قادیانی مذہب سب سے بڑا کارنامہ یہ سمجھتے ہیں کہ ہم نے جہاد ختم کر دیا،اب شریعت میں جہاد کا کوئی تصور نہیں ہوگا۔
یہ کس کے لیے کیا تھا؟ یہ اس لئے تھا کہ انگریز کے خلاف آزادی کی جنگ برصغیر کا مسلمان نہ لڑے،مسلمانوں کو اپنی آزادی اور شریعت کی جنگ لڑنے سے روکا جاتا ہے۔
لیکن انگریز خود قادیانی مذہب جس کا خودکاشتہ پودا ہے،جنگ عظیم اول اور دوم میں مغرب کی گولیوں سے کروڑوں لوگ قتل کردئے گئے پورے ملک اور وطن تباہ ہوگئے،قادیان کی جہاد ختم کرنے کا خہی مطلب تھا کہ مسلمانوں کو جہاد سے روکا جائے اور انگریز کو مسلمانوں کے خلاف قتل عام کی راہیں ہموار کی جائیں
افغانستان میں بیس سال تک پورے نیٹو نے جنگ لڑی،عراق لیبیا میں لیبیا اور پھر غزہ میں ستر ہزار سے زیادہ مسلمان، بچوں، بچیوں، خواتین، بوڑھوں کو شہید کیا۔
یہ کیسی انسانیت ہے؟ کیا مسلمان کا خون اتنا سستا ہے؟
اگر فلسطینیوں کا قتلِ عام ہوتا ہے تو امریکہ اسرائیل کا ساتھ دیتا ہے،اسرائیل کو اسلحہ دے کر ایک ناجائز حکومت کو طاقتور بناتا ہے۔
امریکہ اور اسرائیل نے ایران پر حملہ کیا،پاکستان نے کوشش کی کہ امریکہ اور ایران کے درمیان مصالحت ہو،آج پھر یمن سے کچھ قوتیں اٹھ رہی ہیں اور حرمین پر حملہ کرنے کی جرأت کر رہی ہیں۔
میں علی الاعلان سعودی عرب کی قیادت کو پیغام دیتا ہوں کہ پاکستان کا بچہ بچہ حرمین کی حفاظت کے لیے شانہ بشانہ آپ کے ساتھ کھڑا ہے اور اپنی جان کی قربانی دینے کے لیے میدانِ جہاد میں اترنے کو تیار ہے۔
امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمٰن کا کراچی میں خطاب
مارچ میں ان شاءاللہ سکھر میں بہت بڑا اجتماع ہوگا امن عالم کانفرنس کے حوالے سے، سب تیاریوں میں مصروف ہو جائیں اور پاکستان کے عوام کی طاقت کو ایک پلیٹ فارم پر مجتمع کریں۔
قائد ملت اسلامیہ حضرت مولانا فضل الرحمن صاحب مدظلہ کا ختم نبوت کانفرنس کراچی سے خطاب ...
یہاں ہر چیز کی اجازت ہے سوائے عقیدہ ختم نبوت کے پروگرام کے، لیکن ہم ہر جگہ ختم نبوت کے نعرے بلند کرتے رہیں گے ،،
علامہ راشد محمود سومرو ختم نبوت کانفرنس کراچی سے خطاب
جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ کے نائب امیر مولاناعبدالکریم عابد صاحب سے صوبائی سیکرٹری جنرل سیدزاہدشاہ ہاشمی کی ملاقات۔ تنظیمی امور پر تبادلہ خیال اور تاسیس کنونشن بمقام کراچی یونیورسٹی کا دعوت نامہ پیش کیا۔ اس موقع پر نائب صدر سعیدالرحمان قرنی صاحب اور عرفان برکی صاحب بھی موجودتھے
مولانا کلیم اللہ صاحب سے صوبائی سیکریٹری جنرل سید زاہد شاہ ہاشمی اور نائب صدر سعید الرحمن قرنی کی ملاقات۔ جماعتی امور پر تبادلہ خیال۔ تاسیس کنونشن و تقریری مقابلے بمقام کراچی یونیورسٹی کا دعوت نامہ پیش کیا۔
جامعہ گلشن عمر سہراب گوٹھ کے طلباء پر مدرسے کے گیٹ کے سامنے فائرنگ کا واقعہ افسوسناک اور تشویشناک ہے۔ فائرنگ دراصل طلباء پر نہیں بلکہ مدرسے پر کی گئی ہے جس کا مقصد فرقہ وارانہ کشیدگی میں اضافہ ہے۔ جمعیۃ طلباء اسلام صوبہ سندھ واقعہ کی بھرپور الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔
تاریخ کا اہم ترین دن
آج اَلْحَمْدُلِلّٰہ تحفظ ناموس صحابہؓ واہلبیتؑ بل قومی اسمبلی کے بعد سینٹ سے بھی پاس ہوگیا۔ اب کوئی بھی صحابہؓ کی گستاخی کا سوچ بھی نہیں سکتا۔ اس بِل کو وزیر مذہبی امور مولانا مفتی عبدالشکور رح نے اسمبلی میں پیش کیا تھا۔
کاش آج مفتی عبدالشکور رح زندہ ہوتے۔
حصول انصاف کارواں ۔۔۔ سندھ سے پنجاب میں داخل
جمعیت طلباء اسلام صوبہ سندھ کا قافلہ کراچی سے احقر جبکہ سکھر سے صوبائی صدر نعیم اللہ لغاری کی قیادت میں جانب منزل۔
#مولانا_آرہا_ہے#چلوچلو_سپریم_کورٹ_چلو
جمعیت طلباء اسلام سٹی کندکوٹ ضلع کشمور اور "ٹیم ڈو اِٹ" کا مشترکہ رمضان ریلیف اسٹال کا انعقاد۔ جہاں بلا تفریق رنگ و نسل ہر خاص و عام کو 30 روپے فی کلو مکس سبزی فراہم کی گئی۔ انشاء اللہ یہ سلسلہ باقی ایامِ رمضان بھی جاری رکھنے کا ارادہ ہے۔
جے ٹی آئی پی ایس 114 ضلع کیماڑی کراچی کی جانب سے "افطار ڈنر" منعقد کیا گیا۔ جس میں جمعیت طلباء اسلام کے کارکنان سمیت سرپرست جماعت ذمہ داران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ افطار ڈنر کے مہمان خصوصی سابق صدر جےٹی آئی کراچی ، سیکریٹری جنرل جےیوآئی کیماڑی جناب سید اکبر شاہ ہاشمی تھے۔
ربِ رحیم و کریم اس ماہِ مبارک کو پوری امتِ مسلمہ کے لئیے رحمت، برکت، عافیت اور سلامتی کا ذریعہ بنائے ، ہم سب کو رمضان المبارک کی رحمتیں اور برکتیں سمیٹنے کی توفیق عطاء فرمائے اور اس رمضان کریم کو ہماری مغفرت کا ذریعہ بنادے۔آمین
#رمضان_المبارك#Ramadan