میرا ذاتی تجربہ ہے، کہ جب تک آپ اپنے تمام وسائل جھونک نہیں دیتے، پوری قوت لگانے کہ بعد آقا صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کے عین مطابق، بدر میں اپنے رب کے حضور کھڑے ہو کر اپنی کم مائیگی کا اعتراف نہیں کر لیتے، آسمان سے مدد نہیں اترتی۔ ہاں سب کچھ میدان میں لا پھینکنے کے بعد جو اس پر آنسووں کا تڑکہ ہوتا ہے ناں، اس سے رحمت ایزدی جوش میں آتی ہے۔ پھر اس کا محبوب صلی اللہ علیہ وسلم ہو یا اس محبوب صلی اللہ علیہ کا کوئی عاصی امتی، وہ اپنی مدد اتارتا ہے۔
جناب مشاہد حسین سید، جناب نجم سیٹھی، جناب اوریا مقبول جان سمیت ہر وہ بندہ جس نے کہا تھا کہ جیسے ہی ٹرمپ جیتے گا وائیٹ ہاوس سے ایک کال اڈیالہ آئے گی اور پھر یہ سب کچھ ٹائیں ٹائیں فش ہو جائے گا۔ یہ تمام بزرگان صحافت اب کہہ رہے ہیں کہ مریم نوازشریف کی گورننس ٹھیک نہیں اور نئے صوبے تو ہرصورت بنیں گے۔
کھچرے بابوں سے ہوشیار رہیں
ادارہ ذمہ دار نہ ہو گا۔
🤣🤣🤣
بجلی کی قیمت میں کمی کا مطالبہ کرنا شہدا کی شان میں گستاخی تصور ہو گی کیوں کہ آئی پی پیز کی لوٹ مار پر ادارے نے بذریعہ ایس آئی ایف سی خود مہر لگائی ہے اس لئے وہ حلال لوٹ مار ہے تا ہم آپ پٹرول کی قیمتوں میں مزید کمی کا مطالبہ بدستور کر سکتے ہیں۔ بصورت دیگر پارٹی اپنے نقصان کی خود ذمہ دار ہو گی۔
اعلان ختم ہوا
اس ملک میں ستر سال کا گند ہے مریم صاحبہ پنجاب میں بہت کوشش بھی کر رہی مگر آپ دیکھ لیں پولیس والے سدھرنے پر تیار نہی ہیں ہر جگہ سر پر تو اب کھڑا بھی نہی ہوا جا سکتا ہے خرابی اتنی گہری کہ لوگ کام کرنے کو حرام چھوڑنے کو تیار ہی نہی ہیں
پولیس کے تو پورے محکمے کو مکمل ختم کر کے نئی فورس بنانے کی ضرورت ہے جیسے موٹر وے پولیس بنی تھی یا پھر بلدیاتی اور مقامی حکومت جو پولیس کی مقامی نگرانی کا نظام بنائے
مریم نواز کا قصور نہی ہے یہ سسٹم اندر تک گل سڑ چکا اور کوئی کام کرنے پر تیار بھی نہی ہے
میڈم مریم صاحبہ
اس وقت ٹرانسپورٹ کے شعبے کی حالت یہ ہو گئی ہے کہ انہوں نے بے جا کرائے بڑھا کر اس قدر ناجائز منافع بڑھا لیا ہے کہ دو ماہ کے اندر ان کی گاڑی کی قیمت پوری ہو رہی ہے۔ اتنا منافعتو منشیات کے کاروبار میں بھی نہیں ہے۔ نہیں یقین فیصل موورز کو چھوڑ کے جس سے مرضی پوچھ لیں۔ اس لئے ٹرانسپورٹ کے کرائے کم کروائے جائیں۔
مہربانی ہو گی
مجھے پاکستانی مسجد میں ایک ٹین ایجر گورا ڈینش بچہ جمعہ کے دن ملا اس سے سوال کیا تم کیسے مسلمان ہوئے ؟
کہتا میرے دوست پاکستانی تھے ان کے گھر جو ماحول دیکھا جیسے ان کی والدہ ہمیں کھلاتی پلاتی خیال رکھتی مجھے لگا دلچسبی بڑھی میں نے پڑھا اور مسلمان ہو گیا
