@Teaseryy When they say a man slap is different from a womens slap this is what they mean this can litterally take you to the next world... So be cautious before raising your hand next time.. TO ALL FEMINISTS OUT THERE
Roughly 90% of the total time you’ll ever spend with your kids happens before they turn 18.
This things goes by quick.
20 rules for fathers - how to raise future leaders. 👇🏽
Met a guy making $1.4 million a year as a prompt engineer.
I asked him how he learned prompting so well.
He sent me a video that was never supposed to get out. Andrew Ng's 2 hour prompting course.
You wont find anything better about prompting than this video.
I watched it last night.
Halfway through, I realized I have been using Claude completely wrong for years.
Bookmark and watch this today.
Anthropic engineer:
"You can build 5 assistants in one afternoon. Each one handles a task you've been doing manually every single day."
In 45 minutes he shows exactly how to do it from scratch, step by step.
Most people are still doing all of this by hand.
Watch the session, then save the guide below.
My friend makes $1.2 million a year as an Anthropic engineer.
I asked him how he learned prompting so well.
He sent me a video that was never supposed to get out. Their core team's prompting playbook.
You won’t find anything better about prompting than this video.
I watched it last night.
Halfway through, I realized I've been using Claude completely wrong for two years.
Watch it, then read the article below.
@stats_feed Can u imagine more than 4 billion people falls into the category who has no savings at all or r living under the poverty line.thats mind bogling distribution of wealth capitalism at its worst 😔😔
This world is temporary. You’re on a journey. You’ve not reached your final destination yet. An eternal abode awaits. The Hereafter. So quit stressing over everything that happens. Nothing lasts. Let the Almighty take over after you’ve done your best.
یہ بچی ایک ایسے خاندان سے تعلق رکھتی ہے جو کسی تعارف کا محتاج نہیں۔ اس کے دادا منتخب رکنِ قومی اسمبلی رہ چکے ہیں اور لاکھوں لوگوں کے دلوں کی دھڑکن تھے۔ اس کی دادی بھی M.N.A اور سینیٹر رہ چکی ہیں۔ اس کے والد سابق وفاقی وزیر ہیں اور اس وقت بھی منتخب M.N.A ہیں۔ خاندان کے دیگر افراد بھی اہم ع��دوں پر فائز ہیں۔
سچ کہوں تو مجھے یہ تعارف کرواتے ہوئے کبھی اچھا نہیں لگتا😔لیکن حقیقت یہ ہے کہ ہمارے معاشرے میں عام انسان کی بات اکثر نظر انداز کر دی جاتی ہے۔ اسی لیے پس منظر بتانا پڑھ جاتا ہے 🙄🙇♀️۔۔۔
تاہم، مجھے خوشی ہے کہ میرے اس فیصلے سے متاثر ہو کر کم از کم پانچ دیگر والدین نے بھی اپنے بچوں کے لیے اسلامی ایجوکیشن کا انتخاب کیا اگر میرے اس پیغام سے کسی ایک انسان کی سوچ بھی بدلتی ہے تو میرے لیے یہ بہت بڑھے اعزاز کی بات ہو گی یہی سوچ کر آج یہ زاتی سوچ اور عمل آپ سے شئیر کر رہی ہوں۔
خیر، یہ میری بیٹی ہے ابھی 12 سال کی ہے۔ ہمارے خاندان کی پہلی اولاد، ددھیال اور ننھیال دونوں طرف سے سب کی آنکھوں کا تارا۔ بے پناہ محبت، ��فقت اور لاڈ سے پلی بڑھی۔
