کراچی سے تعلق رکھنے والے 26 سالہ نوجوان صالح آصف کی اسٹارٹ اپ ’کرسر‘ کا ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس کے ساتھ 60 ارب ڈالر کا معاہدہ طے پایا ہے۔
رائٹرز کے مطابق صالح آصف کی کمپنی کرسر نے کمپیوٹر کوڈنگ کو خود کار بنانے کے لیے اے آئی کا استعمال کرتے ہوئے ڈویلپرز کی بڑی تعداد کو اپنی طرف متوجہ کیا ہے۔
دنیا کی ہزاروں آئی ٹی کمپنیوں جن میں ایڈوب، نیویڈیا، شاپی فائے سمیت بڑی کمپنیاں شامل ہیں کے ڈویلپرز کوڈنگ کے لیے کراچی کے اس نوجوان کی کمپنی سے مستفید ہوتے ہیں۔
معاہدے کے مطابق ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس نے کرسر کو خریدنے کا مفاہدہ کیا ہے، یہ معاہدہ 60 ارب ڈالر کا ہے، اور اگر اس سال کے آخر تک اسپیس ایکس یہ رقم ادا نہ کرسکی تو وہ کرسر کمپنی کو 10 ارب ڈالر دے کر صالح آصف کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔
علاوہ ازیں صالح آصف کا نام فوربز میگزین کی ارب پتی افراد کی فہرست میں بھی شامل ہوگیا ہے۔ کرسر کمپنی کی مارکیٹ ویلیو 29 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی ہے۔
صالح آصف کراچی سے تعلق رکھتے ہیں، انہوں نے نکسر کالج سے تعلیم حاصل کی، اور بعد میں میساچوسٹس آف ٹیکنالوجی میں داخلہ لیا۔ پھر وہاں انہوں نے تین دوستوں کے ساتھ مل کر اے آی کوڈ ایڈیٹنگ ٹول کرسر بنانے والی کمپنی Anysphereکی بنیاد رکھی۔
شوکت خانم کینسر اسپتال کراچی کو دسمبر 2026 تک آپریشنل کرنے کے لئے 9 ارب روپے کی ضرورت ہے لاہور و پشاور کے بعد کراچی کا اسپتال بھی آپ کے عطیات کا منتظر ہے اس رمضان میں اپنی زکوٰۃ اور عطیات شوکت خانم اسپتال کو دیجئیے تفصیلات کے لئے
https://t.co/29R8bisgv1
https://t.co/ZYy4sxgJjp
زمین کے کھاتوں میں کھیوٹ، کھتونی، خسرہ نمبر اور دیگر اصلاحات کیا ہیں؟ جانیے اس تحریر میں۔
1- موضع :
یہ ایک بڑا یونٹ ہوتا ہے جو عموماَ ایک بڑے گاؤں یا ایک سے زیادہ چھوٹے گاؤں کو ملا کر بنایا جاتا ہے۔ موضع کا نام اس گاؤں یا ایریا کے نام پر ہی درج ہوتا ہے ۔
2- کھیوٹ نمبر:
جب موضع بن جاتا ہے تو اس میں بہت سارے لوگوں اور خاندانوں کی زمین شامل ہوتی ہے اس کی تقسیم مزید آسان بنانے کے لیے کھیوٹ نمبر دے دیے جاتے ہیں، مثلا یہ ایک سو ایکڑ ایک خاندان کے پاس ہے اسے ایک نمبر دے دیا کہ فلاں موضع کا یہ کھیوٹ نمبر ہے جو فلاں خاندان کے ان ان حصہ داروں کے پاس ہے۔ یا مختلف خاندانوں یا لوگوں کی زمین کو ملا کر بھی ایک کھیوٹ بنایا جاتا ہے۔ اس کا نمبر تبدیل ہو سکتا ہے جب کوئی زمین فروخت کرتا ہے یا ایسی کوئی تبدیلی ہوتی ہے تو آپ کے کھیوٹ کا نمبر بدل جاتا ہے۔
3- کھتونی نمبر:
