چلا دینگے
یہ ملک اُس دن ایک عظیم قوم بنے گا، جب ہر غریب کو یقین ہوگا کہ اس کے بچے کا مستقبل بھی امیر کے بچے جتنا روشن ہے— عمران خان 🤍
1075 days without Imran Khan💔
#مزاحمت_توڑے_گی_ہر_زنجیر@TeamiPians
جرنیلوں کو ایک پاکستانی کا پیغام!!
اپنے کسی بھی فوجی کو کہہ دے, مسجد میں قرآن پر ہاتھ رکھ کر کہہ دے عمران خان آپکو کرپٹ لگتا ہے, فوجی اپنا گلہ تو کاٹ سکےگا, لیکن قرآن پر جھوٹ نہیں بول سکےگا!
عمران خان پاکستانیوں کے لیے اللہ تعالٰی کا تحفہ ہے, عہدے دار نکلیں گے تو خان باہر آئیگا
@TeamiPians
#مزاحمت_توڑے_گی_ہر_زنجیر
عمران خان کا آخر ایسا کیا قصور ہے؟ جس کیس میں عمران خان کو جیل میں رکھا گیا ہے اس میں کسی قسم کی کوئی مالی کرپشن ثابت نہیں ہو سکی۔ جیل میں رکھنے کیلئے اس مقدمے کو پہلے تاخیر کا شکار کیا گیا اور پھر سزا معطلی کی اپیلوں کو سننے سے ہی انکار کر دیا گیا۔
Standing Firm Through Every Trial.
Through years of legal and political challenges, Imran Khan and his sisters continue to advocate for "Haqeeqi Azadi" for Pakistan. Their story reflects resilience in the face of adversity.
#مزاحمت_توڑے_گی_ہر_زنجیر
“خیبرپختونخوا کے حالات کے تناظر میں وزیراعلیٰ کی تبدیلی ناگزیر تھی اور یہ ایک آئینی عمل ہے جو اس ملک کے دیگر صوبوں میں بھی ہوتا آیا ہے اور اس میں کسی کو مداخلت نہیں کرنی چاہیئے تاکہ یہ عمل جلد از جلد مکمل ہو۔ اگر کسی نے اس میں مداخلت کی کوشش کی تو بھرپور احتجاج ہو گا۔
سہیل آفریدی کا انتخاب زمانہ طالب علمی سے ان کے آئی ایس ایف اور تحریک انصاف کے نظرئیے سے وابستگی کی وجہ سے کیا۔ یہ فیصلہ تحریک انصاف کی الیکٹیبلز کی جگہ گراس روٹ ورکرز کو فیصلہ سازی کے عمل میں شامل کرنے کے بیانیے کو بھی تقویت بخشتا ہے۔
خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ کی تبدیلی کو بعض حلقے میرے خاندان کے افراد سے جوڑنے کی کوشش کر رہے ہیں، جو کہ سراسر غلط ہے۔ یہ فیصلہ مکمل طور پر سیاسی ہے، جس پر میرے خاندان کا کوئی فرد کسی بھی طرح سے اثر انداز نہیں ہوا۔ میرے خاندان کے کسی فرد کا میرے سیاسی فیصلوں سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
علی امین میرے پرانے اور وفادار ساتھیوں میں سے ہیں لیکن وہ تنازعات کی زد میں ہیں۔ یہ تنازعات عاصم منیر کی کسی جامع سیاسی حکمت عملی اپنائے بغیر خالی گولہ بارود سے دہشتگردی کے مسئلے سے نمٹنے کی پالیسی کے باعث پیدا ہوا- 2025 دہشتگری کے واقعات کے حوالے سے پاکستانی تاریخ کا بدترین سال ہے اور خیبرپختونخوا کا صوبہ مزید اس صورتحال کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ امید کرتا ہوں کہ نیا وزیراعلیٰ اور اس کی ٹیم دہشتگردی کے خاتمے اور دیرپا امن کے قیام کے حوالے سے عوامی نمائندوں کے ساتھ مل کر جامع پالیسی اپنائیں گے۔
