اسٹیل ٹاؤن گھگھر پھاٹک کے قریب عنایت عباسی نام کو ملزمان نے گولیاں ماریں جس کے نتیجے میں وہ موقع پر شدید زخمی ہوا، پولیس نے واقعے کو ذاتی رنجش قرار دیا جبکہ اہل خانہ نے اسے ڈکیتی مزاحمت قرار دیا ہے۔
#ZarayeNews#Karachi
BREAKING: At least 74,475 people have been killed and 175,517 wounded by Israel’s genocidal war on Gaza since October 2023, according to the enclave’s Health Ministry.
🔴 LIVE updates: https://t.co/0k9eku9agw
ملک کو درپیش مسائل اورسیاسی وعسکری قیادت کاکردار
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اس وقت ملک میں فوج اور عوام کے درمیان ایک کشمکش جاری ہے، ملک میں عوام کتنی مشکلات اورپریشانیوں کاشکار ہیں، ملک میں لاقانونیت عروج پر ہے اورمظلوموں کو انکے حقوق فراہم کرنے والاکوئی نہیں۔ یہ وہ سوالات ہیں جو ہرکسی کے ذہن میں آتے رہتے ہیں اوریہ سوال بھی ذہن میں آتا ہے کہ جب ملک اتنے مسائل کاشکار ہے تویہاں کی حکومت اور فوجی سربراہان ایران،امریکہ، اسرائیل، یمن، سعودی عرب اورحوثی قبائل کے مسائل حل کرنے میں سرگرم ہیں مگر نہ حکومت کوکوئی پرواہ ہے اورنہ فوج کو کوئی پرواہ ہے کہ ملک کس ڈگر پر جارہا ہے اورعوام کن مسائل کاشکارہیں۔ہم غیروں کے گھر کی آگ بجھانے میں مصروف ہیں مگرگھر کی آگ کی فکر نہیں کررہے ہیں، کوئی دن ایسا نہیں جاتا کہ یہ خبرنہ آئی ہو کہ پیٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ اب یہ خبر آئی ہے کہ ہمارے سعودی عرب، ایران، امریکہ سے بڑے اچھے تعلقات ہیں، ہم ہی جنگ ان ممالک کے درمیان جنگ بند کرائیں گے کیونکہ ہم دنیاکے چیمپئن ہیں۔ قابل غوربات یہ ہے کہ جو ملک آپ کوپیٹرول نہیں دے رہا ہے اس کی حفاظت کیلئے اتنی بڑی فوج بھیج دی گئی اورکہایہ جارہاہے کہ ہم وہاں حرمین شریفین کی حفاظت کیلئے جارہے ہیں۔ حکمرانوں کوچاہیے کہ وہ دنیا کے بجائے پہلے اپنے ملک کی فکر کریں۔
الطاف حسین
ٹک ٹاک پر 486 ویں فکری نشست سے خطاب
17، اکتوبر2026ء
مکمل فکری نشست کا لنک 👇
https://t.co/l0LtTEywGx
کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 7 عائشہ مسجد کے قریب تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار کو کچلا جس پر مشتعل افراد نے جمع ہوکر گھیراؤ کیا۔ عینی شاہد کی ریکارڈ ویڈیو میں ڈرائیور نے قانون کی کھلی خلاف ورزی کی اور اسلحہ نکال کر لوگوں کو ڈرانے کیلیے ہوائی فائرنگ کی
#ZarayeNews#Karachi
یہ ھیں میاں ریحان اشرف ( جمسا ایلفی اینڈ گلو کمپنی کے مالک )
یہ رات کو اپنی فیملی کے ساتھ ایک فنکشن پر چناب کلب فیصل آباد آئے تھے
فنکشن کے دوران ان کو ٹریکنگ الرٹس آئے کہ ان کی لینڈ کروزر گاڑی اپنی جگہ سے حرکت کر رھی یعنی چوری ھو رھی ھے
یہ فوراً بھاگے اور ساتھ ایک دوست کی گاڑی میں اُس دوست کے ساتھ اپنی لینڈ کروزر کا پیچھا کرنے لگ گئے
جڑانوالہ روڈ بندو خان ریسٹورنٹ کے قریب جا کر انہوں نے اپنی چوری کی جا رھی لینڈ کروزر کو گھیر لیا
چوروں نے فائرنگ کر دی ...گولی میاں ریحان اشرف کی گردن میں لگی اور اُن کی موقع پر موت واقع ھو گئی
چور گاڑی سمیت نکل جانے میں کامیاب ھو گئے
یہ دو پھول جیسے بچے یتیم ھو گئے
ان بھائی صاحب کو چاہئے تھا کہ خود پیچھا کرنے کی بجائے 15 پر کال چلا دیتے لیکن جس کا جس جگہ وقت لکھا ہے وہ وہاں پہنچ جاتا ہے
اللّٰہ پاک بخشش فرمائے آمین
اناللہ وانا الیہ راجعون
گھر کی دہلیز، بھری سڑک، خالی سڑک، فٹ پاتھ، چورنگی، یہاں تک کے گھر کی چار دیواری۔ کراچی کے لوگوں کو ڈکیتوں کے آگے لٹنے، گولیاں کھا کر مرنے کیلئے چھوڑ دیا گیا ہے۔CCTV کیمرے میں ڈکیتوں کی شناخت بتدریج ہونے کے باوجود ڈکیتیاں صرف بڑھی ہیں۔ پولیس کا کام کیا ہے؟ کسی کو معلوم ہو تو ضرور بتائے۔
وہاں ایک ایلون مسک ہے، جو تنِ تنہا اڑتی گاڑیوں تک بنا چکا ہے!!