موضع بھی بن گیا، اس میں کھیوٹ نمبر بھی لگ گئے اب کھیوٹ میں بہت سارے مالکان ہیں کسی کے پاس پانچ ایکڑ ہے کسی کے پاس دس اور کسی کے پاس دو ایکڑ تو ان کو کیسے پہچانے گے کہ اس کھیوٹ میں کونسے بندے کی کتنی زمین ہے تو اس کے لیے ہر حصہ دار کو ایک کھتونی نمبر لگا دیا جاتا ہے۔ مثلا کھیوٹ نمبر 1 میں دس ایکڑ زمین ہے اور دو مالک ہیں پانچ پانچ ایکڑ کے تو ان دونوں کو الگ الگ نمبر دے دیا جائے گا پانچ پانچ ایکڑ کا جسے کھتونی نمبر کہتے ہیں۔ یہ نمبر بھی تبدیل ہوتا رہتا ہے جب کوئی اپنے حصے سے فروخت کر دے کسی کو یا ایسی کوئی دوسری تبدیلی ہو۔
4- خسرہ نمبر:
اب ایک کھتونی میں جو پانچ ایکڑ تھے (جو ہم نے مثال میں لیے پانچ ایکڑ، حقیقت میں ان کی تعداد جو بھی ہو گی) ہر ایکڑ کو ایک خاص نمبر دیا جاتا ہے جو خسرہ نمبر کہلا تا ہے۔ یہ نمبر کبھی تبدیل نہیں ہوتا چاہے کوئی فروخت کرے مگر کھیت کا خسرہ نمبر ایک ہی رہے گا۔ اور اس میں کھیت کی چاروں طرف سے پیمائش بھی لکھی ہوتی ہے کہ اس خسرہ نمبر کا جو کھیت ہے اس کی لمبائی چوڑائی وغیرہ کیا ہے۔
5- مساوی: (شجرہ)
یہ موضع کا نقشہ ہوتا ہے، کہاں کس کا کھیت ہے کہاں راستہ ہے کہاں کیا ہے سب اس میں ہوتا ہے۔ پٹواری کے پاس یہ نقشہ ایک کپڑے پر بنا ہوتا ہے جسے لٹھا بھی کہا جاتا ہے۔
6- جمعبندی:
اس میں ایک موضع کے کسی کھیوٹ کی کسی کھتونی کے کس خسرہ میں کتنے مالک ہیں سب کی تفصیل درج ہوتی ہے۔ اس میں یہ بھی درج ہوتا ہے کہ مالک کون ہے اور زمین کاشت کون کر رہا ہے ٹھیکہ پر یا کیسے۔ زمین کی فرد بھی اسی رجسٹر کی تفصیل کی بنیاد پر جاری ہوتی ہے۔
7- گردآوری:
آپ جس رقبہ کے مالک ہیں یا مزارع ہیں اس رقبہ میں کیا کاشت ہوتا ہے یا کیا کاشت کیا ہوا ہے اس کی تفصیل بھی پٹواری درج کرتا ہے اسے گردآوری کہتے ہیں۔
اہم نوٹ: زمین خریدتے وقت ہمیشہ خسرہ نمبر کی فرد کی بنیاد پر زمین خریدیں۔ مثلا فرض کریں ایک بندہ دو ایکڑ کا مالک ہے اس کا کھیوٹ نمبر 1 اور اس کے دو ایکڑ کھیوٹ نمبر 1 کی الگ الگ کھتونی نمبر 5 خسرہ نمبر 50 اوردوسرا ایکڑ کھتونی نمبر 10 میں خسرہ نمبر 100 ہیں۔ آپ اس سے ایک ایکڑ خریدنا چاہتے ہیں اور وہ آپ جو پسند کرتے ہیں اس کا خسرہ نمبر 50 ہے مگر اسے فرد اس 50 نمبر خسرہ کی نہیں بلکہ پوری رقبے کی کھیوٹ سے ملتی ہے جس میں وہ آپ کے نام ایک ایکڑ کروا دیتا ہے تو اب قانوناَ آپ اس کے دونوں ایک میں خسرہ نمبر 50 اور خسرہ نمبر 100 میں آدھے آدھے ایکڑ کے مالک بن جائیں گے اور اگر خسرہ نمبر 50فرد ہی آپ کو دے گا تو اس کی بنیاد پر وہی ایکڑ پورا آپ کے نام لگے گا۔ بیشک وہ آپ کو آپ کا پسند کیا ہوا خسرہ نمبر 50 ہی کاشت کے لیے دے رہا ہو مگر مستقبل میں آپ کے بچوں میں جھگڑا ہو سکتا ہے کہ آپ کے یا اس کے بچے کہیں آپ کا آدھا ایکڑ یہاں بول رہا ہے یہاں جاؤ ہمارا وہاں ہے ہم وہاں جائیں گے وغیرہ۔ یہ تو دو ایکڑ کی مثال تھی اکثر ایسا ہوتا ہے کہ کسی زیادہ ایکڑ کے مالک سے زمین خرید لیں تو بعد میں وہ کہتا ہے کہ میں نے یہ ایکڑ نہیں بلکہ کوئی دوسرا دیا تھا لہذا اسے کاشت کرو جا کر وہ چاہے بنجر ہو۔ اس لیے زمین لینے سے پہلے تسلی کر لیا کریں۔
