@RashidNasrulah Sir 1 place hmary pas hmary area me b ha Shabo Din Ghori is place py hasosi tuwaja ki zarort hai ap is mamly me koi pesh raft kr sakty hai yeh 1 history ha jisy Qaim O daim rkhna zarori ha sir
عربی زبان کا ایک قول ہے: "زمین خریدنے پر آپ دو سال بھوکے رہیں گے مگر باقی عمر پیٹ بھر کے کھائیں گے زمین بیچنے پر آپ دو سال پیٹ بھر کے کھائیں گے مگر باقی عمر بھوکے رہیں گے"
جو دوست سولر انسٹالر ہیں یا اپنے گھر، ورکشاپ یا فیکٹری میں سولر سسٹم لگوانا چاہتے ہیں، اُن سب کے لیے یہ معلوماتی پوسٹ ہے۔
تصویر میں نظر آنے والی ڈیوائس زیرو ایکسپورٹ (Zero Export) ڈیوائس ہے۔ جو لوگ مہنگی بیٹریاں اور ہائبرڈ اِنورٹر نہیں لگوا سکتے، اُن کے لیے یہ ایک بہترین اور کم خرچ حل ہے۔
آپ اپنے گھر، فیکٹری یا ورکشاپ میں سولر پینل نصب کریں اور ان کے ساتھ ایک آن گرڈ اِنورٹر (On-Grid Inverter) استعمال کریں، جو ہائبرڈ اِنورٹر کے مقابلے میں کافی سستا ہوتا ہے۔ پھر اس آن گرڈ اِنورٹر کے ساتھ زیرو ایکسپورٹ ڈیوائس لگا کر واپڈا کی طرف بجلی کی ایکسپورٹ بند کر دیں۔
اس کے بعد سولر سے پیدا ہونے والی تمام بجلی براہِ راست آپ کے لوڈ پر استعمال ہوگی، جس سے دن کے وقت واپڈا کی بجلی کا استعمال بہت کم یا مکمل طور پر ختم ہو سکتا ہے اور آپ اپنے بجلی کے بل میں نمایاں بچت کر سکتے ہیں۔
یہ سسٹم خاص طور پر فیکٹریوں، ورکشاپس اور ایسی جگہوں کے لیے بہت مؤثر ہے جہاں زیادہ تر کام دن کے وقت ہوتا ہے۔ مناسب پلاننگ کے ساتھ کئی صورتوں میں بجلی کا بل تقریباً صفر تک لایا جا سکتا ہے۔
سولر سسٹمز کے بارے میں مزید معلومات کے لیے انباکس میں رابطہ کریں۔ اگر آپ کو کسی بھی قسم کی الیکٹریکل، آٹومیشن یا سولر سے متعلق مسئلہ درپیش ہے تو بلا جھجھک اپنی پریشانی شیئر کریں
#
پاکستان میں زیادہ تر لوگ موبائل صرف سوشل میڈیا اسکرولنگ کے لیے استعمال کرتے ہیں، حالانکہ پلے اسٹور پر چند ایسی ایپس بالکل فری موجود ہیں جو آپ کے روزمرہ کے گھنٹوں کا کام سیکنڈز میں بدل سکتی ہیں۔
یہ وہ 5 بہترین ایپس ہیں جنہیں ہر بندے کو استعمال کرنا چاہیے:
1. Adobe Scan
کئی بار ہمیں کسی سرکاری کام، دکان کے بل، یا شناختی کارڈ کی کاپی کسی کو واٹس ایپ پر بھیجنی ہوتی ہے۔ لوگ عام موبائل کیمرے سے ٹیڑھی میڑھی اور دھندلی تصویر بھیج دیتے ہیں جو پروفیشنل نہیں لگتی۔
