فاروق روکھڑی کی مشہور غزل
دل کے معاملات سے انجان تو نہ تھا
اس گھر کا فرد تھا کوئی مہمان تو نہ تھا
تھیں جن کے دَم سے رونقیں شہروں میں جا بسے
ورنہ ہمارا گاؤں یوں ویران تو نہ تھا
بانہوں میں جب لیا اسے نادان تھا ضرور
جب چھوڑ کر گیا مجھے نادان تو نہ تھا
کٹ تو گیا ہے کیسے کٹا یہ نہ پوچِھیے
یارو! سفر حیات کا آسان تو نہ تھا
نیلام گھر بنایا نہیں اپنی ذات کو
کمزور اس قدر میرا ایمان تو نہ تھا
رسماً ہی آ کے پوچھتا فاروقؔ حالِ دل
کچھ اس میں اس کی ذات کا نقصان تو نہ تھا
فاروق روکھڑی
ڈاکٹر اسرار صاحب اور غامدی صاحب کے مابین مشہور مباحثہ 🔥🔥
کیا ہی خوبصورت علمی نشست ہے!
ڈاکٹر اسرار احمدؒ اور جاوید احمد غامدی صاحب جیسے دو اہلِ علم کو سننا اپنی جگہ ایک موقع ہے، لیکن اس گفتگو کی خاص بات میزبان کی دانشمندی ��ھی ہے۔ انہوں نے جس سنجیدگی اور علمی انداز سے گفتگو کو آگے بڑھایا، وہ قابلِ تعریف ہے۔
ایسی گفتگو میں مقصد کسی کو ہرانا نہیں، بلکہ علم کو سمجھنا اور حق کو پہچاننا ہونا چاہیے۔ اختلاف اپنی جگہ، ادب اور دلیل ہمیشہ مقدم رہنی چاہیے۔
یہ آڈیو کلپ مجھے انڈیا سے میرے ایک دوست نے بھیجا ہے۔ ان کا کہنا ہے یہ کلپ وہاں انڈیا کے واٹس ایپس گروپس میں اسی کیپشن کے ساتھ (انگریزی) میں فاروڈ ہو رہا ہے۔ ویسے کہیں سے لگ رہا ہے یہ لڑکی سرائیکی سپیکنگ نہیں بلکہ کیرالہ کی ہے؟ خدا بعض انسانوں کو پیدائشی طور پر کتنا ٹیلنڈڈ پیدا کرتا ہے۔
Suchetha Satish, a phenomenally talented singer from Kerala, India
@KeralaTourism@rakeshvaid
یہ کہا جاتا ہے کہ ایک شخص نے رومی فلسفی سے ملاقات کی۔ فلسفی نے اُسے اپنے دسترخوان پر مدعو کیا۔ جب وہ شخص شوربہ پینے لگا تو اس نے پیالے میں سانپ جیسی کوئی چیز دیکھی۔ لیکن شرمندگی کے مارے وہ پیتا رہا۔ گھر جا کر وہ اس بات سے پریشان رہا کہ آخر اس نے کیا پی لیا ہے۔
واقعی، رات کو اس کے پیٹ میں شدید درد شروع ہو گیا، جس نے اُس کی نیند اڑا دی۔ صبح ہوتے ہی وہ فلسفی کے پاس دوا کی تلاش میں پہنچا۔
مگر جب فلسفی نے اسے بتایا کہ شوربے میں کوئی سانپ نہیں تھا، بلکہ وہ ��و چھت پر بنی ہوئی تصویر کا عکس تھا، اور یہ بات ثابت کرنے کے لیے اس نے دوبارہ شوربہ نکالا تو اُس میں بھی فوراً سانپ کا عکس نظر آیا، تو وہ حیران رہ گیا۔
یہ حقیقت جان کر اس کے پیٹ کا درد فوراً غائب ہو گیا۔
یعنی سانپ صرف اُس کے ذہن میں موجود تھا۔ وہم میں ایک عجیب طاقت ہوتی ہے، جو انسان کے اندر ایک محسوس ہونے والی حقیقت میں بدل سکتی ہے۔
