یہ کس نے ہم سے لہو کا اخراج پھر مانگا
ابھی تو سوۓ تھے مقتل کو سرخرو کرکے
ہمارے بعدبھی رونق رہے گی مقتل میں
ہم اہل دل کو بڑے حوصلوں میں چھوڑا ہے
شہید محسن نقوی 😔
انسان کی عظمت اسکی روح، اسکے اخلاق، اسکے افعال اور اسکے ہدف کے اعتبار سے ہوتی ھے نہ کہ خوبصورت گاڑی ، ذاتی گارڈ اور خدمت گزاروں کے اعتبار سے۔ یہ امور تو انسان کو اسکے اُس مقام سے گرا دیتے ھیں جس پر اُس کو ہونا چاہیے۔ امام خمینی
امجد السلام امجد (1944-2023)
اگر کبھی میری یاد آئے۔۔گریز کرتی ہواکی لہروں پہ ہاتھ رکھنا۔۔میں خوشبوؤں میں تمہیں ملوں گا۔۔مجھے گلابوں کی پتیوں میں تلاش کرنا۔۔میں اوس قطروں کے آئینے میں تمہیں ملوں گا۔۔۔—————
جب آپ کسی کی بہت زیادہ محبت اور مخلصی سے فایدہ اٹھاتے ہیں تو اگلا شخص بھلے ہی آپ کو چھوڑنے کی ہمت نہ رکھتا ہو مگر اللہ تعالیٰ خود بخود ہی ایسی صورتحال پیدا کر دیتے ہیں کہ وہ انسان آپ سے بہت دور چلا جاتا ہے کیونکہ اس انسان کو اپنی قدر ہو یا نہ ہو ۔