جےیوآئی کے سربراہ قائد محترم حضرت مولانا فضل الرحمان صاحب نے ملاقات کے بعد افغانستان کے وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی صاحب ، افغان سفیر برائے پاکستان سردارمحمد شکیب صاحب اور وزیر خارجہ کے ترجمان عبدالقہار بلخی سمیت انکے ٹیم کے اعزاز میں تحائف پیش کئے۔
ایک ایٹمی ملک کے وزیراعظم کی اوقات
اور ایک مذہبی جماعت کے رہنما کی عزت و وقار؛ بے شک عزت اور ذلت اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے۔
وَتُعِزُّ مَن تَشَاءُ وَتُذِلُّ مَن تَشَاءُ
اللہ تعالیٰ جسے چاہے عزت دے اور جسے چاہے ذلت دے۔
#وکلاء_مولانا_کےسنگ
#محاصرہ_ختم_کرو
برادرانِ وطن، جمعیۃ علماء اسلام کے مجاہد کارکنان،پاکستان بھر کے وکلاء کرام، دانشور طبقے اور بالخصوص لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کا میں شکر گزار ہوں کہ انہوں نے آج لاہور بار ایسوسی ایشن میں آل پارٹیز سیمینار کا انعقاد کیا اور مختلف سیاسی قائدین سمیت مجھے بھی وہاں اپنے خیالات پیش کرنے کا موقع فراہم کیا۔
لیکن مجھے افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ میں اس وقت ریاستی حصار میں ہوں،پورا لاہور شہر ریاستی رکاوٹوں سے بھرا ہوا ہے،تمام راستے بند ہیں، ناکے لگے ہوئے ہیں اور ایک مہذب شہری کو دانشوروں کی محفل میں جانے سے روکا جا رہا ہے۔
ان شاء اللہ یہ حصار ٹوٹیں گے،یہ رکاوٹیں دور ہوں گی،جبر کو کبھی دوام حاصل نہیں ہوتا، لیکن صبر کو پوری تاریخ میں ہمیشہ دوام حاصل رہا ہے۔
ہم اس وقت ملک میں امن کے داعی ہیں، امن کے پرچارک ہیں۔ قیامِ امن کے لیے ہم نے ہمیشہ اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے، اپنی زندگیوں کو خطرے میں ڈالا ہے اور یہ اپنی مٹی سے وفاداری کی بہت بڑی شہادت ہے۔
ہم نہ حکمرانوں سے اور نہ کسی ریاستی ادارے سے وطن سے وفا کا سرٹیفکیٹ لینے کے لیے آئے ہیں، بلکہ میں سمجھتا ہوں کہ شاید اب یہ سرٹیفکیٹ لوگوں کو ہمیں دینا ہوگا۔ ان کی وفاداریاں مشکوک ہیں، ہماری وفاداریاں شک و شبہے سے بالاتر ہیں۔
وہ اپنی قوم کے خلاف، اپنے آئین کے خلاف اور اپنے قانون کے خلاف کیا سازشیں کر رہے ہیں اور کن سازشوں میں مصروف ہیں، ان شاء اللہ یہ بے نقاب ہوں گے۔
ہم پاکستان کے عوام کو اور جمعیت علمائے اسلام کے ایک ایک کارکن کو سلام پیش کرتے ہیں، جو اس وقت استقامت کا پہاڑ بنا ہوا ہے اور کسی قیمت پر جبر کے سامنے سر جھکانے کے لیے تیار نہیں ہے۔
جہاں ہم وطنِ عزیز کو امن کا گہوارہ بنانا چاہتے ہیں اور اسے سینچنے کے لیے اپنا خون پیش کر رہے ہیں، وہاں وطن کو امن دینے والی قوتیں اپنی ہی سرزمین کو خون آلود کر رہی ہیں،انہیں اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے، انہیں اپنے کردار کا جائزہ لینا چاہیے، اپنی وفاداری اور حب الوطنی کا جائزہ لینا چاہیے۔
ہم کوئی کمزور جنگ نہیں لڑ رہے ہیں۔ ہماری ساری زندگی اور سو سال سے زیادہ کی تاریخ انہی قربانیوں سے عبارت ہے کہ ہم نے وطن سے محبت کی ہے، وطن سے وفا کی ہے اور کسی طاقتور کی غلامی کو قبول نہیں کیا ہے۔
26 نومبر کو سرگودھا میں جمعیۃ علماء اسلام ایک بہت بڑی کانفرنس کرنے جا رہی ہے، لیکن اس وقت ہمارے کارکن پورے سرگودھا ڈویژن میں ریاستی جبر کا نشانہ بن رہے ہیں۔ لوگوں کے کاروبار بند کیے جا رہے ہیں، دکانوں کو سیل کیا جا رہا ہے۔ اگر کسی کی کوئی فلور مل ہے تو اسے سیل کیا جا رہا ہے۔
عہدیداروں کو گرفتار کیا جا رہا ہے۔ بھکر میں گرفتاریاں، میانوالی میں گرفتاریاں، خوشاب میں گرفتاریاں، سرگودھا میں گرفتاریاں اور اس کی تحصیلوں میں گرفتاریاں کی جا رہی ہیں۔ اس طرح کارکنوں کا تعاقب کیا جا رہا ہے تاکہ وہ عوام سے نہ مل سکیں اور اس جلسۂ عام کے لیے عوام کو منظم نہ کر سکیں۔
لیکن ہمارا عزم ہے کہ ہم نے یہ کانفرنس کرنی ہے، ہم نے اس کانفرنس کی طرف بڑھنا ہے۔
میں عوام سے براہِ راست اپیل کرتا ہوں کہ آپ اس اجتماع کو کامیاب بنائیں، اپنی حریت اور آزادی کا مظاہرہ کریں اور آئین کی بالادستی،قانون کی عمل داری اور جمہوریت کی پاسداری کے لیے خود کو پیش کریں۔
ہم عوام کا مقدمہ لڑ رہے ہیں،ہم پاکستان کا مقدمہ لڑ رہے ہیں، ہم اس ریاست کا مقدمہ لڑ رہے ہیں اور اس کے لیے ہم ایک آواز بن کر میدان میں ہیں۔
آج قومی اور ملی وحدت کا وقت ہے، اس کی ضرورت ہے اور پاکستان کے ہر شہری کو آج اپنا فرض سمجھنا چاہیے۔ ایسے وقت میں بہادری، جرأت اور بے باکی کی ضرورت ہوا کرتی ہے۔
ہم میدان میں ہیں، بھرپور طور پر میدان میں ہیں اور ہم عوام کے شانہ بشانہ ان کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں۔
میں یہ بات واضح کرتا چلوں کہ ہمارے خلاف ریاستی قوتوں نے اس وقت اپنے رویوں میں شدت پیدا کی جب ہم نے قبائلی علاقوں میں معدنی ذخائر کے حوالے سے ان کے کردار کو بے نقاب کیا۔
ہم صوبہ خیبر پختونخوا ہو، صوبہ بلوچستان ہو، گوادر ہو، ساحلی علاقے ہوں، سندھ ہو، اس کے سمندری جزائر ہوں یا پنجاب کے عوام اور ان کے حقوق ہوں، ہم تمام صوبوں کے عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں۔
یہ عوام کی ملکیت ہے، وفاق کی ملکیت نہیں، کسی ایک طاقتور ادارے کی ملکیت نہیں اور ہم اسے لوٹنے کی اجازت کسی کو نہیں دے سکتے۔
جب ہم نے ان کو بے نقاب کیا تو انہوں نے ریاستی قوت ہمارے خلاف استعمال کی۔ ہم ابھی صبر کا دامن تھامے ہوئے ہیں، لیکن استقامت کے ساتھ اپنے مؤقف پر ڈٹے ہوئے ہیں اور ان شاء اللہ اسے منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔
موسیٰ خیل ہاؤس:
امیر ضلع مولانا محمد سرور صاحب کی جانب سے صوبائی امیر سینیٹر مولانا عبدالواسع صاحب، آغا محمود شاہ، حافظ یوسف و دیگر صوبائی قائدین کو روایتی پشتون پگڑی پہنا کر پرتپاک استقبال کیا جا رہا ہے۔
ڈاکٹر مصدق ملک نے بھارت میں شاندار سفارت کاری کی، پر قومی لباس ہوتا تو چار چاند لگتے! افسوس، حکمرانوں نے کبھی اپنی پہچان نہ سمجھی۔ ہر عہدہ دار ٹائی لٹکائے یوں پھرتا ہے جیسے شناخت گروی رکھ دی ہو۔ ذہنی غلامی اور کمینہ پن کی بھی کوئی حد ہوتی ہے!
#پاکستان
کوئٹہ سے غیر سرکاری پہلا نتیجہ موصول!
اسٹیبلشمنٹ کا بیانیہ ایک بار پھر وڑ گیا، وڑ گیا! 😁
گزشتہ روز جمعیت علماء اسلام کے خلاف منعقدہ پریس کانفرنس میں شرکت کے بعد قاری عبدالصمد مدنی صاحب کے اہم تاثرات، ملاحظہ فرمائیں۔
معاشرے کے لیے جاہل اتنا خطرناک نہیں جتنا سرکاری درباری مولوی ہوتا ہے، اسی لیے کہا جاتا ہے: "فساد العالِم فساد العَالَم"۔ — شاہین جمعیت، مولانا حافظ حمداللہ صاحب کا سرکاری مولویوں کو جواب 🦅❤️
@iHafizHamdullah@SH1JUI
کوئٹہ پریس کلب میں آج جن مولویوں نے پریس کانفرنس کی،کہ مولانا فضل الرحمان مدارس کو اپنے مفاد کے لیے استعمال کر رہے ہیں،ان مولویوں کی ٹوٹل اوقات یہ ہے،مقتدرہ نے یہاں کی مقامی این جی اوز کے ساتھ شرعی ایڈوائزر کے نام پر ملازم بھرتی کیے ہیں،ان کی روزی روٹی اسی میں ہے کہ مولانا فضل
+
الرحمان کے خلاف بولیں،ورنہ تنخواہ نہیں ملے گی۔ایسے مجبور لوگوں کی آواز کوئٹہ پریس کلب والوں نے پیسے لے کر آگے نہیں پہنچائی۔
ان کرایہ دار ٹٹوو کا خیال ہے کہ ہم مولانا فضل الرحمان کی کردار کشی کر کے اسٹیبلشمنٹ کے تھرو کسی بڑے منصب تک پہنچنے میں
+
الرحمان کے خلاف بولیں،ورنہ تنخواہ نہیں ملے گی۔ایسے مجبور لوگوں کی آواز کوئٹہ پریس کلب والوں نے پیسے لے کر آگے نہیں پہنچائی۔
ان کرایہ دار ٹٹوو کا خیال ہے کہ ہم مولانا فضل الرحمان کی کردار کشی کر کے اسٹیبلشمنٹ کے تھرو کسی بڑے منصب تک پہنچنے میں
+
مفتی اعظم افغانستان کے نزدیک شیخ الاسلام مفتی تقی عثمانی صاحب علم و فقہ کا بے مثال آفتاب اور امت کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ ان کی گہری تحقیق، عصرِ حاضر کی بصیرت انگیز قلم رہنمائی کا چراغ ہے،جسے پورا عالمِ اسلام قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