جبکہ یہاں 78 سال میں ملک کو 100 سال پیچھے تانگے اور گدھا گاڑی کے زمانے میں دھکیل دیا گیا!
ہر کچھ سال بعد ایک آتا ہے اور پاکستان 20 سال پیچھے دھکیل دیتا ہے!!
اسے نظر انداز نہ کریں، ان کے درد میں برابر کے شریک بنیں!" 🚨غزہ کے بچے نہ صرف بموں کا سامنا کرنے پر مجبور ہیں بلکہ وہ شدید سردی اور کیچڑ کے سمندر سے بھی لڑ رہے ہیں۔اس تصویر کو اپنے اسٹوری یا پیج پر شیئر کر کے، آپ مزید لوگوں تک امداد کی فوری اپیلیں پہنچانے میں مدد کر سکتے ہیں۔ اب عملی قدم اٹھانے کا وقت ہے! #GazaFlood #SaveGazaChildren
آج پشاور میں اسکول کی چھت گرنے کا سانحہ ہوا، کچھ دنوں قبل پنجاب میں بھی ایسا ہی سانحہ ہوا تھا ، ان جیسے سانحات کی روک تھام کے لئے اقدامات کیوں نہیں کئے جاتے؟
کراچی میں پیپلزپارٹی کی حکومت سندھ نے پولیس میں ڈاکوؤں اور اغوا برائےتاوان کی وارداتیں کرنےوالے کرمنلز کو پولیس میں بھرتی کررکھا ہے جو شہر میں خود وارداتیں کررہے ہیں۔یہ کوئی الزام نہیں بلکہ حقیقت ہے، ملاحظہ کیجئے پولیس کی تازہ وادات۔
پہلےبھی کہاتھا،
سندھ میں حکومت
ڈاکوؤں کی،
ڈاکوؤں میں سے،
ڈاکوؤں کے لئے
ہر دوسرے دن کراچی میں یا کوئی لاش ملتی ہے، یا کوئی ڈکیٹ مذاہمت ہر شہری کو قتل کر کے آرام سے فرار ہوجاتا ہے، کوئی شہری ڈمپر کے نیچے کچلا جاتا ہے یا کوئی غربت و مفلسی سے تنگ آکر خود کشی لر لیتا ہے۔ کیا یہاں لوگوں کئ جانیں اتنی سستی ہیں کہ سندھ کئ صوبائی حکومت سے اس مجرمانہ غفلت پر کوئی سوال نہ پوچھا جاے؟ لوگ مرتے رہیں، آپکی پولیس کس کام کی ہے؟ ہر جائے وقوع پر حادثہ ہونے لے بعد پہنچنے کیلئے؟
@OfficialDGISPR کراچی کو اب آپکی ہی توجہ کی ضرورت ہے۔
غ زہ کو تو تین سال ہوگئے مگر اُن کے حق میں اٹھنے والی آواز کو دبائے ہوئے ایک سال ہوگیا، مسجد مزار سب بند ہے لیکن شہیدوں کے لیے اللہ نے وعدہ کیا ہے کہ وہ ہمیشہ زندہ ہیں۔
سلمان علی کی اس مختصر وڈیو میں بات کو سمجھیں
#shaoorfeed#StandForGaza#MasjidAlAqsa#october13massacre #shaoornews
آزادکشمیرمیں جو بھیانک مظالم کئے جارہے ہیں وہ ناقابل بیان ہیں۔
بنیادی حقوق کے لئے احتجاج کرنے والے کشمیری عوام پر مظالم بند کئے جائیں
#RightsMovementAJK
آپ نے کشمیر کو شہ رگ کہا، اس شہ رگ کوایسے نہ کاٹیے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میں آزاد کشمیرمیں حکومت کی جانب سے عوام پر کئےجانےوالے مظالم کی شدید مذمت کرتا ہوں اور مطالبہ کرتا ہوں کہ کشمیر میں اپنے بنیادی حقوق کے لئے احتجاج کرنے والے عوام پر مظالم بند کئے جائیں، کشمیریوں کی نمائندہ تنظیم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی پر عائد پابندی فی الفورہٹائی جائے اورشوکت نواز میر سمیت تمام گرفتار کشمیریوں کو فی الفور رہا کیا جائے اوران کے مطالبات کو ہمدردی سے سنا جائے۔ کشمیری عوام کا کوئی مطالبہ ناجائزنہیں بلکہ وہ سستا آٹا، بجلی، اسپتال اوراسی طرح کے دیگربنیادی حقو ق مانگ رہے ہیں، ان جائز مطالبات پر انہیں مظالم کا نشانہ بنانا، ان کی گرفتاریاں کرنا، ان کے رہنماؤں کو پکڑکرلاپتہ کرنا، گھروں میں گھس کرلوٹ مارکرنا، کشمیری ماؤں بہنوں کی بے حرمتی کرنا، علاقوں کو محصور کرنا سراسر ظلم ہے۔ اطلاعات مل رہی ہیں کہ آزاد کشمیرکے علاقے راولاکوٹ میں عوام اپنے مطالبات کے حق میں گزشتہ کئی دنوں سے دھرنا دیے ہوئے ہیں تو سیکوریٹی فورسز نے راولاکوٹ اور دیگر علاقوں کا محاصرہ کررکھا ہے، وہاں غذائی اجناس تک جانے نہیں دی جارہی ہے جس کی وجہ سے وہاں فاقوں کی نوبت آگئی ہے، وہاں انٹرنیٹ تک کی سہولت بند کردی گئی ہے جس سے بیرون ملک مقیم کشمیریوں کااپنے گھروں سے رابطہ ختم ہوگیا ہے۔ وہ کشمیری جنہوں نے ہمیشہ پاکستان کا نعرہ لگایا، آج وہ اپنے بنیادی حقوق مانگ رہے ہیں تو ان کے مطالبات سننے اور انہیں ان کے حقوق دینےکےبجائے ان پربیدریغ گولیاں چلائی جارہی جارہی ہیں،گزشتہ چارمارہ کے دوران 100 سےزاہد کشمیری شہید اور متعدد زخمی ہوچکے ہیں۔ شہیدہونے والے کشمیریوں کی لاشیں تک ان کے اہل خانہ کے حوالے نہیں کی جارہی ہیں۔ آزادکشمیرمیں ایسے ایسے بھیانک مظالم کئے جارہے ہیں کہ جوناقابل بیان ہیں۔ وہ کشمیرجسے آپ نےشہ رگ کہااس شہ رگ کوایسے نہ کاٹیے اوریہ یاد رکھئے کہ شہ رگ کےکٹنےکےبعد جسم مردہ ہوجاتا ہے۔ حکومت نے گزشتہ دنوں کشمیرمیں ایک جھرلو الیکشن کرواکر وہاں ایک جعلی حکومت قائم کی ہے جو کشمیری عوام پر کئے جانے والے مظالم میں برابرکی شریک ہے۔
میں مطالبہ کرتاہوں کہ کشمیری عوام پر ظلم بند کیا جائے، راولاکوٹ کامحاصرہ ختم کیا جائے، غذائی اجناس لے جانے پر پابندی ہٹائی جائے اوروہاں انٹرنیٹ کی سروس بحال کی جائے۔
میں ظلم کانشانہ بننے والے کشمیری عوام سے مکمل ہمدردی اوریکجہتی کا اظہارکرتا ہوں، میں نے کشمیری عوام کے لئے ہمیشہ آوازاٹھائی ہے، اب بھی اٹھارہا ہوں اور ان کے جائزمطالبات کی حمایت کرتا ہوں۔
الطاف حسین
ٹک ٹاک پر فکری نشست سے خطاب
ایم کیو ایم کے سابق ایم این اے 60 سالہ نثار پنور کو رات اندھیرے میں رینجرز اٹھا کے لے جاتی ہے۔ چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتی ہے، پھر چند ماہ کی جبری گمشدگی کے بعد وہ واپس گھر آتے ہیں اس کے بعد پھر دن دہاڑے رینجرز ان کو اٹھا کے لے جاتی ہے اور اس بات کو تقریبا سال ہونے کو آیا ہے ان کی واپسی نہیں ہوتی ہے۔ ان سارے واقعات کے دوران شاہزیب خانزادہ ایک لفظ تک نہیں بولتے ہیں اپنے کسی بھی پروگرام میں اور یہاں 👇 اقرار جو ابھی تک الیکشن تک میں کھڑے نہیں ہوئے ان کی شان میں قصیدے پڑھنے شروع کر دیے ہیں۔ تھو ہو ایسی صحافت پہ!
@shazbkhanzdaGEO
بقول اقرار الحسن کے، کچھ تو کیا ہو گا! ایسے تھوری آپ کو نا معلوم افراد اٹھا کر لے جاتے ہیں۔ اور بادامی صاحب ہمت ہے تو جبری گمشدگی پر پروگرام کریں اور کرنے والوں کا نام لے کر بات کریں۔