جب بھی چیئرمین عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے احتجاج اور لانگ مارچ کی کال دی گئی ہے، ایم این اے اقبال آفریدی نے ہمیشہ اس پر لبیک کہا ہے اور بھرپور انداز میں شرکت کی ہے۔
4 اکتوبر کے لانگ مارچ میں بھی ایم این اے الحاج اقبال آفریدی نے بھرپور شرکت کی، اور انشاء اللہ آئندہ بھی ہر کال پر سب سے آگے ہوں گے۔
”ایک زندہ قوم ہمیشہ اپنے حقوق کیلئے کھڑی ہوتی ہے۔ پاکستانیو، آپ نے یہ غلامی قبول نہیں کرنی بلکہ ایک آزاد قوم کی طرح کھڑے ہونا ہے۔“ کپتان عمران خان
#آئین_شکن_راج_نہیں_چلے_گا
کیا ہم واقعی امن کے متلاشی ہیں یا دہائیوں سے جاری پراکسی جنگوں اور غلط پالیسیوں کا خمیازہ بھگت رہے ہیں؟
پاکستان کی تاریخ کے تاریک باب، پراکسی جنگیں، طالبان کی پشت پناہی اور بار بار کے ناکام فوجی آپریشنز کا گہرا اور جرات مندانہ جائزہ؛ جہاں ایک طرف ریاست اور عسکری فیصلوں کی غلطیوں پر سخت سوالات اٹھائے گئے ہیں، وہیں خیبر پختونخوا اور پورے ملک کی عوام کی قربانیوں، سیاسی انجینئرنگ اور اداروں میں مداخلت کو بے نقاب کیا گیا ہے۔
اب وقت آ گیا ہے کہ طاقت کے استعمال اور پروپیگنڈا کے بجائے تمام اسٹیک ہولڈرز کو شامل کر کے، امن جرگوں کی آواز سن کر زمینی حقائق کے مطابق جامع اور مؤثر لائحہ عمل طے کیا جائے تاکہ پائیدار امن یقینی بنایا جا سکے۔
#نکلو_پشاور_کی_طرف
آزاد پھرتے ہیں غدارِ وطن کے
پابندِ سلاسل ہیں وفادارِ وطن کے
دکھ، درد، مصیبت و اذیت میں پڑے ہیں
کس جرم کی چپ چاپ سزا کاٹ رہے ہیں
قاتل ہیں کسی کے، نہ گناہگارِ وطن کے
پابندِ سلاسل ہیں وفادارِ وطن کے
#عوامی_مزاحمت_کی_للکار
او تم ہو کون ؟!!
ایک تنخواہ دار آدمی میرے ٹیکس کے پیسوں سے کام کر رہا ہے اور اس کو پیسے مل رہے ہیں۔
وہ مجھ ہی کو دھمکیاں دے رہا ہے کہ تم یہ نہ کرو، تم وہ نہ کرو۔
ہم نکلیں گے تو خان نکلے گا عمران خان صرف پاکستان کا نہیں امت مسلمہ کا عظیم لیڈر ہے۔ اس کو آج فلسطین پکار رہا ہے ان شاء اللہ ہمارا عظیم لیڈر جلد رہا ہوگا ۔ نعرہِ تکبیر اللہ اکبر ۔ لانگ مارچ میں شریک کارکن کی جزباتی گفتگو- #عوامی_مزاحمت_کی_للکار