جوں جوں وہ بڑی ہونے لگی، مجھے اس کی تعلیم و تربیت کی فکر بھی بڑھتی گئی۔ میں ہمیشہ اپنے شوہر کو دیکھتی تھی کہ وہ اقتدار، وسائل اور اعلیٰ سماجی مقام کے باوجود نہایت باکردار، دیانت دار اور عاجز انسان ہیں۔ اسی طرح اس کے دادا بھی انتہائی نیک، خدا ترس اور غریب پرور شخصیت کے مالک تھے۔ انہوں نے کبھی حرام مال نہ کمایا اور نہ اپنی اولاد کو کھلایا۔
میرے والدین نے بھی ہمیں بچپن سے یہی سکھایا کہ انسان جہاں بھی رہے، اپنی بنیادی اقدار کبھی نہ چھوڑے۔ اللہ تعالیٰ سے ایسا مضبوط تعلق قائم ہو کہ دل کو ہر حال میں اسی کے ذکر سے سکون ملے۔ میری اپنی کیفیت یہ ہے کہ اگر کسی دن نماز میں کوتاہی ہو جائے تو ایک عجیب بے چینی محسوس ہوتی ہے۔ اور جب دل غمگین یا پریشان ہو تو اللہ کے حضور سجدہ ریز ہو کر دعا کرنے سے جو سکون ملتا ہے، وہ دنیا کی کسی اور چیز سے حاصل نہیں ہوتا۔
میں ہمیشہ یہی دعا کرتی تھی:
"یا اللہ! میری اولاد کو بھی ایسا ہی مضبوط کردار، ایمان اور بصیرت عطا فرما۔"
جس اسکول میں میری بیٹی پڑھ رہی تھی، وہاں زیادہ تر اشرافیہ کے بچے تھے۔
جوں جوں وہ بڑی ہوئی، میں نے محسوس کیا کہ اس کی طبیعت میں تبدیلی آ رہی ہے۔ فیشن، برانڈز اور اسٹیٹس کی طرف رغبت بڑھنے لگی۔ ایک دن اس نے مجھ سے کہا:
"ماما، آپ میری دوستوں کو گھر نہ بلایا کریں، وہ ہمارے گھر کا مذاق اڑاتی ہیں کہ یہ بہت چھوٹا ہے۔"
یہ سن کر میں تو سکتے میں ہی آ گئی تھی ۔ پھر میری ایک عادت ہے میں نے بیٹی کو الگ سے کوئی ��یب یا فون استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی سات سال کے بعد سے ۔۔۔
میرے فون میں ہی اس کی دوستوں کے گروپس بنے ہوئے ہیں اور اکاوئنٹس تو میں چیک کرتی رہتی تھی کیا بات ہو رہی ہے خیر جب اس کی دوستوں کی چیٹ پڑھنے لگی اور ان کے سٹیٹس دیکھنے لگی تو حیران ہوتی گئی کے صرف 9 سال کی عمر کی بچیوں کی کس قسم کی گفتگو اور سوچ ہے
تب مجھے احساس ہوا کہ اس ماحول کا میری بیٹی کی سوچ پر منفی اثر پڑ رہا ہے۔ اسی لمحے میں نے فیصلہ کیا کہ ایسی تعلیم کا کیا فائدہ جو بچے کو انسانیت، عاجزی اور اصل اقدار سے دور کر دے۔۔۔
میں نے اپنی بیٹی کو اس اسکول سے نکال کر ایسے تعلیمی ادارے میں داخل کروایا جہاں جدید تعلیم کے ساتھ قرآن، تفسیر، نماز اور اسلامی تربیت پر بھی خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔
الحمدللہ، اس فیصلے کے حیرت انگیز مثبت نتائج سامنے آئے۔ میری بیٹی کے رویے میں بہت خوبصورت تبدیلی آئی۔ وہ روز گھر آ کر ہمیں کوئی نہ کوئی اچھی بات ضرور بتاتی تھی۔
میری بیٹی ماشاءاللہ بہت ذہین، اسٹائلش اور extraordinary شخصیت کی مالک ہے بچپن سے ہی۔۔۔
میرا ذاتی تجربہ یہ بھی ہے کہ اچھی تربیت کے لیے صرف اچھا ادارہ کافی نہیں ہوتا۔ گھر کا ماحول، بچے کی صحبت، والدین کی نگرانی اور سب سے بڑھ کر اللہ تعالیٰ کی محبت اور خوفِ خدا دل میں بٹھانا بنیادی حیثیت رکھتا ہے۔
اگر بچپن سے بچے کے دل میں اللہ کی محبت، دین کی سمجھ، حلال و حرام کی پہچان اور اپنی عزت و وقار کا شعور پیدا کر دیا جائے تو وہ ان شاء اللہ کسی بھی ماحول میں اپنی راہ سے نہیں بھٹکتا۔
ہم اپنی اولاد کی بہترین تربیت کی پوری کوشش کر سکتے ہیں، باقی نتیجہ اللہ تعالیٰ کے سپرد ہے۔۔
نوٹ : میری زندگی کا ایک اصول رہاہے کبھی یہ نہ دیکھو زمانہ کہاں جا رہاہے کیا ٹرینڈ چل رہا ہے لوگ کیا کہئے گے وغیرہ وغیرہ لوگ ان کی باتیں زمانہ اور اس کے ٹرینڈز میرے لیے پیس آف shit ہیں 😅 اس سے زیادہ کچھ نہیں زمانہ چائے ننگا پھرے ہر حرام کام کو بھی جائز قرار دے لکین میں نے زندگی کو صرف اور صرف حلال حرام صحیح غلط اللہ کے احکامات کے اصولوں پر ہی گزارنے کی کوشش کی اور اولاد کو بھی یہی سکھانے کی کوشش کر رہی ہوں ۔۔