نماز جنازہ چوہدری خالد محمودورک (مرحوم)
امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری، امیر ضلع زاہد عمران کوروٹانہ، قومی و صوبائی اسمبلی کے نمائندوں سمیت ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔
اللہ تعالٰی مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ عطاء فرمائے۔
گھر ہمارا مگر ٹاور لگے گا ٹیلی کام کمپنی کا ورنہ 5 کروڑ کا جرمانہ!
قومی اسمبلی سے پاس ہونے والا یہ بل جاہلانہ بھی ہے اور غاصبانہ بھی، یہ عوام کے بنیادی حق پر ڈاکا ہے۔ اس بل کی منظوری قومی اسمبلی میں بیٹھے ارکان کی اہلیت ،اور قابلیت کا شاندار اظہار بھی ہے کہ وہ آئین سے متصادم بل پاس کررہے ہیں! مکان تو چھوڑیں اس طرح کے ٹاورز کھیل کے میدانوں اور پارکس میں بھی کمیونٹی کی مرضی کے بغیر نصب نہیں ہونا چاہیے۔ سوال یہ ہے کہ عوامی مفاد کے خلاف اس بل پر آئی ٹی اور ٹیلی کام کی وزیر اور کمیٹی کے سربراہ کو کیا ان عہدوں پر موجود رہنا چاہیئے؟
پاکستان کو بے نظیر انکم سپورٹ نہیں ایجوکیشن سپورٹ، اسکل سپورٹ اور اے آئی سپورٹ پروگرام کی ضرورت ہے۔ قوم کے بچوں کو معیاری تعلیم اور اسکلز کی ضرورت ہے۔ ایک طرف صوبائی حکومتیں تعلیمی ادارے آؤٹ سورس کررہی ہیں دوسری طرف غریبوں کا نام لیکر سیکڑوں ارب روپے ایک ایسے پروگرام کے لیے رکھے جارہے ہیں جو غربت میں کمی کے بجائے اضافہ کا سبب بن رہا ہے۔ ورلڈ بینک کے مطابق ملک میں گذشتہ تین برس میں غربت میں 33 فیصد اضافہ ہوا اور ایک کروڑ 30 لاکھ نئے افراد غربت کی سطح سے نیچے چلے گئے ہیں۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام قوم کو بھکاری بنانے کا فراڈ پروگرام ہےاور پی پی اور ن لیگ کی ملی بھگت ہے۔ پیپلزپارٹی کے طرز حکمرانی نے یہ بات ثابت کردی کہ اگر وہ کسی پراجیکٹ کے لیے پیسے مانگ رہے ہے تو سمجھ لیں کرپشن کرنےکے لیے مانگ رہے ہیں ۔اور وڈیرہ سسٹم کو مزید مضبوط کرنا چاہتے ہیں۔
اسلام آباد آبپارہ میں انسانوں کا سمندر آمڈ آیا مرد و خواتین اور نوجوانوں کو جوش عروج پہ۔۔۔۔ حافظ نعیم الرحمن کی حکومت کو پہیہ جام اور شٹر ڈاون کی وارننگ۔۔۔
"ممبرشپ ڈرائیو 2026"
جماعت اسلامی سرکل سلطانپورہ (شہر شیخوپورہ) کے تحت خان کالونی میں ڈور ٹو ڈور ممبرز سازی مہم. نوجوانوں، دکانداروں نے بڑے جزبہ سے اپنے آپ کو رجسٹرز کروایا اور جماعت اسلامی کے ساتھ شانہ با شانہ چلنے کا عزم کیا.