اس گورے کی بھی یہئ کہانی چھ سال پہلے ایک نوجوان پاکستان آیا پھر یہاں کا ہو گیا 21 دفعہ یہ واپس آ چکا اور کہتا یہاں میرا کوئی نہی تھا مگر اب لگتا سب میرے ہیں مجھے انسانیت انہوں نے سکھا دی
پاکستان اور پاکستانیوں کو اپنی اس strength پر کام کرنا چاہیے آپ کے پاس دنیا کے ساتھ شئیر کرنے کو بہت کچھ ہے
لیوی کی مد میں سرکار کو ایک پیسے کا گھاٹا نہیں پڑا لیکن پٹرول کی قیمت میں باون روپے فی لیٹر کمی ہو گئی۔ پچاس روپے مزید بنتی ہے۔ سرکار خود تو لوٹ ہی رہی تھی تا ہم ساتھ میں گلی محلے کے لٹیروں کو بھی ہاتھ صاف کرنے کی اجازت دے رکھی تھی۔
کھلے دل والی حکومت
حامد میر نے آج بھی اپنے فارم ہاؤس کی منی ٹریل پیش نہی کی ابھی تو یہ اس کا سب سے کم کرپشن کا ثبوت پیش کیا ہے ابھی تو شتونگڑے اور بہت کچھ نکال کر لائے ہیں وہ پیش کرنا باقی ہیں
ڈاکخانہ کو لوٹ کے کنگال کر دینے پر مراد سعید کے خلاف کوئی انکوائری شروع نہ ہو سکی، تا ہم مولانا کے صاحبزادے کو جسے ایک لوٹا ہوا محکمہ ملا تھا، ان کے خلاف نام نہاد ریفرنس ضرور فائل ہو رہا ہے۔
ننگا ناچنے اور بے شرمی سے پرہیز کی درخواست کی جاتی ہے۔
پہلی بار2006 میں ایک امریکی یونیورسٹی میں درخواست دی مگر داخلہ نہ ہوسکا۔ اگلے برس کہیں اورداخلہ ہو گیا۔ پچھلے ماہ اسی یونیورسٹی نے جہاں داخلہ مسترد ہوا تھا، دعوت دی کہ انکےایک استاد کی ترقی کا فیصلہ کرنے کیلئےجوکمیٹی بنےگی، اسکا رکن بنوں۔ وقتی ناکامی کو کبھی اختتامِ سفرنہ سمجھیں۔
چلو شکر ہے، کائنات کے سب سے بڑے خود ساختہ صحافی نے جواب تو دیا۔ اب ذرا ان کے جواب کا جائزہ بھی لے لیتے ہیں:
1۔ میر صاحب، آپ شف شف شفالو کرکے اصل سوال گول کر گئے۔ میں نے پلاٹ کی قیمت ایک ارب نہیں بتائی، بلکہ اس پر تعمیر شدہ محل نما فارم ہاؤس کی تخمینی قیمت بتائی ہے۔ اگر یہ صرف بارہ کروڑ کا ہے تو تیرہ کروڑ میں مجھے فروخت کر دیں، نقد ادائیگی کر دوں گا۔
2۔ دستاویزات کے مطابق آپ کے پلاٹ کا رقبہ 3000 مربع گز ہے، جو عام ہاؤسنگ سوسائٹی کے پیمانے کے مطابق چھ کنال بنتا ہے۔ لہٰذا رقبے کے معاملے میں ابہام پیدا کرنے کی ضرورت نہیں۔
3۔ اصل سوال یہ تھا کہ سیکٹر D میں الاٹ یا حاصل ہونے والا پلاٹ سیکٹر A میں، جہاں جرنیلوں کے فارم ہاؤسز ہیں، کیسے منتقل ہوا؟ اگر قیمت واقعی اتنی معمولی تھی تو سیکٹر D کا پلاٹ فروخت کرکے سیکٹر A میں مارکیٹ سے پلاٹ خرید لیتے۔ سوال یہ ہے کہ D سے A میں منتقلی کس طریقہ کار، کس منظوری اور کن شرائط کے تحت ہوئی؟ یہی بنیادی سوال ہے جس کا جواب ابھی باقی ہے۔