یہ کیا کرتی ہے: آپ اس ایپ سے کسی بھی کاغذ یا شناختی کارڈ کی تصویر لیں۔ یہ اس کے فالتو کونے خود بخود کاٹ کر، اس کا رزلٹ بالکل ایک اسکینر مشین جیسا صاف کر کے پی ڈی ایف (PDF) فائل بنا دیتی ہے۔
2. Microsoft Loop / Notion
لوگ اپنے دکان کے حساب کتاب، روزمرہ کے ادھار، گاہکوں کی لسٹ یا گھر کے راشن کا سامان یاد رکھنے کے لیے کاغذ کے ٹکڑوں یا ڈائریوں پر لکھتے ہیں جو اکثر کھو جاتے ہیں۔
یہ کیا کرتی ہے: یہ آپ کی ڈیجیٹل ڈائری ہے۔ آپ اس میں اپنے پورے مہینے کا حساب، دکان کا اسٹاک، اور روزمرہ کے کاموں کی لسٹ بنا سکتے ہیں۔ یہ ڈیٹا لائف ٹائم کے لیے محفوظ رہتا ہے اور آپ اسے کمپیوٹر پر بھی کھول سکتے ہیں۔
3. Truecaller
پاکستان میں نامعلوم نمبروں سے بار بار کالز آنا یا رانگ نمبرز کی طرف سے تنگ کیا جانا ایک عام مسئلہ ہے، جس سے وقت اور سکون دونوں برباد ہوتے ہیں۔
یہ کیا کرتی ہے: جیسے ہی کسی انجان نمبر سے کال آئے گی، یہ سکرین پر اس بندے کا اصل نام دکھا دے گی، چاہے وہ نمبر آپ کے موبائل میں سیو نہ ہو۔ اس کے علاوہ یہ فراڈ اور بینک کے نام پر آنے والی فیک اسپیم (Spam) کالز کو خود بخود بلاک کر دیتی ہے۔
4. Google Keep
اکثر ایسا ہوتا ہے کہ آپ بائیک چلا رہے ہوتے ہیں یا کسی کام میں مصروف ہوتے ہیں اور اچانک دماغ میں کوئی اچھا بزنس آئیڈیا یا ضروری کام یاد آ جاتا ہے، لیکن لکھنے کا وقت نہیں ہوتا۔
یہ کیا کرتی ہے: یہ گوگل کی آفیشل نوٹ ایپ ہے۔ آپ صرف مائیک کا بٹن دبا کر اردو یا انگلش میں بولیں، یہ آپ کی آواز کو سیکنڈز میں ٹیکسٹ (لکھائی) میں بدل کر سیو کر دے گی۔ آپ اس میں تصویریں اور آڈیو نوٹس بھی محفوظ رکھ سکتے ہیں۔
5. CapCut (Auto Captions Feature)
اگر آپ آن لائن بزنس کرتے ہیں، دکان کی تشہیر کے لیے ویڈیوز بناتے ہیں، یا سوشل میڈیا پر کوئی چیز بیچتے ہیں تو ویڈیو کے نیچے ٹیکسٹ (Subtitles) لکھنا بہت ضروری ہوتا ہے تاکہ گاہک کو بات سمجھ آئے۔ خود ٹائپ کرنے میں گھنٹوں لگ جاتے ہیں۔
یہ کیا کرتی ہے: ویڈیو ایڈیٹنگ کے علاوہ اس ایپ میں ایک فری بٹن ہے "Auto Captions"۔ آپ ویڈیو اپلوڈ کر کے یہ بٹن دبائیں، ویڈیو میں آپ جو کچھ بول رہے ہوں گے، یہ ایپ سیکنڈز میں وہ سب کچھ خود بخود نیچے ٹائپ کر کے لکھ دے گی۔
کھدائی کرتے ہوئے ایک آپریٹر غلطی سے زمین کے اندر موجود چشمے کی رگ چھیڑ دیتا ہے، جس کے بعد نیچے سے نہایت صاف اور کرسٹل جیسا شفاف پانی ابل کر باہر آنے لگتا ہے۔
SALARY INCREASE CALCULATOR 2026-27
