زوار چپ ہیں سارا بقیع اداس ہے
کربوبلا خاموش مدینہ اداس ہے
ہر اک نبی ص کا چاہنے والا اداس ہے
��یبی کو قبر میں بھی سکوں ہے نہ چین ہے
ہے پسلیوں پہ ہاتھ زبان پر حسین ہے
کیوں ہے گلاب آج بھی تازہ غدیر کا،
غیبت سے روز چلتا ھے جھوکا غدیر کا،
دست خدا نے ہاتھ جو پکڑا غدیر کا،
زھوُرا سے مل گیا ہے ستارا غدیر کا،
ما انُ زالہ الل٘ہ کی آیت گواہ ہیں،
معراج میں بھی زکر ہوا تھا غدیر کا،
کب کٹ گئی زبان پتہ ہی نہیں چلا،
میثم تو کر رہے تھے نازرا غدیر کا۔
#ياعلي
مکمل ہوگیا ہے آج دین مصطفیٰ لوگوں اتر کر آیت بلغ فلک سے یہ بتاتی ہے،
علی کے مولا بننے کی خبر جس وقت آتی ہیں،
اس اعلان ولایت پر علی بھی مسکراتے ہیں،
علی کی مسکراہٹ پر مشیت بھی مسکراتی ہے،
علی کے مولا بننے کی خبر جس وقت آتی ہے۔
#عيد_الغدير