4۔ جب پی ٹی وی میں ملازمت کرنے والی اپنی بیٹی کا معاملہ سامنے آیا تو آپ کو تکلیف ہوئی، لیکن میری ڈنمارک کی شہری، اسکول جانے والی کم عمر بیٹی کے خلاف آپ کے مبینہ طور پر بھیجے گئے ٹاؤٹس بغیر کسی ثبوت کے الزامات لگاتے رہے اور آپ خود اسے قوٹ کرکے ملنے کی دعوت دیتے رہے۔ اس ملک میں ایسی گندی روایات آپ جیسے بڑے صحافی ہی پروان چڑھاتے ہیں۔ دوسروں کے خاندانوں کو نشانہ بنانا آسان ہے، لیکن جب یہی رویہ اپنے گھر تک پہنچے تو اعتراض شروع ہو جاتا ہے۔ صحافت میں اخلاقی اصول یک طرفہ نہیں ہوتے۔
5۔ آپ کی بیٹی امریکہ سے نہیں بلکہ بی بی سی اردو میں انٹرن شپ کے بعد پی ٹی وی میں بھرتی ہوئی تھیں۔ بی بی سی اردو میں بھی وہ ایک خاتون کی زچگی کی چھٹیوں کے دوران عارضی طور پر کام کر رہی تھیں۔ اس معاملے پر میرے ٹویٹس ریکارڈ پر موجود ہیں۔ میرا اعتراض یہ تھا کہ انہیں پی ٹی وی میں کام کا تجربہ حاصل کرنے کا موقع ملا، وزیراعظم کے ساتھ دوروں، بین الاقوامی تقریبات اور وزرا کے انٹرویوز جیسے مواقع ملے، جو ان کے سی وی اور مستقبل کے کیریئر کے لیے یقیناً قیمتی تجربہ ثابت ہوئے۔ یہی تو نیپو کڈز کو حاصل ہونے والا ادارہ جاتی اور پیشہ ورانہ فائدہ ہے۔ سوال یہ نہیں کہ وہ قابل ہیں یا نہیں، سوال یہ ہے کہ مواقع تک رسائی کا معیار کیا تھا؟
آپ ساری زندگی دوسروں سے سوالات پوچھنے کے عادی رہے ہیں، لیکن صحافتی دیانت کا تقاضا ہے کہ خود بھی سوالات کے جواب دیں۔ تنقید کا جواب دلیل سے دیں، وضاحت سے دیں، ذاتی حملوں یا اصل سوالات سے گریز کرکے نہیں۔ اپنی پوسٹ کے کمنٹس بھی پڑھ لیجیے، بہت سے لوگ وہی سوالات اٹھا رہے ہیں جنہیں آپ نظرانداز کر رہے ہیں۔
پاکستانی لوگوں جیسا مہمان نواز کوئی نہی ہے ان گورے ویلاگرز نے اتنی تعریفیں کی اب ہمارے بچوں کے دوست بھی کہتے کہ پاکستان جانا ہے
سوچیں یہ غریب رکشے والا کیا کماتا ہو گا مگر اس گورے کو بغیر کسی لالچ کے چائے پراٹھا کھلا لایا ہے یہ دل جگرا صرف پاکستانی دیکھاتے ہیں اس کا احساس مجھے دنیا دیکھنے کے بعد ہوا ہے بہت فخر ہوتا اس پر
مولانا اور نواز شریف میں مجھے کسی ایک کو ووٹ دینا ہوا تو میں نواز شریف کو ووٹ دوں گی،مولانا اور شہباز شریف میں کسی ایک کو ووٹ دینا ہوا تو میں مولانا کو ووٹ دوں گی۔
میں تیس سال ایک ہی قسم کے ، ایک ہی دوکان سے بنے جوتے پہنتا رہا ہوں، دو سال قبل اہلیہ نے ایک اور جوتے ( زبردستی) خرید کر دیے جو مجھے زیادہ آرام دہ لگے ۔ کل پھر اسی دوکان پہ جوتے خریدنے گیا اور چونکے جوتے پہن نہیں رکھے تھے اس لیے دوکاندار کو سمجھانا پڑا کہ کس قسم کے جوتے تھے۔ اس نے ایک جوتا ڈھونڈا مگر وہ سائز میں چھوٹا تھا۔ اس نے نمبر لے لیا کہ آپ کے سائز کا جوتا منگوا کر فون کر دوں گا۔