وفاقی بجٹ 2026-27 کے مطابق آپ کی تنخواہ میں کتنا اضافہ ہوگا جانئے اس کیلکولیٹر کی مدد سے صرف اپنی موجود Basic Pay درج کریں اور جانیں کہ اس بجٹ میں آپکا کل اضافہ کتنا ہوگا۔
https://t.co/WQrxNIyE60
بجٹ پارٹ ون
تنخواہ دار طبقہ
اس بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو مدنظر رکھتے ہوئے پہلے سے عائد کردہ 10 فیصد سرچارج بھی مکمل طور پر ختم کر دیا ہے
جن افراد کی سالانہ تنخواہ 22 لاکھ سے 32 لاکھ روپے کے درمیان ہے، ان کا ٹیکس 23 فیصد سے کم کرکے 20 فیصد کر دیا گیا ہے، جس سے انہیں تقریباً 65 ہزار روپے فائدہ ہوگا۔
جن افراد کی سالانہ تنخواہ 32 لاکھ سے 41 لاکھ روپے کے درمیان ہے، ان کا ٹیکس 30 فیصد سے کم کرکے 25 فیصد کر دیا گیا ہے، جس سے انہیں تقریباً ایک لاکھ دو ہزار پانچ سو روپے فائدہ ہوگا۔
جن افراد کی سالانہ تنخواہ 41 لاکھ سے 56 لاکھ روپے کے درمیان ہے، ان کا ٹیکس 35 فیصد سے کم کرکے 29 فیصد کر دیا گیا ہے، جس سے انہیں تقریباً ایک لاکھ ستر ہزار روپے فائدہ ہوگا۔
جن افراد کی سالانہ تنخواہ 56 لاکھ سے 70 لاکھ روپے کے درمیان ہے، ان کا ٹیکس 35 فیصد سے کم کرکے 32 فیصد کر دیا گیا ہے، جس سے انہیں تقریباً دو لاکھ چھتیس ہزار روپے فائدہ ہوگا۔
جن افراد کی سالانہ تنخواہ 70 لاکھ روپے سے زیادہ ہے، ان کے لیے ٹیکس ریٹ تو برقرار رکھا گیا ہے، لیکن 10 فیصد سرچارج ختم کر دیا گیا ہے، جس سے انہیں تقریباً دو لاکھ ستاون ہزار روپے کا ریلیف ملے گا۔
پہلے جس شخص کی سالانہ تنخواہ 41 لاکھ روپے تک پہنچتی تھی، وہ براہِ راست 35 فیصد ٹیکس سلیب میں چلا جاتا تھا، جس سے اس پر اچانک زیادہ ٹیکس لگ جاتا تھا۔
اب حکومت نے 41 لاکھ سے 70 لاکھ روپے کے درمیان دو نئی ٹیکس سلیبس متعارف کرائی ہیں، تاکہ اس طبقے پر یکدم 35 فیصد ٹیکس نہ لگے بلکہ کم شرح پر ٹیکس ادا کرنا پڑے۔
اب اس آمدن کے حصے پر 29 فیصد اور 32 فیصد کے نئے ٹیکس ریٹس لاگو ہوں گے، جس سے مڈل کلاس اور اپر مڈل کلاس کو نمایاں ریلیف ملے گا۔
35 فیصد ٹیکس اب صرف اس آمدن کے حصے پر لاگو ہوگا جو 70 لاکھ روپے سالانہ سے اوپر ہو، جبکہ اس سے کم آمدن پر پہلے والی کم شرحیں ہی لاگو رہیں گی۔
حکومت نے سرکاری ملازمین اور پنشنرز کی تنخواہوں اور پنشن میں 7 فیصد اضافہ کیا ہے تاکہ انہیں بھی مہنگائی کے دور میں ریلیف مل سکے۔
برآمدات اور صنعت کے لیے بڑا ریلیف
برآمدات پاکستان کی معیشت کی بنیاد ہیں، اسی لیے ایکسپورٹرز کے لیے ایڈوانس اور منیمم ٹیکس، جو پہلے مجموعی طور پر 2 فیصد تھا، کم کرکے 1.25 فیصد کر دیا گیا ہے۔
