یورپین یونین نے PIA کے روٹ بحال کر دیے۔ وزارت ھوا بازی اور سول ایویشن نے کئی سال کی جدوجہد اور محنت سے وہ تمام سٹینڈرڈ اور آڈٹ کے لوازمات پورے کیے جو یورپین یونین کے کمیشن سے اجازت حاصل کرنے کے لئیے لازم تھے۔ یورپین یونین یہ اجازت نامہ ایک اور پاکستانی ائیر لائن ا��ر بلیو کو بھی جاری کیا ھے۔ الحمدوللہ پاکستانی ائیر لائنز اور ایوی ایشن انڈسٹر ی کے لئے یہ ایک بڑا بریک تھرو ھے۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی ریگولر مانیٹرنگ رنگ لائ اور اللہ نے کامیابی دی