حیرت انگیز بات یہ ہے کہ تب سے فیس بُک پہ بالکل اسی قسم کے آن لائن جوتوں کے اشتہار کی بھرمار ہے۔
کیا میری جیب میں پڑا ٹیلیفون میری جاسوسی کرکے آن لائن جوتے بیچنے والوں کا بتا رہا تھا۔🫢🫢🫢🫢🫢🫢
محتاط رہیں ہم اپنے فون کے باعث بہت غیر محفوظ ہو چکے ہیں جو ہر وقت ہماری جاسوسی کر رہا ہے۔
کاکڑ ڈاکٹرائن کو مسخ نہ کیجیے۔نواز شریف کی پہلی حکومت کا خاتمہ محض اسحاق خان سے اختلاف کا شاخسانہ نہیں تھا۔یادش بخیر اسی دور میں موٹر وے کا ڈول ڈالا گیا تھا اور پاکستان کو سینٹرل ایشین اسٹیٹس سے ملانے کی باتیں بھی چل رہی تھیں۔کرہ ارض پر تازہ تازہ وجود میں آئی اکلوتی سپریم پاور کیلئے یہ معاملہ پاکستان کےایٹم بم کی طرح ہی سنگین تھا۔پس نواز حکومت کے خاتمے کا حکمنامہ وہیں سے آیا تھا جہاں سے نگران وزیر اعظم معین قریشی آیا تھا۔الیکشن کے نتیجے میں بننے والی حکومت نے پہلی دفعہ آئی پی پیز والا کھانچہ فٹ کیا تھا جو تاحال قومی معیشت کو جونک کی طرح چمٹا ہوا ہے۔یہی وقت تھا جب بلوچستان میں وہ بیج بکھیرنے کا آغاز ہوا جنکی فصل آج کاٹی جا رہی ہے۔اسی دور میں تالی بان پراجیکٹ کا آغاز ہوا جس کا نیا ویرینٹ قومی سلامتی کے درپے ہے۔غرض عمران اور باجوہ پاکستان کی راہ میں سرنگیں بچھانے والے پہلے کردار نہیں ہیں بلکہ "سنتے ہیں پہلے زمانے میں کوئی میر بھی تھا" کے مصداق سوویت یونین کے خاتمے کے ساتھ ہی ڈی پاکستانائزیشن کے عمل کا آغاز کر دیا گیا تھا۔اس سارے عمل کے ابتدائی حصے کا نام کاکڑ ڈاکٹرائن ہے۔عمر ساری عشق بتاں میں گزار کر بعد از خرابی بسیار کوئی تبلیغی جماعت سے جڑ جاتا ہے تو کوئی گوشہ نشینی اختیار کر لیتا ہے اور ہم شام زندگی کی نارسائی کو زندگی بھر کی پارسائی سمجھ لیتے ہیں۔
وقت پیری گرگ ظالم می شود پرہیز گار
میرئ جس بیٹی کی نوکری کی بات کرتے وہ معمولی بچی نہی ہے ڈنمارک کی سٹار سٹوڈنٹ ہے 14 سال کی عمر میں امریکہ کے سب سے prestigious لیڈر شپ پروگرام میں سکالر شپ پر جا چکی ہے یہ پروگرام Ivy-like” Status رکھتا پوری دنیا سے تیس بچے لیتے ہیں اور اس میں سلیکٹ ہونا بہت مشکل ہے پاکستان تو اس پروگرام میں شامل نہی نا اس کے بچے جاتے ہیں مگر 100 ممالک سے بچے آتے ہیں