500 ملین روپے تک کاروبار کرنے والے ایکسپورٹرز پر سپر ٹیکس مکمل طور پر ختم کر دیا گیا ہے۔
500 ملین روپے سے زیادہ کاروبار کرنے والے ایکسپورٹرز کے لیے سپر ٹیکس 10 فیصد سے کم کرکے 8 فیصد کر دیا گیا ہے، تاکہ صنعت اور برآمدات کو مزید فروغ ملے۔
پراپرٹی سیکٹر کے لیے بڑا ریلیف
حکومت نے سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے پراپرٹی کی خرید و فروخت پر عائد مختلف ٹیکسوں میں نمایاں کمی کی ہے۔
5 کروڑ روپے تک کی پراپرٹی کی فروخت پر ٹیکس 4.5 فیصد سے کم کرکے 2.75 فیصد کر دیا گیا ہے۔
5 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کی پراپرٹی کی فروخت پر بھی ٹیکس 5 فیصد سے کم کرکے 2.75 فیصد کر دیا گیا ہے۔
حکومت نے پراپرٹی کی خریداری پر بھی ٹیکس میں نمایاں کمی کر کے سرمایہ کاری اور کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
50 ملین (5 کروڑ) روپے تک مالیت کی پراپرٹی کی خریداری پر ٹیکس 1.5 فیصد سے کم کرکے 1.25 فیصد کر دیا گیا ہے۔*
50 ملین سے 100 ملین (5 سے 10 کروڑ) روپے مالیت کی پراپرٹی کی خریداری پر ٹیکس 2 فیصد سے کم کرکے 1.25 فیصد کر دیا گیا ہے۔
100 ملین (10 کروڑ) روپے سے زائد مالیت کی پراپرٹی کی خریداری پر بھی ٹیکس 1.5 فیصد سے کم کرکے 1.25 فیصد کر دیا گیا ہے، جس سے تمام بڑی کیٹیگریز میں سرمایہ کاروں کو یکساں ریلیف ملے گا۔
اوورسیز پاکستانیوں کے لیے اہم ریلیف
حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں کا دیرینہ مطالبہ پورا کرتے ہوئے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کی پراپرٹی پر عائد 1 فیصد کیپٹل ویلیو ٹیکس (CVT) کو مکمل طور پر ختم کرتے ہوئے اسے 0 فیصد کر دیا ہے۔
یہ اقدام اوورسیز پاکستانیوں کی حوصلہ افزائی، ان کی سرمایہ کاری میں اضافے اور وطن کے ساتھ ان کے معاشی تعلق کو مزید مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
شپنگ انڈسٹری کے لیے بڑا ریلیف
حکومت نے شپنگ انڈسٹری کو فروغ دینے کے لیے اس شعبے پر عائد 18 فیصد سیلز ٹیکس مکمل طور پر ختم کرتے ہوئے اسے 0 فیصد کر دیا ہے۔
یہ فیصلہ لاجسٹکس اور میری ٹائم سیکٹر کی ترقی، کاروباری لاگت میں کمی اور پاکستان کی تجارتی سرگرمیوں کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
خواتین اور عوامی صحت کے لیے اہم اقدام
