میو ہسپتال میں ملک اشتیاق خان کی فیملی سے ملاقات
آج 29 اگست 2026 کو سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف سلمان اکرم راجہ صاحب کے ہمراہ حقیقی ایم پی اے پی پی 151 ملک حماد علی اعوان نے میو ہسپتال کا دورہ کیا اور زیرِ علاج کارکن ملک اشتیاق خان کی فیملی سے ملاقات کی۔
@salmanAraja Salman Akram Raja sahib, thank you for your steady leadership and principled stand. Your commitment to the rule of law, Imran Khan’s health, and keeping the party’s promise to the Supreme Court is truly commendable. Pakistan needs & PTI needs you.
جب آئینہ دکھایا تو برا مان گئے
میں نے سوال کیا کہ آپ کو انتخابات میں 80 ہزار ووٹ پڑے ہیں لیکن آپ یہاں دس لوگ بھی اپنے ساتھ جمع نہیں کر پاتے تو کہنے لگے کہ آپ پنجاب کور کرتے ہیں پنجاب میں تو کوئی فسطائیت نہیں ہوئی...
میں نے بات کاٹتے ہوئے انہیں بتایا کہ پنجاب میں صنم جاوید صاحبہ, فلک جاوید صاحبہ , جن پر شاندانہ گلزار صاحبہ نے کہا اوہو بس کرو بس کرو
وہیں پر میں نے اپنی بات مکمل کی اور کہا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد یہ وہ تمام خواتین ہیں جنہوں نے پنجاب میں فسطائیت کا سامنا کیا
فضا عالم کو پنجاب پولیس کے مرد اہلکاروں نے دو مرتبہ گرفتار کیا اور آپ کہہ رہی ہیں کہ پنجاب میں فسطائیت نہیں
تو پھر محترمہ نے یوٹرن لیتے ہوئے کہا کہ نہیں نہیں پنجاب میں فسطائیت تو ہے
کسی کو کوئی شک نہ رہے۔ پی ٹی آئی نے کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی اور بربریت کیخلاف احتجاج کی وجہ سے آزاد کشمیر اسمبلی کے جاری ا��یکشن کا بائیکاٹ کیا ہے۔ آزادانہ رائے گولیوں کی بوچھاڑ میں نہیں دی جاتی۔ ۱۲ مہاجر نشستوں کا معاملہ انتہائی اہم ہے۔ پی ٹی آئی نے کسی بھی نشست پر کوئی امیدوار کھڑا نہیں کیا۔ اس فسطائی ماحول میں منعقد ہر الیکشن مشکوک ہے۔ پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی میں الیکشن لڑنے یا لڑانے والوں کیخلاف پارٹی تادیبی کاروائی کرے گی۔
مشہد
پاکستان تحریک انصاف اور چئیرمین عمران خان کی نمائندگی کے لیے تحریک انصاف کا وفد ایران کے شہید رہبر آیت اللہ خامنائی کے جنازہ میں شرکت کے لیے مشہد پہنچ گیا ہے،
وفد میں سلمان اکرم راجہ، انتظار حسین پنجوتھہ، علی اعجاز بٹر اور ہارون نواز پنجوتھہ شامل ہیں۔
وفد نے آج میناب سکول کے بچوں کی یادگار کا دورہ کیا
سانحہ کاہنہ اس غریب دشمن نظام کا نتیجہ ہے جو غریب کے بچے کو نہ تعلیم دے سکتا ہے نہ صحت۔ فارم ۴۷ وزیر اعظم کے حلقے میں پھیلی بدحالی اور ۱۴ ننھی جانوں کی تعلیم کی تلاش میں شہادت اس نظام کا سیاہ چہرہ ہے۔ پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں غریب کی آواز ہے۔ ہم غریب کا مقدمہ پارلیمان میں بھی لڑ رہے ہیں اور پارلیمان سے باہر بھی۔
اسلام اباد ہائی کورٹ کے باہر سلمان اکرم راجہ میڈیا سے گفتگو۔۔!!
