تماشا دیکھیں !! جو لوگ تیس تیس، چالیس چالیس سال میں اپنی پارٹی میں جمہوریت نہیں لا سکے وہ بھی کہتے ہیں کہ ہم ملک میں جمہوریت کی لڑائی لڑ رہے ہیں۔
یاد رکھیں صرف وہی پارٹی میں جمہوریت اور میرٹ لا سکتا ہے جو خود کسی عہدے پر قابض نہ ہو یا خود کسی عہدے کا امیدوار نہ ہو۔
پاکستان میں مڈل کلاس کے اقتدار کے علاوہ اب کوئی اور چارہ نہیں۔ ضرورت ہے کہ ایک ایسی جماعت بنائی جائے جو میرٹ اور انٹرنل الیکشن کے ذریعے مڈل کلاس کے لوگوں کو قابلیت کی بنیاد پر آگے لائے، وہ جماعت کسی ایک شخص یا خاندان کی نہیں بلکہ پاکستان کے لوگوں کی ملکیت ہو۔
#PakistanNeedsAwaamRaaj
@MUHAMMA18859373 سعید صاحب بلوچستان کے پسماندہ علاقوں سے لے کر جنوبی پنجاب، خیبرپختونخوا اور اندرون سندھ تک۔۔۔ گلی گلی اور بستی بستی جا رہا ہوں۔۔۔ بے فکر رہیے
کہتا ھوں سچ کہ : برادر،تبلیغ تو پہلے گھر سے شروع کی جاتی ھے ، فیصل آباد، کراچی کو ابھی سے بھول گئے تو آگے کیا ھوگا؟ملائشیا ؑ میں تو آپ امرا ؑ میں جلوہ افروز ہیں،پاکستان کی کوئی غریب بستی کا،غریب عوام کا انتخاب کیوں نہیں کیا ؟ کیا یہی ُ عوام راج ُ ھے یہ تو عوام کی توھین ھے۔سرسعید
آج کے لیے سب سے ایک سوال:
دس سال بعد آپ پاکستان میں کس کی حکومت دیکھتے ہیں؟؟
85 سے 90 سال کے عمران خان کی؟؟
مریم نواز یا اُن کے بچوں کی؟؟
بلاول بھٹو یا اُن کی بہن کی؟؟
آپ کے پاس سب سے بہتر آپشن “عوام راج” ہے جو مجھ سمیت کسی شخص یا خاندان کی نہیں بلکہ عوامِ پاکستان کی ملکیت ہو۔
جن سیاسی جماعتوں کے اپنے اندر جمہوریت نہیں وہ ملک میں جمہوریت کیسے لا سکتی ہیں؟ نواز شریف، آصف زرداری اور عمران خان صاحب کو جمہوریت اتنی اچھی لگتی ہے تو پہلے اپنی پارٹیوں میں جمہوریت لائیں۔
عوام راج تحریک اس ملک میں ایک جمہوری جماعت بنانے کی جدوجہد کر رہی ہے۔
This image will remain with me for the rest of my life. The passionate cry for freedom while dancing and pouring water on his head to dilute the effects of tear gas.
MashaAllah a nation waking up finally and demanding freedom.
پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ سے لڑائی کیسے جیتنا چاہتی ہے؟
1. سوشل میڈیا پر گالیاں دے کر؟
2. بی ایل اے کی طرح بندوق اُٹھا کر؟
3. طالبان کی طرح دہشت گردی کر کے؟
4. مکتی باہنی کی طرح انڈین فوج سے مدد لے کر؟
پی ٹی آئی کے دوست سمجھائیں کہ وہ کیا کرنا چاہتے ہیں۔ ورنہ قوم کو ہیجان سے نکلنے دیں، بڑھکیں مارنا بند کریں اور عوام راج کے جمہوری پلیٹ فارم پر نئے سرے سے صف بندی کی طرف آئیں۔ سب ملک چھوڑ کر تھوڑی ناں بھاگ سکتے ہیں۔ ہمیں یہیں رہنا ہے اور ادارے کے مقابلے میں شخصیات کو لانے کی بجائے ادارے کے متوازی ایک جمہوری ادارہ بنا کر آہستہ آہستہ سیاسی اسپیس پیدا کرنے کی کوشش کرنی ہے کیونکہ “ٹکر کے لوگ” تو دوڑ گئے ہیں اور وہ تب واپس آئیں گے جب اگلا جرنیل انہیں پھر سے گود میں بٹھانے اور ہڈی ڈالنے کا وعدہ کرے گا۔
نہ انقلاب آتا نظر آ رہا ہے، نہ ہی ڈیل کے بغیر مقدمات ختم ہونے کی روایت ہے۔۔۔ آپ کے خیال میں پھر عمران خان کیسے اور کب رہا ہوں گے؟؟ اس ویڈیو میں اس سوال کا جواب ہے لیکن ذرا ذہن کو کھول کر ویڈیو دیکھئے گا۔ عوام راج تحریک ہی عمران خان کی رہائی سمیت پاکستان کے تمام مسائل حل کر سکتی ہے۔
انسانی تاریخ گواہ ہے کہ جس نے بھی لوگوں کی بھلائی کی بات کی، لوگوں نے اُسی پر الزام لگائے اور پتھر پھینکے۔ اگر یہ تحریک میرے عہدے کے لیے ہوتی تو میں شاید تنقید کے بعد پیچھے ہٹ جاتا۔ یہ تحریک مسندِ اقتدار کو عام لوگوں کے قدموں میں لانے کی تحریک ہے اور اس پر میری جان بھی قربان۔۔۔
سلام ہے آپ اور باقی تحریکی ساتھیوں کی کاوشوں کو۔۔۔ تاریخ ساز تحریکوں کا پیغام یونہی گلیوں محلوں سے ہوتا ہوا ایوانوں تک پہنچتا ہے۔۔۔ ڈٹے رہئے !! عوام راج لگ کر رہے گا 🙌
ہمارا نظریہ اور دلائل سننے کے بعد کنئیرڈ کالج لاہور میں کتنے لوگ ہماری نئی تحریک کے ساتھ ہیں۔۔۔ دیکھئے !!
ہم دیکھیں گے۔۔۔ لازم ہے کہ ہم بھی دیکھیں گے 💚🇵🇰
عوام راج تحریک کی ممبرشپ کا آغاز ہو چکا ہے اور سب کے پاس برابر موقع ہے کہ وہ عوام راج تحریک کو لیڈ کریں۔ انشاء اللہ یکم مئی تک ہم وہ نظام متعارف کروائیں گے جو تحریک کے ہر رکن کی زندگی کا ہر بنیادی مسئلہ حل کرے گا تاکہ انہیں اپنے مسائل کے لیے وڈیروں کے ڈیروں پر نہ جانا پڑے۔