اسی لیے ابنِ سینا نے کہا تھا:
"وہم آدھا مرض ہے، اطمینان آدھی دوا ہے، اور صبر شفا کی پہلی سیڑھی ہے۔"
منقول
راحت اندوری اور انجم رہبر،
میاں بیوی تھے اور اچھے شاعر بھی،
۹۰ کی دہائی میں ان دونوں میں علیحدگی ہوگئی
کسی مشاعرے میں اتفاقا اکٹھے ہوئے تو دونوں نے جو اشعار پڑھے اس سےان کی ناراضی ،دکھ اور محبت کا اظہار چھپائے نہیں چھپتا،ایک دوسرے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے پڑھے گئے چند اشعار پیش ہیں۔
انجم رہبر کے اشعار
محبتوں کا سلیقہ سِکھا دیا میں نے
ترے بغیر بھی جی کر دِکھا دیا میں نے
بچھڑنا ملنا تو قسمت کی بات ہے لیکن
دعائیں دے تجھے شاعر بنا دیا میں نے
جہاں سجا کے میں رکھتی تھی تیری تصویریں
اب اُس مکان میں تالا لگا دیا میں نے
جو تیری یاد دلاتا تھا چہچہاتا تھا
منڈیر سے وہ پرندہ اُڑا دیا میں نے
یہ میرے شعر نہیں میرے زخم ہیں "انجم"
غزل کے نام پہ کیا کیا سُنا دیا میں نے
یہ ابھی اور حسین اور سُہانا ہوگا
نہ ہوا ہے نہ کبھی پیار پرانا ہوگا
ہے تعلق تو انا چھوڑنی ہوگی اک دن
تُجھ سے روٹھی ہوں تجھے آ کے منانا ہوگا
ہے کوئی اور نظر میں تو اجازت ہے تجھے
شرط اتنی ہے مجھے شادی میں بلا��ا ہو گا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
راحت اندوری کےجوابا پڑھے گئے اشعار
بچا کے رکھی تھی کچھ زمانے سے
ہوا چراغ اُڑا لے گئی سرہانے سے
ہدایتیں نہ کرونصیحتیں نہ کرو
عشق کرنے والوں کو
یہ آگ اور بھڑک جائے گی بُجھانے سے
ہوا ہے سامنا پھر زندگی کا عرصے بعد
بڑے دنوں میں پرانی ملی پرانے سے
ہر ایک امتحاں سے گزر تھوڑی جائیں گے
تُجھ سے نہیں ملیں گے تو مر تھوڑی جائیں گے
اُٹھنے کو اُٹھ گئے ہیں تیری بزم سے
اب اتنی رات ہو گئی ہےگھر تھوڑی جائیں گے
اب جو ملا ہے اُس کا نبھائیں گے ساتھ ہم
تری طرح سے مُکر تھوڑی جائیں گے
راحت اندوری
انجم رہبر
منقول
حلقہ فکرو ادب کی وال سے
اطالوی جج نے سزائے موت سنانے سے پہلے عمر مختار سے پوچھا:
— کیا تم نے اطالوی ریاست کے خلاف جنگ کی؟
عمر مختار: ہاں۔
— کیا تم نے لوگوں کو اطالوی ریاست کے خلاف لڑنے پر اُکسایا؟
عمر مختار: ہاں۔
— تم نے اٹلی کے خلاف کتنے سال جنگ لڑی؟
عمر مختار: تقریباً 20 سال۔
— کیا تمہیں اپنے کیے پر افسوس ہے؟
عمر مختار: نہیں۔
— کیا تم جانتے ہو کہ تمہیں پھانسی دی جائے گی؟
عمر مختار: ہاں۔
جج حیرت سے بولا:
— تم جیسے شخص کے لیے ایسا انجام بہت افسوسناک ہے...