میں گزشتہ دو دہائیوں سے دہشتگردی سے نمٹنے کی واضح حکمت عملی بیان کرتا رہا ہوں۔ اسی حکمت عملی کے باعث تحریک انصاف کے ساڑھے تین سالہ دور حکومت میں دہشتگری پر بہت حد تک قابو پا لیا گیا تھا۔تحریک انصاف نے اس وقت کی پاکستان مخالف اور بھارت نواز اشرف غنی حکومت سے بھی مذاکرات کئے اور قبائلی عوام اور افغان پناہ گزینوں کے معاملات بھی افہام وتفہیم سے طے کئے۔
2021 میں اس وقت کی فوجی قیادت نے ہتھیار پھینکنے والے دہشتگردوں کو واپس بسانے کا منصوبہ پیش کیا تھا، مگر اس منصوبے کو خیبرپختونخوا اور قبائلی علاقوں کے ہمارے منتخب نمائندوں نے مسترد کر دیا تھا- اس منصوبے پر ہمارے دور میں عمل نہیں ہوا۔ لیکن اب حقائق کے برعکس تحریک انصاف کی حکومت پر یہ سراسر جھوٹا الزام لگایا جا رہا ہے کہ ملک میں دہشتگردی اس دور میں بسائے گئے دہشتگردوں کی وجہ سے پیدا ہوئی ہے۔ قوم کو بتایا جائے کہ کون سے دہشتگرد کب، کہاں اور کیسے بسائے گئے؟
کبھی یہ کہا جاتا ہے پاکستان میں دہشتگردی کی ذمہ دار افغان حکومت ہے جس کی تائید سے افغانستان میں بسنے والے دہشتگرد پاکستان میں کاروائیاں کرتے ہیں اور کبھی کہا جاتا ہے کہ دہشتگردی دہائیوں سے پاکستان میں بسنے والے افغان مہاجرین کی وجہ سے ہے۔ یہ دونوں باتیں ہی غلط ہیں کیونکہ لاکھوں افغان مہاجرین کو بے عزت اور رسوا کر کے نکالنے کے باوجود دہشتگردی بڑھتی جا رہی ہے۔ یہ متضاد بیانات عاصم منیر کے مسلط کردہ عوام دشمن نظام کی بد حواسی کو ظاہر کرتے ہیں۔
دہشتگردی سے نمٹنے کے حوالے سے میرا موقف ہمیشہ سے دوٹوک رہا ہے۔ تاریخ بھی گواہ ہے دہشتگردی کے خلاف اگر باقاعدہ سیاسی بصیرت اور حکمت عملی کے بجائے صرف طاقت کا استعمال کیا جائے تو ناکامی ہی مقدر بنتی ہے۔ ملٹری آپریشن کے نتیجے میں ہونے والا “کولیٹرل ڈیمج “ عوام کو انتقاماً ہتھیار اٹھانے پر مجبور کر دیتا ہے اور یوں یہ سلسلہ بد سے بدتر ہوتا چلا جاتا ہے۔
سیاسی انتقام میں میرے خلاف مسلسل بے بنیاد مقدمات نہ صرف بنائے جا رہے ہیں بلکہ بار بار دہرائے جا رہے ہیں۔ توشہ خانہ، القادر، سائفر، عدت اور پھر توشہ خانہ سمیت کئی چھوٹے بڑے مقدمات مجھ پر اور میری اہلیہ بشرٰی بیگم پر صرف اس لیے بنائے گئے ہیں تاکہ میں جھک کر حقیقی آزادی کا عزم ترک کر دوں۔ میں اپنی قوم کو پھر سے پیغام دینا چاہتا ہوں یہ چاہے کچھ بھی کر لیں میں ان کے سامنے نہ جھکوں گا نہ اپنی قوم کو جھکنے دوں گا” -
سابق وزیراعظم عمران خان کا جیل سے پیغام (9 اکتوبر، 2025)