تحریر؛ قراةالعین زینب ایڈووکیٹ
🚨پوری ویڈیو دیکھ کر ہوش نہ اڑ گئے تو کہنا
💣ہم ٹائم بم پر بیٹھے ہیں
🕵️♀️ فیس بک اور گوگل سے بڑھ کر کوئی جاسوس نہیں
📣ہمارے تمام پاسورڈ، اکاؤنٹ تفصیل، آپ کہاں گئے، کدھر رہے، حتیٰ کے آپ جو بھی بات کرتے ہیں سب انکو پتہ ہے
🚨اور یہ پرائمری ایویڈنس کے طور پر عدالت میں پیش کیا جاتا ہے
🎬 دنیا کی 50 عظیم ترین فلمیں
آپ کی پسندیدہ فلم ان میں سے کونسی ہے؟
1. گاڈ فادر (The Godfather)
2. شاوشینک ریڈمپشن (The Shawshank Redemption)
3. سِٹزن کین (Citizen Kane)
4. سیون سامورائی (Seven Samurai)
5. شِنڈلرز لسٹ (Schindler's List)
6. ٹویلو اینگری مین (12 Angry Men)
7. گاڈ فادر پارٹ ٹو (The Godfather Part II)
8. کاسابلانکا (Casablanca)
9. دی ڈارک نائٹ (The Dark Knight)
10. ریئر ونڈو (Rear Window)
11. ٹوکیو اسٹوری (Tokyo Story)
12. 2001: اے اسپیس اوڈیسی (2001: A Space Odyssey)
13. بائیسکل تھیوز (Bicycle Thieves)
14. سنگن’ ان دی رین (Singin' in the Rain)
15. سٹی لائٹس (City Lights)
16. پیراسائٹ (Parasite)
17. سٹی آف گاڈ (City of God)
18. سِنیما پیراڈیسو (Cinema Paradiso)
19. لا دولتسا ویٹا (La Dolce Vita)
20. میٹروپولِس (Metropolis)
21. پلپ فکشن (Pulp Fiction)
22. ورٹیگو (Vertigo)
23. لارڈ آف دی رنگز: ریٹرن آف دی کنگ (The Lord of the Rings: The Return of the King)
24. سائیکو (Psycho)
25. اپوکلیپس ناؤ (Apocalypse Now)
26. دی گڈ، دی بیڈ اینڈ دی اگلی (The Good, the Bad and the Ugly)
27. سن سیٹ بُلیوارڈ (Sunset Boulevard)
28. چائنا ٹاؤن (Chinatown)
29. آن دی واٹر فرنٹ (On the Waterfront)
30. دی تھرڈ مین (The Third Man)
31. اسپِرٹڈ اوے (Spirited Away)
32. گُڈفیلاز (Goodfellas)
33. اِٹس آ ونڈر فل لائف (It's a Wonderful Life)
34. راشومون (Rashomon)
35. دی سیوَنتھ سیل (The Seventh Seal)
36. فائٹ کلب (Fight Club)
37. اِنسیپشن (Inception)
38. فارسٹ گمپ (Forrest Gump)
39. دی میٹرکس (The Matrix)
40. ون فلو اوور دی کوّکوز نیسٹ (One Flew Over the Cuckoo's Nest)
41. ایٹ اینڈ ہاف (8½)
42. ملہالینڈ ڈرائیو (Mulholland Drive)
43. نارتھ بائے نارتھ ویسٹ (North by Northwest)
44. وزارڈ آف اوز (The Wizard of Oz)
45. پرسونا (Persona)
46. دی 400 بلووز (The 400 Blows)
47. اِن دی موڈ فار لو (In the Mood for Love)
48. موڈرن ٹائمز (Modern Times)
49. آل اباؤٹ ایو (All About Eve)
50. پاتھیر پانچالی (Pather Panc)
جن چیزوں سے رسول اللہ ﷺ نے اللہ کی پناہ مانگی، وہ مندرجہ ذیل ہیں :
1. قرض سے۔ (بخاری: 6368)
2. برے دوست سے۔ (طبرانی کبیر: 810)