عمران خان صاحب سے نہ ملنے دے رہے ہیں، نہ وکالت نامے پہ سائن کرانے دے رہے ہیں، یہ تو میں اپنے طور پر اسلام اباد ہائی کورٹ میں پیش ہو رہا ہوں جب تک ملاقات نہیں ہوگی وہ ہمیں بتائیں گے کہ کیا ان کا موقف ہے پھر ہم عدالت میں ان کا موقف بیان کریں گے۔۔!!
اپریل ۲۰۲۳ میں میری وکالت عروج پر تھی۔ عمران خان صاحب نے چند مقدمات میرے ذمے کیے تھے،عملی سیاست سے دور تھا۔ تاہم اصغر خان کیس جو الیکشن میں ایجنسیوں کی مداخلت سے متعلق تھا، ڈاکٹر مبشر کا NRO کو چیلنج اور بیسیوں سیاسی اہمیت کے مقدمات کر چکا تھا۔ سیاست کو عبادت سمجھ کر اپنایا۔
PTI is committed to a just resolution of the right to statehood of the Palestinian people that provides for an independent, sovereign Palestine with Jerusalem as its capital. The Abraham Accords or any other move that causes a diversion from this objective are unacceptable.
ایک طرف “مارکۂ حق” کی تشہیر پر اربوں روپے کے سرکاری اشتہارات، میڈیا مہمات اور ذاتی پروجیکشن
دوسری طرف عوام کو یہ کہہ کر مہنگائی، پٹرول بم اور ٹیکسوں تلے دبایا جا رہا ہے کہ “دنیا میں جنگ ہے”۔
اگر حالات واقعی اتنے خراب ہیں تو پھر حکمرانوں کی عیاشیاں، پروٹوکول، اشتہاری مہمیں اور شاہانہ اخراجات کیوں کم نہیں ہوتے؟
قربانی صرف غریب ہی کیوں دے؟
قوم اب سوال پوچھ رہی ہے،
جنگ واقعی باہر لگی ہے یا عوام کے معاش پر مسلط کر دی گئی ہے؟
آگ لگنے کے واقعات کا تسلسل اور قابو پانے میں تاخیر کی وجہ انسانی جان کی بے قدری ہے۔ خلاف قانون تعمیر اور متعلقہ محکموں کے پاس وسائل کی کمی کی وجہ کرپشن اور سنگدلی ہیں۔ مرحومین کیلئے دعا۔ اللہ تعالی پھنسے ہوؤں کی مدد فرما۔ پی ٹی آئی شفاف تفتیش کیلئے ہرسطح پر آواز اٹھائے گی۔
وہ کون ہے؟
اُس کا نام عمران خان احمد نیازی ہے جس کے ساتھ 25 کروڑ عوام ہے 8 فروری کو پاکستانی قوم نے آپ کے بیانہ کو مسترد کیا.
عمران خان کو پندرہ منٹ کے لیے باہر لے آئیے آپ کو جواب مل جائے گا
عمران خان قوم کا محبوب لیڈر ہے وہ سیاسی گفتگو نہ کرے اور خود دو دو گھنٹے سیاسی گفتگو کرو جو آپ کا کام نہیں ۔
اکرم عثمان صاحب، صدر پی ٹی آئی لاہور کو ۲۱ نومبر کو بغیر کسی الزام کے MPO کے تحت ۳۰ دن کیلئے ۲۱ دسمبر تک حراست میں لیا گیا۔ ہائیکورٹ میں دائر پیٹیشن کو پہلے ایک جج صاحب اور آج دوسرے جج صاحب نے سننے سے معزرت کر لی۔ آئندہ تاریخ ۲۱ دسمبر مقرر ہوئی ہے، جس دن ویسے ہی رہائی مقرر ہے۔
The past was not glorious but the present and the foreseeable future are sinking before our eyes into delusions enforced by a lawless state.
Pakistan: Türk concerned by constitutional amendments and immunity provisions https://t.co/fOIMOEkTRj