یہ سن کر عمر مختار نے جواب دیا:
— اس کے برعکس! یہ تو میری ��ندگی کے اختتام کا سب سے خوبصورت طریقہ ہے۔
جج نے کہا کہ اگر وہ ایک تحریری اعلان لکھ دیں جس میں مجاہدین کو جہاد روکنے کا حکم ہو، تو اسے معاف کرکے جلا وطن کر دیا جائے گا۔ اس پر عمر مختار نے اپنے مشہور الفاظ کہے:
"یہ انگلیاں، جو ہر نماز میں اس بات کی گواہی دیتی ہیں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور محمد ﷺ اللہ کے رسول ہیں، کبھی کوئی جھوٹی بات نہیں لکھ سکتیں! ہم ہتھیار نہیں ڈالتے؛ یا تو ہم کامیاب ہوتے ہیں یا شہید۔ اور اگر ہم شہید بھی ہو جائیں تو بھی ہم جیت جاتے ہیں اور تم ہار جاتے ہو۔ مگر افسوس کی بات یہ ہے کہ تم یہ حقیقت صرف اپنی موت کے وقت سمجھو گے، اور اُس وقت سمجھنا تمہارے کسی کام نہیں آئے گا!"
عوامی مطالبہ
بے نظیر بھٹو دور کے لگائے گئے تمام آئی پی پیز کے پاور ��رچیز ایگریمنٹس ختم کرو۔ ان کو دی گئی توسیعات، کم قیمت ایندھن کی سہولتیں ختم کرو۔ حکومت جتنی بجلی خریدے، اتنی رقم ادا کرے۔ کیپیسٹی ��ارجز ختم کرو۔ مشکل وقت ہے، صرف قوم ہی کیوں قربانی دے، یہ بھی قربانی دیں۔ کئی گنا زیادہ منافع کما چکے ہیں۔
آواز اٹھائیں اگر آپ متفق ہیں تو
The fruit with the most fat is coconut.
The fruit with the most sugar is dates.
The fruit with the most protein is jackfruit.
The fruit with the most vitamin C is guava.
The fruit with the most vitamin A is mango.
The fruit with the most fiber is raspberries.
The fruit with the most antioxidants is blueberries.
The fruit with the most calcium is figs.
The fruit with the most vitamin K is kiwi.
The fruit with the most water is watermelon.
The fruit with the most potassium is banana.
The fruit with the most natural melatonin is tart cherries.
The fruit with the most vitamin E is mamey sapote.
The fruit with the most iron is mulberries.
The fruit with the most healthy fats is avocado.
The fruit with the most folate is papaya.
The fruit with the most resveratrol is red grapes.
The fruit with the most vitamin B6 is bananas.
The fruit with the most pectin is apples.
The fruit with the most bromelain is pineapple.
The fruit with the most lycopene is pink grapefruit.
The fruit with the most magnesium is tamarind.
The fruit with the most manganese is pineapple.
The fruit with the most lycopene is pink grapefruit.
The fruit with the most lutein and zeaxanthin is honeydew melon.
The fruit with the most sorbitol is prunes.
The fruit with the most niacin (Vitamin B3) is avocado.
The fruit with the most zinc is blackberries.
The fruit with the most quercetin is cranberries.
The fruit with the most riboflavin (Vitamin B2) is passion fruit.
The fruit with the most phosphorus is passion fruit.
The fruit with the most selenium is soursop.
