اوّل تو مُیسر ہی نہیں ہوتے کِسی کو...!!
خُوش بختی سے مِل جائیں تو وَافر نہیں ہوتے...!!
ہم پاؤں بھی پھیلائیں تو محتاط بہت ہیں...!!
چادر سے یا اوقات سے باہر نہیں ہوتے...!!
تمام موسم ، ادھار موسم
برستی بارش ، چمکتی بوندیں
گلابی شامیں ، سنہری راتیں
وہ چاند تاروں کی محفلیں بھی
ہوا کے جھونکوں کی دلکشی بھی
یہ سب نظارے اداس کیوں ہیں ؟؟؟؟
سوال پوچھا تو بات نکلی
تمام موسم ہیں ، دل کے موسم
وہ ساتھ ہے تو حسین موسم
اگر نہیں تو ، اداس موسم !!!