اس نوجوان کا نام شکیل اور والد کا نام اشرف ہے۔ اور والدہ کا نام انور بی بی ہے۔
شکیل بچپن میں گم ہوا تھا آج تک نہیں پہنچ سکا۔
شکیل اپنے خاندان والوں کی تلاش میں ہے۔
برائے مہربانی زیادہ سے زیادہ شئیر کریں کسی بھی اطلاع کے لئے نیچے درج نمبر پر وٹس ایپ کریں
03162529829
15 nov 2026
#waliullahmaroof
یہ خاتون اپنا نام بے نظیرہ والد کا نام گل نور والدہ کا نام مرجان بتاتی ہے۔
اپنا گھر "پشاور سے اس طرف" کہتی ہے۔
غالبا یہ پشاور کے اس پاس کسی دیہات سے ان کا تعلق ہے یا کسی پہاڑ کی علاقے سے ہے۔
سال 1998 کی بات ہے اماں کوئٹہ میں کسی دوکاندار کو لاوارث ملی تھی۔ایک نیک گھرانے نے اپنے پاس پناہ دی ۔ انکے بقول بہت کوششیں کیں لیکن ورثاء نہیں مل سکے۔
بتایا جاتا ہے کہ شاید کسی مسافر بس سے رہ گئی ہو یا غلط بس میں بیٹھ کر کوئٹہ پہنچی ہو۔
خیبرپختونخواہ کے تمام دوست اس ویڈیو کو خوب زیادہ شئیر کریں۔ شاید یہ بھی کسی کی ماں ہو انکے پیارے انکی تلاش میں اپنا سب کچھ لٹا چکے ہو۔
خاتون ویڈیو میں ماں باپ میں سے کسی ایک کا پاکستانی اور ایک کا تعلق افغانستان سے بتارہی ہے۔(ناموں اور لہجے سے بھی اندازہ لگا سکتے ہیں کہ کہاں سے ہوگی)۔
کسی بھی اطلاع کے لئے نیچے درج نمبر پر وٹس ایپ کریں
+923162529829
12 nov 2026
#waliullahmaroof #kpk #Peshawar #pakistan
یہ جوان بول نہیں سکتا لیکن سن سکتا ہے۔۔۔۔۔
آج سے اٹھارہ بیس سال قبل پنجاب جھنگ کے ایک علاقے میں کہیں سے بھٹک کر آیا تھا۔ علاقے کے لوگوں نے اپنے پاس رکھ لیا۔
نا بول سکتا ہے اور نا لکھ کر اپنی معلومات دے سکتا ہے۔بہت کوشش کی گئی لیکن خاندان کا کوئی سراغ نہیں ملا۔
عید کے دنوں میں جب ساری دنیا خوشیاں منا رہی ہوتی ہے یہ بےزبان انسان ایک طرف بیٹھ کر آنسو بہا رہا ہوتا ہے۔
اسکے بھی والدین ہونگے اپنے بہن بھائی ہونگے وہ ضرور اسکے لئے پریشان ہونگے۔ ماں پر کیا گزری ہوگی اسکا اندازہ آپکو بخوبی ہوگا۔
زیر نظر تصویر سال 2016 کی ہے۔ ابتدائی دنوں کی کوئی تصویر تاحال نہیں ملی۔ جیسے ہی ملتی ہے آپ سے شئیر کریں گے۔
اگر آپ چاہتے ہیں کہ ایک بےبس اور دکھی انسان اپنے پیاروں کو مل جائے تو برائے مہربانی اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شئیر کریں ۔آپکا ایک شئیر بہت بڑی نیکی کا سبب بن سکتا ہے۔
کسی بھی اطلاع کے لئے نیچے درج نمبر پر وٹس ایپ کریں
03162529829
27 oct 2026
#waliullahmaroof
اس خاتون کا نام صاحبہ ہے ۔ سال 1995 سے 97 کے درمیان سات سال کی عمر تھی۔ کراچی کے علاقے گلشن حدید میں رہائش تھی اور ایک اسکول میں تیسری جماعت کی طالبہ تھی۔ ایک روز صاحبہ اپنی ایک کلاس فیلو مہوش بلوچ کے ساتھ اسکول سے گھر/گھر سے اسکول جارہی تھی راستے میں ایک مرد اور ایک عورت نے انکو کچھ پوچھنے کے بہانے سے روک لیا۔اور دونوں کو اغو*اء کرلیا۔
دونوں کو اپنے ساتھ فیصل آباد لائے اور وہاں فروخت کردیا۔ مہوش کو الگ اور صاحبہ کو الگ بیچ دیا۔
صاحبہ ابھی جنکے پاس موجود ہے وہ انکے تیسرے خریدار ہیں۔
نکاح ہوچکا ہے ۔ بال بچے ہیں۔
صاحبہ کے والد کا نام محمد رفیق ہے ۔ والدہ کا نام شمیم اختر ہے۔
بھائیوں کے نام: عمران، عرفان، کامران، راحیل، دانش اور عادل ہیں۔
بھائی عمران کپڑے کی مل میں کام کرتا تھا۔
عرفان فرنیچر کا کام کرتا تھا۔
- بہنوں کے نام: شبانہ، شبنم، رحیلہ اور انا۔
نانا کو باؤ سلطان کے نام سے پکارا جاتا تھا جن کا گھر سندھ کے کسی گاؤں میں تھا۔
پھوپھی ایک کا نام اللہ رکھی تھا، جبکہ دوسری کا نام یاد نہیں۔
گھر غالباً پاکستان اسٹیل ملز کے آس پاس علاقے میں تھا۔
گھر گلی نمبر 5 میں گھر تھا۔
صاحبہ کو اپنے گھر کے قریب اسکول کا نام "سید ان"(syed inn) یاد ہے۔ لیکن جس اسکول میں پڑھتی تھی اس اسکول کا نام یاد نہیں(شاید سرکاری اسکول ہو)۔
- والد ریٹائرڈ تھے، لیکن ان کی ملازمت کی نوعیت معلوم نہیں۔
آپ تمام دوستوں سے اپیل ہے کہ اس بہن کی فریاد سنیں اور اپنی بین سمجھ کر اس پوسٹ کو خوب زیادہ شئیر کریں۔
آپکا ایک شئیر ایک انسان کو انکے پیاروں سے ملانے کا باعث بن سکتا ہے۔
کسی بھی اطلاع کے لئے نیچے درج نمبر پر وٹس ایپ کریں
03162529829
(صرف وٹس ایپ پر رابطہ ہوسکےگا)۔
19 oct 2026
#waliullahmaroof
اس لڑکے کا نام کاشف علی ہے اور والد کا نام سلیم ہے۔
والدہ زہرہ بتول ۔۔دو بھائی حسن اور ریحان ہیں۔
رہائش قائد آباد کراچی کا بتاتا ہے۔ کم عمری میں گم ہوا تھا۔
گھر کے پاس بڑی مسجد تھی زرد رنگ کا گیٹ تھا۔
برائے مہربانی زیادہ سے زیادہ شئیر کریں
کسی بھی اطلاع کے لئے نیچے درج نمبر پر وٹس ایپ کریں
03162529829
18 oct 2026
#waliullahmaroof
یہ سال 1995 کی بات ہے جب سخت سردیوں کے دن چل رہے تھے۔
صوبہ پنجاب کے ضلع شیخوپورہ کے علاقے فاروق آباد میں مقامی لوگوں نے ایک سفید کار دیکھی۔۔
کار بہت تیزی میں آئی رکی۔۔اور کچھ پھینک کر تیزی کے ساتھ نکل گئی۔
گاؤں والے تجسس میں دوڑتے ہوئے وہاں پہنچے۔۔یہ دیکھنے کے لئے کہ کار والے نے کیا پھیکا ہوگا۔۔!!
جب موقع پر پہنچتے ہیں تو کیا دیکھتے ہیں۔۔۔ سانسیں لیتی ہوئی نیلے رنگ کی فراک میں ملبوس حضرت حوا کی ایک بیٹی۔۔۔
جسکی عمر تقریبا دو سال تک تھی۔۔بھیڑ میں سے ایک نیک دل انسان نے بچی کو اٹھاکر ہر طرف سے دیکھا خیریت دریافت کی اور گلے سے لگاکر کار کی طرف دیکھ کر پیچھا کرنے کا سوچا لیکن تب تک کار اپنی تیزی سے اٹھنے والی دھول میں گم نظروں سے اوجھل ہوگئی تھی۔
سو منہ اور سو باتیں ہورہی تھیں۔۔۔لیکن وہ نیک دل انسان بچی اپنے گھر لایا۔۔اسکی اچھی پرورش کی۔۔اس گھر میں جوان ہوئی اور گھر بس گیا۔۔ پرورش کرنے والے بہت ساری نیکیاں لیکر دنیا سے رخصت ہوگئے۔ اب بنت حوا کا امتحان شروع ہوا۔
پرورش کرنے والے والدین دنیا سے رخصت ہوگئے۔۔اپنے ماں باپ کون تھے کیسے تھے؟ابھی کہاں کس حال میں ہونگے؟ بہن بھائی کیسے ہونگے؟ یہ سوالات اندر سے کھائے جارہے تھے۔
دوسری طرف بات بات پر گندے خون اور لاوارث جیسے الفاظ کے طعنے بھی ملنا شروع ہوگئے اللہ اس بہن پر رحم فرمائے۔
ہمیں یہ اسٹوری سن کر غالب گمان ہے کہ یہ اغ*واء کا کیس ہوگا۔ کسی نے کہیں سے اٹھاکر راستے میں بچی کو پھینک دیا ہوگا۔
آپ تمام دوستوں سے اپیل ہے کہ اپنی اس بہن کے دکھ درد کا احساس کرتے ہوئے اس پوسٹ کو دنیا بھر میں خوب عام کریں۔
بچی کی جو تصویر دی گئی ہے یہ اس کے ملنے کے کچھ عرصے بعد کی ہے گھر والے دیکھ کر ضرور پہچانیں لیں گے۔
آپکا ایک شئیر ایک لاچار بہن کو اپنوں سے ملانے کا سبب بن سکتا ہے۔ خوب زیادہ شئیر کریں۔
کسی بھی اطلاع کے لئے نیچے درج نمبر پر وٹس ایپ کریں
+923162529829
یہ پوسٹ 16 اکتوبر 2026 کو بوقت صبح حرم مکی میں بیٹھ کر لکھی ہے۔خاندان ملنے کی دعا کے ساتھ ساتھ آپ سب کے لئے بھی بہت ساری دعائیں۔
#waliullahmaroof
سلیم ولد شیر اعظم سال 2005 یا آس پاس سالوں میں گم ہوکر ایک شیلٹر میں پہنچا تھا۔ چار سے پانچ سال عمر تھی۔ آج تک شیلٹر میں ہے اور اپنے خاندان سے جدائی ہے۔
خیبرپختونخواہ اور کراچی کے تمام دوست اس ویڈیو کو اپنا فرض سمجھ کر خوب زیادہ شئیر کریں۔ آپکا ایک شئیر سلیم کو اسکے خاندان سے ملا سکتا ہے۔ جس وقت سلیم ملا تھا وہ تصویر بھی موجود ہے۔ خاندان والے دیکھ کر ضرور پہچانیں گے۔
اللہ کا نام لیکر شئیر کریں ۔
نوٹ: باب خیر کراچی کے علاقے میٹروول یا بنارس کا بھی ہوسکتا ہے۔
کسی بھی اطلاع کے لئے درج نمبر پر وٹس ایپ کریں
03162529829
12 oct 2026
#waliullahmaroof
صبا تقریبا چار سال کی تھی ۔ اپنی والدہ کے ساتھ عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر حاضری کے لئے آئی تھی۔ بھیڑ میں ماں سے ہاتھ چھوٹ گیا اور گم ہوگئی۔ صبا کے والد کا نام انور تھا کریمو بھی کہتے تھے۔والدہ کا نام صغری یاد ہے۔ایک بھائی تھا جسکا نام امین یاد ہے۔ دو بہنیں تھیں ایک کا نام کوثر یاد ہے جسکی شادی میرپور میں ہوئی تھی(یہ نہیں معلوم میرپور خاص یا میرپور)۔ دوسری بہن کا نام یاد نہیں ۔
گھر میں شاید پنجابی زبان بولتے تھے (پکا نہیں ہے)۔
صبا اپنوں کی یاد میں تنہائی کی زندگی بسر کررہی ہے اور ذہنی طور پر بھی بہت تناو کی شکار ہے۔ سوائے رونے کے اور کوئی چارہ نہیں ہے۔
برایے مہربانی ویڈیو کو زیادہ سے زیادہ شئیر کریں۔
کسی بھی اطلاع کے لئے نیچے درج نمبر پر وٹس ایپ کریں
03162529829
11 oct 2026
#waliullahmaroof
شکر گڑھ پنجاب سے ایک ضعیف اور کمزور ماں جی نے رابطہ کرکے کہا کہ
"بیٹا میرے دو بیٹے گونگے بہرے ہیں ۔ بڑا بیٹا 23 سال کی عمر میں آج سے 18 سال قبل گم ہوا تھا۔ آج تک وہ نہیں ملا ۔ میں چھوٹی سی دوکان لگاکر بچوں کی چیزیں بیچتی ہوں۔ بہت پریشان رہتی ہوں۔۔مرنے سے پہلے اس اس بچے کو گلے لگنا چاہتی ہوں"۔
ماں جی کا بیٹا بول اور سن نہیں سکتا جسکی وجہ سے شاید کہیں موجود ہو لیکن اپنا پتہ بتا نا سکتا ہوں۔ اسکی نشانی یہ ہے کہ ہونٹ پر چوٹ لگی تھی زخم کا نشان ہوگا ۔
برائے مہربانی اس پوسٹ کو خوب زیادہ شئیر کریں۔ ایک بےبس ماں کو اسکے لخت جگر سے ملانے میں مدد کریں۔
آپکا ایک شئیر بہت بڑی نیکی کا سبب بن سکتا ہے۔
کسی بھی اطلاع کے لئے نیچے درج نمبر پر وٹس ایپ کریں
+923162529829
7 oct 2026
#waliullahmaroof
ماں سن اور بول نہیں سکتی تھی۔ ملتان یا آس پاس کسی شہر سے دونوں کو ایک شیلٹر میں لایا گیا پھر کراچی منتقل ہوگئے۔
ماں دو سال قبل وفات پاگئی ۔ بیٹا اب باہر کسی کے پاس رہ رہا ہے۔
پنجاب بھر کے تمام دوست اللہ کی رضا کے لئے اس ویڈیو کو خوب زیارہ شئیر کریں آپکا ایک شئیر کسی لاوارث انسان کو اسکے اپنوں سے ملا سکتا ہے۔
زیارہ سے زیادہ شئیر کریں
WhatsApp
03162529829
23 sept 2026
#waliullahmaroof
آئیں نیکی کمائیں۔۔۔
ان صاحب کا نام کا کسی طرح کی معلومات نہیں ہیں۔ کیونکہ یہ بول اور سن نہیں سکتے۔ صرف انکے بچپن کی تصویر خاندان تک پہنچنے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔ اور یہ نشانی کہ یہ لڑکا سندھ حیدرآباد کے ایک شیلٹر سے کراچی کے شیلٹر منتقل کیا گیا تھا۔
ملانے والی ذات اللہ کی ہے ہماری کوئی حیثیت نہیں ہے۔ آپ اللہ کا نام لیکر شئیر کریں ان شاءاللہ ویڈیو انکے خاندان تک پہنچ جائےگی۔ خوب زیادہ شئیر کریں۔
کسی بھی اطلاع کے لئے نیچے درج نمبر پر وٹس ایپ کریں
03162529829
پندرہ منٹ کم چار اکتوبر 2026
#waliullahmaroof
اس لڑکے کا نام کاشف ہے اور والد کا نام امداد شاہ ہے۔ والدہ کا نام شاہدہ ہے۔ بھائی کا نام معظم, بہن کا نام فاطمہ ہے۔
کاشف کا کہنا ہے کہ غربت کی وجہ سے والد نے ہمیں شیلٹر میں ڈالا تھا۔ والد نے کہا تھا میں ملنے آیا کرونگا۔ جس شینٹر میں ڈالا تھا اگلے روز مجھے دوسرے سینٹر بھیج دیا گیا۔ تین سال بعد میں بھاگ گیا۔
کاشف کا کہنا ہے شاید یم پنجاب سے کراچی آئے تھے۔
اس ویڈیو کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں۔
کسی بھی اطلاع کے لئے نیچے درج نمبر پر وٹس ایپ کریں
03162529829
2 oct 2026
#waliullahmaroof
یہ باباجی ضلع منڈی بہاؤالدین کے ایک میں پچھلے تین ماہ سے موجود ہے۔
بظاہر ٹھیک ہے، بھوک پیاس سمجھتا ہے، ایک دو باتیں ٹھیک کرتا ہے لیکن پھر بچوں جیسا رویہ اختیار کر لیتا ہے۔
اپنا نام بنیامین ولد عبد الستار بتا رہا ہے اور زبان ہندکو اور پشتو بولتا ہے، اور جب حویلیاں اور ہری پور کا نام لیا جاتا ہے تو خوش ہوتا ہے۔ اس کا مطلب ہے اس کا تعلق ہزارہ ڈویژن (ہری پور، حویلیاں، ایبٹ آباد) سے ہے۔
برائے مہربانی اس پوسٹ کو خوب زیادہ شئیر کریں
کسی بھی اطلاع کے لئے نیچے درج نمبر پر وٹس ایپ کریں
03162529829
22 sept 2026
#waliullahmaroof
گزشتہ روز ایک کال موصول ہوئی۔۔۔
کال اٹھاکر علیک سلیک کے بعد صاحب فرمانے لگے کہ ہمارے علاقے میں ایک لڑکی ہے جسے بچپن میں کراچی سے کوئی لایا گیا تھا۔۔وہ اب بڑی ہوچکی ہے۔۔ بہت چھوٹی تھی اسکو اپنا اور والدین کا نام معلوم نہیں ہے۔۔۔
کہنے لگے دراصل ہمارے پاس ایک لڑکا کام کرتا ہے۔۔اس نے یہ اسٹوری بتائی ہے۔۔۔لڑکے نے کہا کہ بےنظیر صاحبہ کی شہادت سے قبل ہم کراچی میں رہتے تھے۔ جھگیوں میں رہتے تھے۔۔۔ سبزی یا پھلوں کی ٹھیلے لگاتے تھے۔ کراچی کے علاقے بورڈ آفس کے قریب ایک روز میرے چچا نے ایک ڈھائی تین سالہ بچی کو گھر سے/بلڈنگ سے باہر آتے دیکھا۔۔۔آس پاس کوئی نہیں تھا۔۔۔ چچا نے بچی اٹھاکر اغ*واء کیا اور بہاولپور پہنچا دیا۔۔۔ اب وہ بڑی ہوچکی ہے تین جگہ فروخت ہوچکی اور بہت تکلیفوں میں بھی رہی ہے۔
لڑکے کو بس اتنا یاد ہے کہ بورڈ آفس کے قریب انکی جھگیاں تھیں اور بچی کو بھی بورڈ آفس کے آس پاس سے اٹھایا تھا۔
پولیس نے جھگیوں میں سرچ آپریشن بھی کیا تھا لیکن چچا بچی لیکر بہاولپور نکل چکا تھا۔
بچی کو اپنے متعلق کچھ یاد نہیں ہے۔۔بچپن کی فوٹو بھی نہیں ہے۔۔ تو اس صورت میں ہماری مدد بورڈ آفس کے حدود والا پولیس تھانہ کرسکتا ہے۔۔ تھانے کے ریکارڈ میں دیکھا جائے بچی کی فیملی کی معلومات مل سکتی ہیں۔۔۔ کوئی فیملی سامنے آجائے تو اس کیس میں پیش رفت ہوسکےگی۔
اور اگر یہ پوسٹ اس فیملی تک پہنچے جنکی بچی بورڈ آفس میں گھر کے باہر سے اغواء ہوئی ہو سال دوہزار تین سے سات کے درمیان سالوں میں تو بات آگے بڑھا سکیں گے۔
رابطے کے لئے نیچے درج نمبر پر وٹس ایپ کریں
03162529829
20 sept 2026
#waliullahmaroof
ایبٹ آباد سے یہ بابا جی اپنے بیٹے کی تلاش کے لئے آئے ہیں ۔ انکا بیٹا گوجرانوالہ کام کے لئے گیا تھا ایک ماہ کام کیا گھر آیا۔ دوبارہ گیا چند روز بعد رابطہ منقطع ہوگیا۔ پانچ سال اور سات ماہ ہوگئے بیٹا گم ہے۔
بیٹے کا نام مجاہد ہے۔ گوجرانوالہ کی سبزی منڈی میں کام کرتا تھا۔
برائے مہربانی شئیر کرکے بابا جی کے بیٹے کو تلاش کرنے میں مدد کریں۔
03162529829
20 Sept 2026
#waliullahmaroof
اس نوجوان کا نام شاہد اور والد کا نام شاکر والدہ کا نام نسیم ہے۔ بھائیوں کے نام ارشد فیاض اور نعمان ہیں بہن کا نام کرن ہے۔
ایک ماموں کا نام عبدل ۔ (ناموں میں غلطی کا امکان بھی ہے)۔
سال 1998 میں شاہد ملتان میں کسی کو لاوارث حالت میں ملا تھا۔ اس وقت شاہد نے اپنی رہائش لاہور میں لکھوایا تھا۔ ہوسکتا ہے ملتان ہو ۔ لاہور یا آس پاس کا کوئی شہر بھی ہوسکتا ہے۔
والد کا پیشہ شائکل مکینک لکھا ہے۔ مادری زبان پنجابی ہے۔
شاہد کو اسکے خاندان سے ملانے کے لئے ہمارا ساتھ دیں۔
آپ کا ایک شئیر شاہد کی زبدگی بدل سکتا ہے۔
کسی بھی اطلاع کے لئے نیچے درج نمبر پر وٹس ایپ کریں۔
03162529829
19 sept 2026
#waliullahmaroof
ساہیوال کے شہری متوجہ ہوں۔۔! یہ دو ننھے معصوم بچے 17 اگست 2026 کو ساہیوال سے لاوارث حالت میں ملے ہیں۔ دونوں بچے اپنے متعلق کوئی بھی معلومات، نام یا گھر کا پتہ بتانے سے قاصر ہیں۔
اگر آپ ان دونوں بچوں کو جانتے ہیں یا ان کے اہلِ خانہ کے بارے میں کوئی معلومات رکھتے ہیں تو براہِ کرم میرا پیارا سے 03090000015 پر رابطہ کریں۔
آپ کا ایک شیئر ان معصوم بچوں کو ان کے والدین اور گھر والوں تک پہنچانے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔
Case ID: 377770446
Help #MeraPyara reunite #MissingChild #Qasim with his family
#MeraPyara #Lahore #Sahiwal
سندھ کے دوست آج اپنے بچے کی فریاد ضرور سنیں۔۔۔۔
یہ بچہ سال دوہزار میں ایک شیلٹر کے ہاتھ لگا تھا۔ آج تک اپنوں سے دور ہے۔ تقریبا 27 سال ہونے والے ہیں اپنوں سے بچھڑے ہوئے۔ بے یار و مددگار ہے۔
فائل کے مطابق میرپور خاص سے حیدرآباد شیلٹر منتقل ہوا ۔ پھر وہاں سے کراچی پہنچایا گیا۔ ایک جگہ اسکا نام مجاہد ولد نامعلوم لکھا ہے ۔ اور دوسری جگہ زبیر ولد صفدر لکھا ہے۔ بچہ اپنا اصلی نام بھول چکا ہے اب خود کو زبیر ہی سمجھتا ہے۔ بچہ چھ سات سال کی عمر میں ملا تھا لیکن سابقہ یاد داشت مکمل ختم ہوچکی ہے۔
زیر نظر تصویر ہی ہمارے لئے سب سے اہم ہے ان شاءاللہ خاندان کے افراد تصویر دیکھ کر پہچان لیں گے۔ اور نام یا تو مجاہد ہوگا یا زبیر ہوگا یہ دونوں نام پڑھ کر بھی ورثاء کو پہچاننے میں مدد مل سکتی ہے۔
زبیر اس وقت بھری جوانی میں ہے لیکن لاوارث ہے ۔ اپنوں کے لئے دن رات روتا ہے۔ وہ کہتا ہے میرے والدین کو میری ضرورت ہوگی میں انکے بڑھاپے کا سہارا بن سکتا ہوں۔ لیکن میں بےسکی کی زندگی گزاررہا ہوں۔ خدارا میری مدد کریں۔
تمام قارئین اللہ کا نام لیکر اس پوسٹ کو خوب زیادہ شئیر کریں ان شاءاللہ خاندان کا مل جائےگا۔ آپکا ایک شئیر ایک انسان کی زندگی بدل سکتا ہے ۔
کسی بھی اطلاع کے لئے نیچے درج نمبر پر وٹس ایپ کریں۔
+923162529829
18 Sept 2026
#waliullahmaroof #sindh #mirpurkhas #hyderabad #PakistanZindabad
لاہور والوں آج آپ نے انسانیت کا علم بلند کرنا ہے۔۔۔!!
اس نوجوان کو اپنا نام یاد نہیں ہے ۔ والدین اور بہن بھائیوں کے نام بھی بھول چکا۔ شیلٹر میں اسکا نام علی چاند رکھ دیا تھا۔
اسکا کہنا ہے کہ بچپن میں مجھے کسی نے اٹھاکر شیلٹر میں ڈالا دیا تھا۔۔ میں بار بار ادارے کو کہتا رہا کہ میرا گھر بکرمنڈی کی طرف ہے لیکن وہ مجھے لیکر نہیں گئے۔ ادارے میں جوان ہوا تو 18 سال ہونے کے بعد مجھے نکال دیا گیا۔ اب میں ایک جگہ کام کررہا ہوں۔
علی چاند کا کہنا ہے کہ اسکا گھر بکرمنڈی کی طرف تھا۔گھر کے پاس کے پاس ایک بیکری تھی اور بیکری کے ساتھ ہی ایک مذبح خانہ تھا جہاں قصائی کام کرتے تھے۔
برائے مہربانی اس کیس کو کامیاب کریں ۔ ان شاءاللہ آپ کی یہ محنت درجنوں لاوارث بچوں کو انکے خاندان والوں سے ملنے کا سبب بنےگا۔ اللہ کا نام لیں اور خوب زیادہ شئیر کریں۔
کسی بھی اطلاع کے لئے نیچے درج نمبر پر وٹس ایپ کریں
03162529829
11 sept 2026
#waliullahmaroof