اس پروگرام میں ڈنمارک کی نمائندگی میری بیٹی نے کئ ڈنمارک 1944سے اس پروگرام میں جاتا میرئ بیٹی الحمداللہ پہلی پاکستانی اور مسلمان لڑکی جو دو دفعہ اس میں گئی ہے پہلے سال کے بعد دنیا بھر سے آئے بچوں میں سے آٹھ بچے چنتے وہ اس میں شامل تھی یہ لیڈر شپ پروگرام اتنا prestigious کہ اس کی Alumni میں ہارورڈ کے صدر سے لے کر ملکوں کے وزیراعظم اور سفارت کار تک شامل ہیں
اس کے بعد اس کے ڈینش چیپٹر کی میری بیٹی سب سے کم عمر بورڈ ممبر ہے اب ہر سال ڈنمارک سے جو بچے جاتے وہ انٹرویو پینل میں بیٹھتی ہے ڈنمارک کے وزیر اور سابق سفیر اس بورڈ میں ہیں دنیا کے ٹاپ کے بزنس سکول پڑھتی ہے اس ٹاپ بزنس سکول کی فٹ بال ٹیم کی سٹار کھلاڑی ہے چلڈرن یو این کا حصہ رہی ہے ڈیلیگیشن ہیڈ کر چکی ہے وہ گلوبل سٹیزنشپ پروگرام میں پڑھ چکی ہے تو اسے پی ٹی وی جیسی جگہ پر انٹرن شپ کیوں کرنی اس کا میڈیا سے تعلق کیا ہے ؟
کوئی اس میر کے لوسی کتوڑے کو بتاؤ کہ میرے دوست احباب والنٹیر پڑھنے والے احباب جانتے ہیں الیکشن کی رات جب حامد میر نے دھاندلی والا معاملہ شروع کیا نون کے بڑے بڑے چپ تھے اس رات بھی ہمارے والنٹیرز اور میں ڈٹے ہوئے تھے
آکسفورڈ سے لے کر بجلی گیس پر دو دو لاکھ ٹویٹ کے ٹرینڈ ہمارے والنٹیرز نے اور ہم نے مل کر بنائے ہیں
دس سال سے پارٹی کے ساتھ کھڑے ہم نے اس نسل پرست سندھی کی طرح قبلہ نہی بدلا ہاں مگر جہاں پارٹی یوتھیوں کو نوازتی حامد میر جیسوں کو فائدہ دیتی تو لازمی سوال اٹھاتے ہیں
ہم درباری نہی ہیں جہاں غلط بات ہوتی کھل کر تنقید کرتے کل کو دوبارہ مشکل وقت آیا تب بھی ہم ہی کھڑے ہوں گے
یا اللہ
ہماری سب کی قائد، محترمہ نورین سلیم جنجوعہ عرف بیپر کے ٹویٹر ہینڈل میں ایسی برکت ڈال دے کہ ان کا ہر ٹویٹ بھی چھ لاکھ کا ہو جائے۔ اور یہ بھی چھ کنال کے گھر سے ٹیسلا چلا کر دفتر جائے۔
سب کہو امین
تو پیارے بچو ! یہ ثابت ہوا کہ اس ملک میں جرنیلوں سے بھی اوپر اگر کوئی مقدس گائے ہے تو وہ صحافی ہیں اس ملک میں صحافی فائدے اٹھاتے کاروبار جائیداد بناتے مفت پلاٹ لیتے اربوں کی انشورنس سرکار سے لیتے قتل تک کے کیس میں سزا نہی پاتے ہیں اس ملک میں سیاستدان جیل گیا جرنیلوں کو سزا ہوئی مگر آج تک کسی صحافی اور جج کو اس کے جرم کی سزا نہی ملی ہے
اصل مافیا یہ ہیں
اور ناظرین ریاست پاکستان میں جج جرنیل سیاستدان بیوروکریٹ کا احتساب ہوسکتا ہے نوکری سے برخاست اور پابند سلاسل بھی ہوتے ہیں نااہلی کی تلوار سے گردن بھی اتاری جاتی ہے لیکن ریاست کے “ چتھے “ ستون میڈیا اور نام نہاد صحافت احتساب سے بالاتر ہے
سٹیج ڈانسر نرگس اور حامد میر نے اپنے اثاثے کیسے بڑھائے شواہد حاضر ہیں لیکن کوئی پوچھنے والا نہیں