محسنؔ نقوی ¹⁹⁹⁶-¹⁹⁴⁷
مجموعۂ کلام : (برگِ صحرا)
مَیں دِل پہ جبر کروں گا،،، تُجھے بُھلا دُوں گا
مَروں گا خود بھی تُجھے بھی کڑی سزا دُوں گا
یہ تیرگی،،، مِرے گھر کا ہی کیوں مُقدّر ہو؟
مَیں تیرے شہر کے سارے دِیے بُجھا دُوں گا
ہَوا کا ہاتھ بٹاؤں گا ـــــــــــ ہر تباہی میں
ہرے شجر سے پرندے مَیں خُود اُڑا دُوں گا
وفا کروں گا کسی سوگوار چہرے سے
پُرانی قبر پہ،،، کُتبہ نیا سجا دُوں گا
اِسی خیال میں گُزری ہے ‘ شامِ دَرد اکثر
کہ دَرد حد سے بڑھے گا تو مُسکرا دُوں گا
تُو آسمان کی صُورت ہے،،، گِر پڑے گا کبھی
زمیں ہُوں مَیں بھی مگر تُجھ کو آسرا دُوں گا
بڑھا رہی ہیں میرے دُکھ،،، نشانیاں تیری
مَیں تیرے خط‘ تِری تصویر تک جلا دُوں گا
بہت دِنوں سے مِرا دِل اُداس ہے محسنؔ
اِس آئینے کو کوئی عکس اب نیا دُوں گا
میرپور خاص میں میڈیکل کی طالبہ فہمیدہ لغاری کو ڈاکٹر عابد کی طرف سے ہراساں کیا گیا جس کے بعد اس نے خودکشی کر لی۔ ڈاکٹر عابد میرپور خاص میں پیپلز پارٹی کے ایم این اے میر منور علی تالپور کا تعلق دار ہے جس وجہ سے پولیس کوئی ایکشن نہیں لے رہی۔
انشاؔ جی اُٹھو‘ اب کُوچ کرو‘ اِس شہر ميں جی کو لگانا کيا
وحشی کو سکوں سے کيا مطلب‘ جوگی کا نگر ميں ٹھکانا کيا
اِس دِل کے دريدہ دامن کو‘ ديکھو تو سہی‘ سوچو تو سہی
جس جھولی ميں سو چھید ہُوئے‘ اُس جھولی کا پھيلانا کيا
شب بيتی‘ چاند بھی ڈُوب چلا‘ زنجير پڑی دَروازے میں
کيوں دير گئے گھر آئے ہو؟ سَجنی سے کرو گے بَہانا کيا
پھر ہجر کی لمبی رات مياں‘ سنجوگ کی تو يہی ايک گھڑی
جو دِل ميں ہے لب پر آنے دو،،، شرمانا کيا ؟ گھبرانا کيا ؟
اُس روز جو اُن کو دیکھا ��ے،،، اَب خُواب کا عالم لگتا ہے
اُس روز جو اُن سے بات ہُوئی‘ وُہ بات بھی تھی افسانہ کیا
اُس حُسن کے سچے موتی کو‘ ہم ديکھ سکيں پر چُھو نہ سکيں
جِسے ديکھ سکيں پر چُھو نہ سکيں‘ وُہ دولت کيا وُہ خزانہ کيا
اُس کو بھی جلا دُکھتے ہُوئے من‘ اِک شُعلہ لال بھبوکا بن
یُوں آنسُو بن بہہ جانا کیا؟ یُوں ماٹی میں مِل جانا کیا؟
جب شہر کے لوگ نہ رستہ ديں‘ کيوں بن ميں نہ جا بسرام کرے
دِيوانوں کی سی نہ بات کرے ــــــــــ تو اور کرے دِيوانہ کيا؟
ابنِ انشاؔ ¹⁹⁷⁸-¹⁹²⁷
مجموعۂ کلام :
(اِس بستی کے اِک کُوچے میں)
حبیب بینک @HBLPak نے اچھا تماشا بنایا ہوا، سالانہ ڈیبٹ کارڈ چارجز 5 ہزار اور پھر ایس ایم ایس الرٹ چارجز بھی 4500 جبکہ اسٹیٹ بینک @StateBank_Pak کی ہدایات ہیں کہ ایس ایم ایس الرٹ کے چارجز نہیں ہوں گے