@UrduVirsa رونے سے نہیں حاصل کچھ اے دلِ سودائی
آنکھوں کی بھی بربادی دامن کی بھی رسوائی
ہم لوگ سمندر کے بچھڑے ہوئے ساحل ہیں۔۔۔
اِس پار بھی تنہائی اُس پار بھی تنہائی ۔۔۔۔
ایسا بھی کوئی شخص تو دل کا مکیں نہ ہو
جو ہر جگہ پہ ہوتے ہوئے بھی کہیں نہ ہو
حسرت سے سوچتے ہیں تجھے دیکھ کر یہ ہم
بندہ وفا پرست ہو ، چاہے حسیں نہ ہو
عبید ثاقب
بے دم ہُوئے بیمار ـــــ دٙوا کیوں نہیں دیتے
تم اچھے مسیحا ہو شفا کیوں نہیں دیتے
درد شبِ ہجراں کی جزا کیوں نہیں دیتے
خونِ دِلِ وحشی کا صِلہ کیوں نہیں دیتے
مِٹ جائے گی مخلوق تو انصاف کرو گے
منصف ہو تو اب حشر اُٹھا کیوں نہیں دیتے
ہاں نکتہ ورد لاؤ لب و دِل کی گواہی
ہاں نغمہ گرو ساز صدا کیوں نہیں دیتے
پیمانِ جُنوں ہاتھوں کو شرمائے گا کب تک
دِل والو ـــــــــ گریباں کا پتا کیوں نہیں دیتے
بربادیِ دِل جبر نہیں فیضؔ کِسی کا
وُہ دشمنِ جاں ہے تو بُھلا کیوں نہیں دیتے
فیض احمد فیض
اب تم ہمارے ہاتھ کو آئے ہو تھامنے
اب تو ہمارے ہاتھ میں کچھ بھی نہیں بچا
اب کی تو بات اور ہے ورنہ بچھڑتے وقت
لگتا تھا کائنات میں کچھ بھی نہیں بچا
ساجد رحیم
@urdu_bazm#اردو
آنس معین کی غزل
اک کرب مسلسل کی سزا دیں تو کسے دیں
مقتل میں ہیں جینے کی دعا دیں تو کسے دیں
پتھر ہیں سبھی لوگ کریں بات تو کس سے
اس شہر خموشاں میں صدا دیں تو کسے دیں
ہے کون کہ جو خود کو ہی جلتا ہوا دیکھے
سب ہاتھ ہیں کاغذ کے دیا دیں تو کسے دیں
سب لوگ سوالی ہیں سبھی جسم برہنہ
اور پاس ہے بس ایک ردا دیں تو کسے دیں
جب ہاتھ ہی کٹ جائیں تو تھامے گا بھلا کون
یہ سوچ رہے ہیں کہ عصا دیں تو کسے دیں
بازار میں خوشبو کے خریدار کہاں ہیں
یہ پھول ہیں بے رنگ بتا دیں تو کسے دیں
چپ رہنے کی ہر شخص قسم کھائے ہوئے ہے
ہم زہر بھرا جام بھلا دیں تو کسے دیں