کراچی گلستان جوہر محکمہ موسمیات کے قریب قانون نافذ کرنے اداروں کی گاڑیاں بنانے والی ورکشاپ پر دہشتگردوں کا حملہ دھماکہ فائرنگ دو رینجرز اہلکاروں کے شہید ہونے کی اطلاعات تین زخمی پانچ دہشتگردوں کے ہلاک ہونے کی اطلاعات قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کا محاصرہ کر لیا آپریشن جاری
#Karachi
"پولیس نے یقین دہانی کرائی ہے کہ تفتیشی میرٹ پر کی جائے گی، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد صہیب اشرف نے ہمیں 5 گھنٹے تک بریفینگ دی " منتہا کے والد اور چچا کی میڈیا سے گفتگو
🚨سرگودھا میں 13 سالہ غلام رسول کے ساتھ مبینہ انسانیت سوز سلوک سامنے آیا۔ اہل خانہ کے مطابق بچہ گزشتہ روز سے لاپتا تھا، جسے بیہوشی کی حالت میں گڑھا کھود کر زندہ دفن کر دیا گیا، مزید تفصیلات بتا رہے ہیں نمائندہ آزاد ڈیجیٹل محمد سلیمان معظم
منتہا زہرہ زیادتی و قتل کیس کے مرکزی ملزم ارسلان کی 58 شمالی قبرستان میں تدفین پر اہل علاقہ سراپا احتجاج ہیں۔ اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ ان کی اجازت کے بغیر تدفین کیوں کی گئی۔ فوٹیج آزاد ڈیجیٹل پر
منتہا زہرہ زیادتی و قتل کیس میں مقتولہ کے چچا محمد شاہد نے پولیس تفتیش پر سوالات اٹھا دیے۔ ان کا کہنا ہے کہ 5 ملزمان گرفتار کیے گئے لیکن مقدمہ صرف 4 کے خلاف درج کیا گیا۔ اہلخانہ نے وزیراعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔ مزید تفصیلات محمد سلیمان معظم کی رپورٹ میں۔
"اس واقعے کا ذمہ دار شخص، جس نے معصوم لڑکی کو ظلم و بربریت کے بعد قتل کیا، اس کی لاش ہمارے علاقے میں لائی گئی ہے۔ علاقے کے تمام رہائشیوں کا متفقہ فیصلہ ہے کہ ہم اسے اپنے علاقے میں دفن نہیں ہونے دیں گے تاکہ ایسے واقعات کی روک تھام ہو سکے اور دوسروں کے لیے عبرت کا باعث بنے"۔ منتہا زہرہ زیادتی و قتل کیس کے مرکزی ملزم کو اہل علاقہ نے اپنے علاقے میں دفن کرنے سے انکار کر دیا۔۔۔
"دو دن پہلے ایک نہایت دردناک اور ہولناک واقعہ پیش آیا۔ جس نے معصوم بچی کو قتل کیا تھا، اس کی لاش ہمارے علاقے میں لائی گئی ہے۔ ہمارا متفقہ فیصلہ ہے کہ ہم اسے اپنے علاقے میں دفن نہیں ہونے دیں گے"۔ منتہا زہرہ زیادتی و قتل کیس کے مرکزی ملزم کو اہل علاقہ نے اپنے علاقے میں دفن کرنے سے انکار کر دیا
سرگودھا میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے پر اہلِ خانہ کا مطالبہ، بچی کی نعش ملنے کے بعد ورثا نے انصاف کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعے کی شفاف تحقیقات کی جائیں اور ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دی جائے۔ عدالتِ انصاف سے امیدیں برقرار ہیں۔
سرگودھا میں 7 محرم الحرام کا مرکزی جلوس پنج پیراں انبالہ کالج سے برآمد، جلوس اپنے مقررہ راستوں پر گامزن۔ جلوس کے اطراف سیکیورٹی کے سخت انتظامات۔۔ نمائندہ آزاد ڈیجیٹل سلیمان معظم کی رپورٹ