باجوڑ کی بے گھری کا عمل شروع ہوچکا ہے۔ اگلی باری مہمند کی ہے اور آگے بھی یہی سلسلہ جاری رہے گا۔ جس ملاکنڈ سے ہم نے انہیں پیچھے ہٹنے پر مجبور کیا تھا اب وہاں بھی انہیں پھیلایا جارہا ہےاورکچھ ہی ہفتوں میں آپ کو وہاں بھی یہی صورتحال دیکھنے کو ملے گی۔ لوگ کتنی تعداد میں نکلے، ان کا کیا مطالبہ ہے اس سے سروکار اس ریاست کو ہوتا ہے جو ماں ہو ہمارے یاں وہ ڈائن ہے!
صوبائی حکومت نے پہلے فریقین کے مابین جرگوں کے زریعے معاملات سنبھالنے کی کوشش کی (اگرچہ میری پہلے ہی ان سے یہی گزارش تھی کہ ان کے حوالے سے کوئی خوش فہمی پالنے سے گریز کریں اور جرگے سڑکوں پر ہوں) میری توقع کے عین مطابق فوج ملکی مفاد کو ذاتی مفادات پر قربان کرنے کی اپنی دیرینا روایت سے پہلو تہی کرنے پہ نہ دو سال قبل راضی تھی نہ آج راضی ہوئی۔
نتیجہ وہی ہے جس کا خدشہ تھا۔
اگست ۲۰۲۲ میں اسلام آباد میریٹ ہوٹل میں دہشت گردی پر کانفرنس میں یہ سارا پلان بیان کیا تھا۔ اگست ۲۰۲۵ اور حرف با حرف وہی سب ہورہا ہے۔ ہمارے وہ لوگ جو امن کے لیے آواز اٹھا رہے ہیں انہیں اور ان کے عیال کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ ان کے گھروں پر گرنیڈ پھینکے جاتے ہیں، سروں پر ڈرون اڑائے جاتے ہیں۔ انہیں دہشت زدہ کرکے ان کی آوازیں دبائی جارہی ہیں۔ خیبر پختونخواہ کے علاوہ باقی ملک میں اس وقت امن آشتی کا دور دورا ہے، اگلے چند روز میں آپ سڑکوں پر ہری جھنڈیوں کی بہار دیکھیں گے اور نادیدہ ترقی کے شادیانے بجیں گے مگر پردے کے پیچھے سب اچھا نہیں ہے! اور جب تک باقی ملک کو اس بات کا ادراک ہوگا تب تک آگ آپ کی دہلیزوں تک بھی پہنچ چکی ہوگی۔ پہلے بھی یہی وارننگز دےچکا ہوں تب بھی میں فسادی تھا اور فوکس تحریک انصاف کو کچلنا تھا۔ آج بھی میں غدار ہوں اور پرائرٹی سیاسی کارکنان کو دس دس سال سزائیں سنا کر اور عمران خان کی بہنوں اور کارکنان کو قید میں ڈال کر اپنی اناؤں کی تسکین ہے۔ مگر جب آگ پھیلے گی تو پھر نا وہ بال بچہ محفوظ رہیگا جن کی خاطر دوسروں کی اولادوں کو موت کے مونہہ میں دھکیل رہے ہیں اور نہ وہ مال دولت کام آئیگا جس کے عوض وطن بیچ کر اپنے لوگوں کو دربدر کررہے ہیں۔ اور وہ جو خاموش ہیں۔۔ جو سب دیکھتے جانتے بوجھتے انجان ہیں۔۔ یقین مانیں آپ جیسوں سے بھی قبرستان بھرے پڑے ہیں۔
رہی ہماری بات کہ ہم کیا کررہے ہیں؟
۲۰۲۲ سے جب ان کی آبادکاری کی جارہی تھی تب سے آج تک ہم ہی رکاوٹ ہیں۔ ۲۰۲۲ میں بھی دو مرتبہ ہم نے ہی انہیں واپس دھکیلا تھا۔ ابھی بھی ایک سال سے لاکھوں کی تعداد میں لوگوں کو موبلائیز کرکے امن کا جھنڈا لہرا کر مقابلہ کر رہے ہیں۔ حالانکہ ہمارے امن کے جھنڈے کو ہمارے خون سے رنگا جارہا ہے لیکن ہمارے پاس خاموشی کا آپشن نہیں ہے چاہے ہمارے سروں کی قیمتیں لگیں، گھروں پر گولے گریں، یا ہم پر ہماری گلیوں میں ہمارے ٹیکس کے پیسوں کی گولیاں برسائی جائیں،ہمیں اپنا انجام معلوم ہے۔
ہمارے آپسی جرگے میں پانچ نکاتی لائحہ عمل پر اتفاق ہوا ہے۔ جس پر کل سے عملدرآمد شروع ہوجائیگا۔ گروانڈ پر موجود اپنے ساتھیوں کے تحفظ کی خاطر اس وقت یہاں ان نکات کی تفصیل بیان کرنا مناسب نہیں ہوگا مگر اپنے لوگوں کو یہ باور کرادوں کہ عمران خان کے نظریے اور سوچ کے مطابق ہم کسی کو بھی اپنے لوگوں کو کسی اور کےمفادات کی آگ میں جھونکنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
@AnasAlSharif0 إِنَّا لِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
O Allah, accept him among the martyrs, forgive his past and future sins, and make his blood a light that illuminates the path of freedom for the people of Palestinian and his family. Forgive him if he has fallen short. AMEEN
@iqrarulhassan میں X نیوز اپڈیٹ کیلئے دیکھتا ہوں کسی کو ریپلائی یا ٹویٹ وغیرہ مہینے میں ایک دو کر دیتا ہوں پر آج اپ کی اکاؤنٹ سے یہ ٹویٹ دیکھ کر منافق تو نہیں کہوں گا کیونکہ دلوں کا راز جاننے والا صرف اللہ ہے پر اپ یعنی تم دوغلے پن کے زندہ مثال ہے اللہ ہدایت دے مجھے آمین!