حکومت نے خواتین کے لیے ٹیمپونز، سینیٹری پیڈز پر عائد 18 فیصد سیلز ٹیکس مکمل طور پر ختم کر دیا ہے۔
- اسی طرح حکومت نے کنڈومز اور مانع حمل (contraceptive) ادویات پر عائد 18 فیصد سیلز ٹیکس کو مکمل ختم کر دیا ہے۔
یہ فیصلہ خواتین و مردوں کی ضروریات، عوامی صحت اور معاشی ریلیف تینوں پہلوؤں کو مدنظر
رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔
آئی ٹی سیکٹر کے لیے اہم ریلیف
حکومت نے آئی ٹی اور فری لانسنگ سیکٹر کے لیے خوش آئند فیصلہ کرتے ہوئے انکم ٹیکس کی موجودہ 0.25 فیصد رعایتی شرح کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، جس سے اس شعبے کو پالیسی کا تسلسل اور اعتماد حاصل ہوگا۔
یہ اقدام آئی ٹی برآمدات، ڈیجیٹل معیشت اور نوجوان فری لانسرز کی حوصلہ افزائی کے ساتھ ساتھ پاکستان کے ٹیکنالوجی سیکٹر کی مزید ترقی میں معاون ثابت ہوگا۔
ڈیجیٹل اور آن لائن ادائیگیوں کے لیے بڑا ریلیف
حکومت نے پاکستان سے کریڈٹ کارڈ اور ڈیبٹ کارڈ کے ذریعے کی جانے والی آن لائن ادائیگیوں پر عائد ودہولڈنگ ٹیکس (WHT) کی شرح 5 فیصد سے کم کرکے صرف 0.5 فیصد کر دی ہے۔
یہ فیصلہ ڈیجیٹل ادائیگیوں کو فروغ دینے، صارفین پر مالی بوجھ کم کرنے اور پاکستان میں کیش لیس اور ڈیجیٹل معیشت کے فروغ کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
ریفائننگ سیکٹر کے لیے بڑا ریلیف
حکومت نے براؤن فیلڈ ریفائنریز کی اپگریڈیشن اور متعلقہ درآمدات (Imports) پر عائد 18 فیصد سیلز ٹیکس مکمل طور پر ختم کرتے ہوئے اسے 0 فیصد کر دیا ہے
جاری ہے
بجلی کا ایک یونٹ کیسے بنتا ہے ؟
بجلی کی بڑھتی قیمت کے پیش نظر ہم سب کو معلوم ہونا چاہیے کہ ہمارے گھر میں مختلف اشیا کتنی بجلی استعمال کرتی ہیں
اس چارٹ میں اگر کوۂی غلطی ہو تو نشان دھی کی جاۓ
*موسم🌧️*
*پری مون سون ہوائیں ملک میں داخل ہو رہی ہیں جن کو مغربی ہواؤں کی سپورٹ بھی حاصل ہو گی جس کے زیر اثر 1 جون سے بارشوں کا نیا سلسلہ متوقع ہے جو 6 جون تک جاری رہنے کی توقع ہے*
*`پنجاب/اسلام آباد🌧️`*
*`1سے 6 جون کے دوران`*
*اسلام آباد 🌧️راولپنڈی🌧️ گجرخان🌧️ مری🌧️ اٹک🌧️ روات 🌧️ٹیکسلا 🌧️پنڈی گھیب🌧️ جنڈ🌧️ میانوالی🌧️ وادی سون🌧️ کلرکہار🌧️ سہاوا🌧️ پنڈ دادنخان🌧️ جہلم🌧️ منڈی بہاوالدین🌧️ گجرات 🌧️سیالکوٹ🌧️ نارووال🌧️ ظفروال 🌧️شکرگڑھ🌧️ حافظ آباد 🌧️پسرور🌧️ ڈسکہ🌧️ کھاریاں🌧️ گجرانوالہ🌧️ شیخوپورہ 🌧️لاہور🌧️ کامونکی🌧️ ننکانہ صاحب🌧️ چنیوٹ🌧️ کوٹ مومن🌧️ فیصل آباد🌧️ ساہیوال 🌧️اوکاڑہ 🌧️پاکپتن 🌧️خانیوال🌧️ میاں چنوں 🌧️جھاوریاں🌧️ سرگودھا🌧️ خوشاب🌧️ نورپورتھل🌧️ بھکر 🌧️لیہ🌧️ کوٹ ادو🌧️چوبارہ🌧️ تونسہ شریف 🌧️ڈیرہ غازی خان🌧️ ملتان 🌧️خانیوال🌧️ بہاولنگر 🌧️منچن آباد🌧️ پاکپتن 🌧️جھنگ🌧️ماڑی شاہ سخیرہ 🌧️قصور🌧️ڈونگا بونگا 🌧️فورٹ عباس 🌧️ بہاولپور، خیرپورٹامیوالی 🌧️منڈی یزمان🌧️رحیم یار خان 🌧️ خانپور 🌧️خان بیلہ 🌧️ظاہر پیر 🌧️صادق آباد 🌧️راجن پور🌧️ روجھان 🌧️ لودھراں 🌧️بورے والا 🌧️وہاڑی 🌧️شجاع آباد 🌧️میلسی🌧️ہارون آباد 🌧️احمدپور ایسٹ🌧️ دنیاپور 🌧️چشتیاں سمیت بیشتر علاقوں میں تیز ہوائیں/آندھی جھکڑ/طوفان چلنے اور شدید گرج چمک کے ساتھ بارش اور کہیں کہیں ژالہ باری کا امکان ہے*
*`بعض مقامات پر موسلا دھار اور کہیں کہیں شدید بارش کا امکان ہے`*
*سندھ🌧️*
*`1 سے 5 جون کے دوران`*
*سکھر🌧️ لاڑکانہ 🌧️جیکب آباد🌧️ کندھ کوٹ🌧️ شکار پور 🌧️دادو 🌧️سہون🌧️ مورو🌧️ نواب شاہ🌧️ تھرپارکر🌧️ عمر کوٹ 🌧️اسلام کوٹ 🌧️میرپورخاص🌧️کراچی🌧️ حیدرآباد🌧️ ٹھٹہ 🌧️بدین سمیت مختلف علاقوں میں تیز ہوائیں آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے*
*`خیبرپختونخواہ🌧️`*
*`1 سے 6جون کے دوران`*
*چترال🌧️ دیر 🌧️بونیر🌧️ شانگلہ 🌧️سوات🌧️ کالام🌧️ مالم جبہ🌧️ کوہستان🌧️ ایبٹ آباد🌧️ ہری پور 🌧️ہزارہ🌧️منگورہ🌧️ بٹ خیلہ🌧️ بٹگرام 🌧️مالاکنڈ🌧️ صوابی🌧️ مردان🌧️ خیبر 🌧️چارسدہ🌧️ نوشہرہ🌧️ پشاور 🌧️لنڈی کوتل🌧️ پارا چنار🌧️ بنوں🌧️ مکین🌧️ میرانشاہ 🌧️کوہاٹ🌧️ کرک🌧️ لکی مروت🌧️ٹانک 🌧️ ڈیرہ اسماعیل خان سمیت بیشتر علاقوں میں تیز ہوائیں آندھی جھکڑ طوفان چلنے اور شدید گرج چمک کے ساتھ بارش اور کہیں کہیں ژالہ باری کا امکان ہے*
`آزاد کشمیر🌧️`*
*`1سے 6 جون کے دوران`*
*مظفرآباد 🌧️وادی نیلم🌧️ راولاکوٹ🌧️ کوٹلی🌧️ کھوئ رٹہ 🌧️ہٹیاں🌧️ باغ🌧️ حویلی 🌧️سدھنوتی🌧️ بھمبر 🌧️میرپور و گردونواح میں آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے*
*`گلگت بلتستان🌧️`*
*`1سے 6 جون کے دوران`*
*گلگت 🌧️گھانچے🌧️ شگر🌧️ دیامیر🌧️ استور🌧️ غذر🌧️ چلاس سمیت بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے*
*`بلوچستان🌧️`*
*`1 سے 5 جون کے دوران`*
*خضدار🌧️ لسبیلہ🌧️ آواران🌧️ پنجگور🌧️ جھل مگسی🌧️ نصیر آباد 🌧️ڈیرہ مراد جمالی 🌧️جعفرآباد🌧️ ڈیرہ بگٹی 🌧️کوہلو🌧️ بارکھان 🌧️رکنی 🌧️شیرانی 🌧️موسئ خیل🌧️ ماوند و گردونواح میں تیز ہوائیں آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے*