نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی (NCCIA) کی نئی آفیشل ویب سائٹ شہریوں کی رہنمائی، سائبر کرائم کی شکایات کے اندراج اور ڈیجیٹل آگاہی کے لیے جدید سہولیات فراہم کر رہی ہے۔
شہری اب ایک ہی پلیٹ فارم سے آن لائن شکایات کے اندراج، سائبر جرائم سے بچاؤ کی حفاظتی تدابیر، ہنگامی صورتحال میں رہنمائی اور این سی سی آئی اے کے دفاتر سے متعلق معلومات تک آسانی سے رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔
https://t.co/dMLV9XhvDY
#NCCIA #CyberAwareness #DigitalPakistan
"یہ قلعہ، جس میں آج ہم بیٹھے ہیں، خود ایک کہانی ہے۔ اس قلعے کی بنیاد ہمایوں نے رکھی، جن کا تعلق تیموری خاندان سے تھا اور جو وسطی ایشیا سے آئے تھے۔"
وفاقی وزیر ڈاکٹر مصدق ملک کا نئی دہلی میں پہلے ایس سی او سولائزیشن ڈائیلاگ فورم سے اہم خطاب
ہمارے ملک تشریف لائیں، ہم آپ کو موہن جو دڑو اور ہڑپہ لے جائیں گے اور تہذیب کے گہوارے دکھائیں گے۔
وفاقی وزیر ڈاکٹر مصدق ملک کا نئی دہلی میں پہلے ایس سی او سولائزیشن ڈائیلاگ فورم سے اہم خطاب، شرکا کو پاکستان آنے کی دعوت
نیودہلی: یہاں آ کر ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھی گفتگو ہوئی۔ خواہش ہے کہ ایسے فورمز کو استعمال کرتے ہوئے مسائل کا حل نکالا جائے۔ میڈیا کے نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو۔
بریکنگ نیوز
کیپٹن ریٹائرڈ صفدر اعوان نے معروف قانون دان میاں دائود ایڈووکیٹ کو ہتک عزت کا لیگل نوٹس بھجوا دیا
مجھے میاں دائود ایڈووکیٹ کی تضحیک آمیز گفتگو کا 14 نومبر کو علم ہوا، کیپٹن صفدر کا لیگل نوٹس
میرا تنازع احسن بھون ایڈووکیٹ کی وکالت کی ڈگری کی بارے مختلف فورمز پر زیر التوا تھا، کیپٹن صفدر اعوان کا لیگل نوٹس
میاں دائود نے تھرڈ پارٹی کی حیثیت سے احسن بھون ایڈووکیٹ کی جگہ پر میرے الزامات کا جواب دیا، صفدر اعوان کا لیگل نوٹس
میاں دائود ایڈووکیٹ نے تین سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر میرے بارے ہتک آمیز گفتگو کی، صفدر اعوان کا لیگل نوٹس
میاں دائود ایڈووکیٹ نے مجھے بھونکنے والا کتا کہہ کر میری ہتک کی، صفدر اعوان کا لیگل نوٹس
میاں دائود ایڈووکیٹ نے ویڈیوز میں مجھے زنا بالرضا کا ملزم قرار دے کر تضحیک کی، صفدر اعوان کا لیگل نوٹس
میاں دائود ایڈووکیٹ نے مجھے گھر داماد نما نوکر قرار دے کر میری ہتک کی ہے، صفدر اعوان کا لیگل نوٹس
میاں دائود ایڈووکیٹ نے میری شادی کی ساکھ پر سوالات اٹھا کر میری تضحیک کی ہے، کیپٹن صفدر کا لیگل نوٹس
میاں دائود ایڈووکیٹ عوامی سطح پر معافی مانگیں یا 10 ارب روپے ہرجانہ ادا کریں، کیپٹن صفدر کا لیگل نوٹس
بلاول نوجوان خون ہے اور ابھی تک جیل کی ہوا نہیں کھائی، قید و بند کی صعوبتیں برداشت نہیں کیں اور ہاتھوں میں ہتھکڑیاں نہیں لگیں۔ بلاول نے طاقتور حلقوں سے لڑائی کا صرف سنا ہے لیکن آج تک لڑائی کی نہیں ہے۔ یہ ابھی تک لڑائی کے میدان میں اترے نہیں ہیں۔ جس دن اتریں گے انہیں یہ اندازہ ہو جائے گا کہ ان سے غلطی ہو گئی ہے۔
اگر کراچی پیپلز پارٹی سے لے لیا گیا تو ان کے پاس صوبہ سندھ سے باہر زیادہ آپشنز نہیں بچیں گے۔ لیکن اگر انھوں نے طاقتور حلقوں سے لڑائی مول لے لی تو کراچی کے ساتھ پورا سندھ بھی ہاتھ سے جا سکتا ہے۔ ابھی دیکھیں کہ پی ٹی آئی کے ہاتھ سے خیبرپختونخوا گیا ہے۔ ہوم گراونڈ بڑی شے ہوتی ہے، بڑی طاقت ہوتی ہے۔
بلاول سے سیانے بلاول کے والد ہیں۔ پہلے بھی کہا پھر کہتا ہوں ان سے مشورہ کر لیں۔ اگر سندھ نارتھ، سندھ ویسٹ اور سندھ ساوتھ تین صوبے بھی بن گئے تو سندھ، سندھ ہی رہے گا، شہری علاقوں کی پہلی نہیں تو دوسری ( مخالفین میں لڑائی سے پہلی بھی ) پارٹی PPP ہی رہے گی۔
ہم نیک و بد حضور کو سمجھائے دیتے ہیں کہ عمران خان بننا گھاٹے کا سودا ہے۔ عمران خان تب تک ہی بلا اور جن تھا جب تک اسے بوتل میں بند نہیں کیا گیا تھا۔ انگارے مت نکالیں، ٹھنڈی کر کے کھا لیں منہ نہیں جلے گا۔
#pakistan #ppp #politics #bilawal #sindh
ہے کوئی مقابلہ؟
جب مریم نواز نے “وزارت اعلی” سنبھالی تو واحد “لاہور” تھا جو سیف سٹی تھا اور آج تین سال سے بھی کم عرصہ میں الحمداللہ پورا پنجاب سیف سٹی ہے۔
پنجاب کے 43 شہر مکمل طور پر سیف سٹی بن چکے ہیں اور
انشااللہ اس سال تحصیل اور یونین کونسل لیول تک سیف سٹی میں شامل کر لیے جائیں گے۔
غیر محفوظ محسوس کریں تو فون ہلائیں، ویمن سیفٹی ایپ مدد کے لیے پولیس کو الرٹ کر سکتی ہے: مریم نواز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا’’میں چاہتی ہوں کہ پنجاب کی ہر خاتون ایک اہم بات جان لے۔اگر آپ کبھی خود کو غیر محفوظ محسوس کریں تو مدد کے لیے کال کرنے کی مشکل میں پڑنے کی ضرورت نہیں۔ بس اپنا فون ہلائیں، ویمن سیفٹی ایپ مدد کے لیے پنجاب سیف سٹیز یا پولیس کو الرٹ کر سکتی ہے۔یہ بھی ان اقدامات میں سے ایک ہے جن کی بنا پر میں نے 8 مارچ 2024 کو ویمن سیفٹی ایپ 2.0 متعارف کرائی تھی۔براہِ کرم یہ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں، اسے استعمال کے لیے تیار رکھیں اور ان خواتین کے ساتھ بھی شیئر کریں جن کی آپ کو فکر ہے۔ آپ کا تحفظ ہمیشہ میری ترجیح رہے گا۔‘‘ 🩷
وفاقی آئینی عدالت کا اہم فیصلہ!
سندھ اور خیبرپختونخوا کا انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ سیس غیر آئینی قرار دے دیا گیا۔
وفاقی آئینی عدالت نے قرار دیا ہے کہ صوبے اپنی حدود سے گزرنے والے درآمدی اور برآمدی سامان پر یہ سیس عائد کرنے کا اختیار نہیں رکھتے۔ عدالت کے مطابق سیس عائد کرنا وفاقی حکومت کا آئینی اختیار ہے۔
اس فیصلے سے صنعت کاروں اور برآمد کنندگان پر عائد اضافی مالی بوجھ کے خاتمے کی راہ ہموار ہو سکتی ہے۔
تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔
#FederalConstitutionalCourt #Pakistan #Constitution