جس کنویں سے لوگ پانی پیتے ہیں وہ کبھی نہیں سوکھتا، جس سے پانی لینا چھوڑ دیا جائے وہ سوکھ جاتا ہے، یہ اللہ کا قانون ہے سوکھنے سے بچنا ہے، تو دوسروں کو فائدہ پہچائیں
مالیاتی خودمختاری اور اس کے ادوار
مالیاتی خودمختاری سب کا خواب ہے لیکن ہم زندگی کی الجھنوں میں اتنے الجھتے ہیں کہ یہ ہمارا خواب محض خواب ہی رہ جاتا ہے خاص کر ملازمت پیشہ افراد یہ خواب دیکھتے دیکھتے شہر خاموشاں میں جابستے ہیں۔ مالیاتی خود مختاری کے لئے ہم منصوبہ بندی کرتے ہیں تو یا اس وقت تک کافی تاخیر ہوچکی ہوتی ہے یا پھر ہمیں مناسب طریقہ کار نہیں ملتا۔
یہاں ہم مالیاتی خودمختاری اور اس کے مختلف ادوار کا جائزہ لیتے ہیں اور وہ مناسب طریقہ کار تلاش کرنے کی کوشش کی ہے جس سے ہم اپنا یہ حتمی مقصد حاصل کرسکیں۔ کیونکہ ایک بات تو طے ہے کہ زندگی میں وہ وقت تو آنا ہے ہم کسی کام کے قابل نہیں رہتے لیکن اخراجات بہرحال رہتے ہیں۔
آپ اپنا جائزہ لیں اور بتائیں آپ مالیاتی خودمختاری کے کس مرحلے میں ہیں۔
مالیاتی خودمختاری کے لئے اپنی غیرفعال (پیسو) آمدن میں اضافہ کریں ۔۔ سٹاک مارکیٹ پیسو انکم کا سب سے بڑا ذریعہ ہے۔ سٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کرنا سیکھیں اور معاشی استحکام حاصل کریں۔
اس کے لئے ہمارا چینل سبسکرائب کرنا نہ بھولیں
https://t.co/8swOPIOfvr
2: یہ مت سوچیں کہ میرے ووٹ دینے سے کیا ہوگا یا ووٹ کا غلط استعمال ہوگا ۔ ووٹ ایک فریضہ ہے اور فریضہ کی ادائیگی نتائج سے بالاتر ہوکر اپنے ضمیر کے مطابق کی جاتی ہے ۔
1: ووٹ ایک فریضہ ہے خود بھی دیں اور دوسروں کو بھی اس کی تلقین کریں۔۔۔ ووٹ جسے چاہیں دیں لیکن سوچ سمجھ کردیں کیونکہ آپ کا ووٹ اس ملک کے مستقبل کا تعین کرے گا ۔
مکمل منصوبہ بندی اور مستقبل کی ضروریات کو دیکھتے ہوئے سٹاک مارکیٹ میں کام کریں
یہ مارکیٹ ان ٹریڈرز کے لئے نہیں ہے راتوں رات کروڑ پتی بننے کے لئے خواہاں ہیں
یہاں صبر اور ہولڈنگ پاور والے کامیاب ہیں۔
پورٹ فولیو کے لئے شیٹ تیار کرنا ایک مسلسل عمل ہے اس لئے جیسے جیسے وقت ملتا جائے آپ کمپنیوں کا اندراج کرتے جائیں سٹاک مارکیٹ میں 450 سے زائد کمپنیاں ہیں اس طرح آپ کے پاس ایک اچھا ڈیٹا بیس تیار ہوجائے گا جس کی مدد سے آپ اس مارکیٹ سے اچھا کماسکتے ہیں۔
اگر سٹاک مارکیٹ سے کمانا ہے تو محنت کرنا ہوگی ۔ سیکھنا ہوگا ۔۔ اور انویسمنٹ کرنا ہوگی ۔۔ اس حلوہ کی طرف مت جائیں کہ بتادو کیا خریدنا اور کیا بیچنا ہے ۔۔۔ اگر محنت نہیں کرسکتے بہتر ہے ڈے ٹریڈنگ ہی کرتے بروکرز کو کماکر دیتے رہیں اور ہاتھ جھاڑ کر گھر جائیں اور سب کو بتائیں کہ سٹاک مارکیٹ جوا ہے ۔۔ یہ پیسے لوٹتا ہے ۔۔۔ اس لئے آپ نے نہیں کماسکے ۔۔۔ لیکن اس دوران آپ نے یہ نہیں دیکھا کہ آپ نے بروکرز کو اس مد میں کتنا کمیش دیدیا
ہم نے اپنے پورٹ فولیو کو تین حصوں میں تقسیم کرلیا ہے۔
پےآؤٹ ، پے آؤٹ + کیپٹل گین اور کیپٹل گین
سب سے پہلے ہم پے آؤٹ سٹاک چنتے ہیں چونکہ ہمارا ٹارگٹ ہے 12 ماہ پے آؤٹ آئے اور موبائل گھنٹی بچتی رہے۔ تواس کے لئے ہمیں سب سے پہلے یہ دیکھنا ہوگا کہ کمپنی کا سال کب ہوتا ہے۔ وہ کب پے آؤٹ کا اعلان کرتی ہے اور سال میں کتنی بار پے آؤٹ آتا ہے۔
جب ہم نے کمپنیاں کو کھنگالا اور کمپنی کے سال کا اختتامی ماہ دیکھا تو ہمیں یہ رزلٹ ملا ۔
1۔ مارچ
2۔ جون
3۔ ستمبر
4۔ دسمبر
یعنی پاکستان سٹاک مارکیٹ ایسی کمپنیاں رجسٹرڈ ہیں جن کے سال چاروں سہ ماہی کے دوران ختم ہونے ہیں اور یہ ایک نعمت سے کم نہیں ہے ۔۔ کیونکہ اس طرح گیپ نہیں بنتا۔
آج کا ہمارا موضوع ہے
SIP or Systematic Investment Plans
اس کا بنیادی استعمال میوچل فنڈز میں ہوتا ہے ۔ تاہم اس کا استعمال سٹاک مارکیٹ میں استعمال کرسکتے ہیں ۔ کیونکہ میوچل فنڈز بھی سٹاک مارکیٹ میں ہی سرمایہ کاری کرتے ہیں اس سے نفع کماکر اپنا خرچہ نکال کر بچ جانے والی رقم شیئرز ہولڈرز میں تقسیم کردیتے ہیں۔
اس سے بہتر ہے کہ ہم سٹاک مارکیٹ میں وہ شیئرز خرید لیں جو میوچل فنڈز خریدتے ہیں اور زیادہ فائدہ اٹھالیں اور اس میں ہم ایس آئی پی کا استعمال کریں۔
ہمیں ٹوئٹر پر فالو کرنا نہ بھولیں تازہ اپ ڈیٹ کے لئے ہمارا واٹس ایپ ضرور جوائن کریں
https://t.co/h9k16n4QfJ
سب سے پہلے تو ہمیں یہ سمجھنا ہے کہ یہ ایس آئی پی یا سسٹامیٹک انویسمنٹ پلان ہے کیا ۔ اور ہم اسے کیوں استعمال کرتے ہیں۔
انویسمنٹ 2 طریقے سے ہوتی ہے ایک یکمشت اور دوسری قسط وار یا قسطوں میں ۔
1 ۔ یکمشت میں یہ ہوتا ہے کہ آپ پوری کی پوری انویسمنٹ ایک ساتھ یا ایک دو قسطوں میں کسی بھی جگہ لگادیتے ہیں ۔
2۔ جبکہ قسط وار یا قسطوں میں یہ ہوتا ہے ۔ ہر ایک پلان بناتے ہیں اور پھر ماہانہ یا سہ ماہی بنیادوں پر یہ انویسمنٹ کرتے رہتے ہیں ۔۔
یہ دوسری قسم سسٹامیٹک انویسٹ پلان یا ایس آئی پی کہلاتی ہے ۔۔ اس پلان پر ہم بات کریں گے اور دیکھیں گے کہ کس طرح یہ ورک کرتا ہے اور ہم کیسے اس سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔
ہمیں ٹوئٹر پر فالو کرنا نہ بھولیں تازہ اپ ڈیٹ کے لئے ہمارا واٹس ایپ ضرور جوائن کریں
https://t.co/h9k16n4QfJ
تقریبا چھ سال بعد KSE100 دوبارہ اپنے اسی لیول کو چھونے جا رہا ے۔ دیکھتے ہیں کیا یہ اپنے ہائی کو توڑے گا ؟
ہفتے کے اختتام پر مارکیٹ مسلسل پرانے ریکارڈ توڑتے ہوئے دکھائی دے رہی
#JMHAConsultancy