3. بے بسی سے۔ (مسلم: 2722)
4.جہنم کے عذاب سے۔ (بخاری: 6368)
5. قبر کے عذاب سے۔ (ترمذی: 3503)
6. برے خاتمے سے۔ (بخاری: 6616)
7. بزدلی سے۔ (مسلم: 2722)
8. کنجوسی سے۔ (مسلم: 2722)
9. غم سے۔ ( ترمذی: 3503)
10. مالداری کے شر سے۔( مسلم: 2697)
11. فقر کے شر سے۔ (مسلم: 2697)
12. ذیادہ بڑھاپے سے۔ بخاری: 6368]
13. جہنم کی آزمائش سے۔ بخاری: 6368]
14. قبر کی آزمائش سے۔ بخاری: 6368]
15. شیطان مردود سے۔ بخاری: 6115]
16. محتاجی کی آزمائش سے۔ بخاری: 6368]
17. دجال کے فتنے سے۔ بخاری: 6368]
18. زندگی اور موت کے فتنے سے۔ بخاری: 6367]
19. نعمت کے زائل ہونے سے۔ مسلم: 2739]
20. الله کی ناراضگی کے تمام کاموں سے۔ [مسلم: 2739]
21. عافیت کے پلٹ جانے سے۔ مسلم: 2739]
22. ظلم کرنے اور ظلم ہونے پر۔ نسائی: 5460]
23. ذلت سے۔ نسائی: 5460]
24. اس علم سے جو فائدہ نہ دے۔ ابن ماجہ: 3837]
25. اس دعا سے جو سنی نہ جائے۔ ابن ماجہ: 3837]
26. اس دل سے جو ڈرے نہیں۔ (ابن ماجہ: 3837]
27. اس نفس سے جو سیر نہ ہو۔ (ابن ماجہ: 3837]
28. برے اخلاق سے۔ حاکم: 1949]
29. برے اعمال سے۔ حاکم: 1949]
30. بری خواہشات سے۔
[حاکم: 1949]
31. بری بیماریوں سے۔
[حاکم: 1949]
32. آزمائش کی مشقت سے۔
[بخاری: 6616] کے
33. سماعت کے شر سے۔
[ابو داﺅد: 1551]
34. بصارت کے شر سے۔
[ابو داﺅد: 1551]
35. زبان کے شر سے۔
[ابو داﺅد: 1551]
36. دل کے شر سے۔
[ابو داﺅد: 1551]
37. بری خواہش کے شر سے۔
[ابو داﺅد: 1551]
38. بد بختی لاحق ہونے سے۔
[بخاری: 6616]
39. دشمن کی خوشی سے۔
[بخاری: 6616]
40. اونچی جگہ سے گرنے سے۔
[نسائی: 5533]
41. کسی چیز کے نیچے آنے سے۔
[نسائی: 5533]
42. جلنے سے۔
[نسائی: 5533]
43. ڈوبنے سے۔
[نسائی: 5533]
44. موت کے وقت شیطان کے
بہکاوے سے۔ [نسائی: 5533]
45. برے دن سے۔
[طبرانی کبیر: 810]
46. بری رات سے۔
[طبرانی کبیر: 810]
47. برے لمحات سے۔
[طبرانی کبیر: 810]
48. دشمن کے غلبہ سے۔
[نسائی: 5477]
49. ہر اس قول و عمل سے
جو جہنم سے قریب کرے۔
[ابو یعلی: 4473]
50. کفر سے۔
[ابو یعلی: 1330]
51. نفاق سے۔
[حاکم: 1944]
52. شہرت سے۔
[حاکم: 1944]
53. ریاکاری سے۔
[حاکم: 1944]
"حضور صل اللہ علیہ وآلہ وسلم اللہ کے نبی اور رسول ہیں. "آپ کو اللہ نے معصوم پیدا فرمایا. 🥀
نہ آپ کو شیطان بہکا سکتا تھا اور نہ ہی دنیا کی کسی چیز کا خوف. آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے امت کی تعلیم کے لیے یہ دعائیں مانگ کر امت کو سکھایا کہ ان چیزوں سے پناہ مانگیں.🥀
اور خیر سے یہ ساری برائیاں مسلمانوں میں پائی جاتی ہیں پھر یہ دعویٰ بھی ہے کہ سچے عاشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہیں۔
اے اللہ! ہم ہر اس چیز سے تیری پناہ مانگتے ہیں جس سے تیرے پیارے حبیب ﷺ نے پناہ مانگی۔
آمین یارب العالمین 🤲