یہ آواز حضرت علامہ اقبال رحمة اللہ علیہ کی اصل آواز ھ
جو کہ ریڈیو پاکستان کی لاٸبریری میں محفوظ تھی
اور حال ہی میں BBC نے آن اٸیر کی۔ علامہ صاحب ایک محفل میں اپنا کلام اپنی ��بان سے سناتے ہوۓ🌺
اقبال کی شاعری کو اقبال ہی پڑھے تو سننے کا مزہ آتا ھے❤️
سورہ فاتحہ کی ایک عجیب مربوط تشریح
سورة فاتحہ واقعی عجیب ہے ____
یہ سورة انسان کو مٹی سے اٹھا کر عرش کے نیچے لا کھڑا کرتی ہے…
ہمیں عدم سے وجود میں لانے والا، پیدا کرنے والاکون ؟ اللہ _______ *الحمدللہ!*
پھر ہمیں پال��ے والا کون ____*رَبِّ الْعَالَمِينَ*
دنیا میں ہمیں تھامنے اور چلانے والا کون ____*اَلرَّحْمٰن*…
آخرت میں ہم کس کے سہارے ہوں گے_____ *’’اَلرَّحِیْم‘‘*…
ہمیں دار دنیا سے آخرت منتقل کرنے والا اور وہاں ہمیں انصاف دینے والا _____*’’مَالِکِ یَوْمِ الدِّیْن‘‘*…
جب ہماری پیدائش سے لے کر ہمیں اگلے جہاں لے جانے والا صرف اللہ تو بس پھر ہم اسی کے بندے اسی کے غلام ______ *اِیَّاکَ نَعْبُدُ*…
جب غلامی اس کی اختیار کی تو اب مدد کے لئے بھی صرف اسی کے سامنے جھکیں گے _____*’’وَاِیَّاکَ نَسْتَعِیْن‘‘*…
مانگو کیا مانگتے ہو … یا اللہ آپ سے آپ ہی کو مانگتے ہیں … وہ راستہ جو سیدھا آپ تک پہ��چا دے __________ *اِھْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِیْمَ*
اور ہمیں انعام یافتہ افراد میں شامل کرادے _______ *صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ*
اور ہمیں گمراہی اور آپ کے غضب سے بچا دے ________ *غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ ﴿۷﴾*
*آمیـن یـا ربُ العــالمیـن*
❤️
منفعت ایک ہے اس قوم کی، نقصان بھی ایک
ایک ہی سب کا نبیؐ، دین بھی، ایمان بھی ایک
حرمِ پاک بھی، الله بھی، قرآن بھی ایک
کچھ بڑی بات تھی ہوتے جو مسلمان بھی ایک
ڈاکٹر محمد اقبال...
یہی وہ آیت ہے جو ڈاکٹر موریس بکاؤلے اور دیگر کئی سائنس دانوں کے اسلام قبول کرنے کا سبب بنی تھی۔
ان سب کا کہنا تھا کہ انسان کی پیدائش کے پروسیس پر اتنی تفصیل سے 14 سو سال پہلے قرآن کیسے روشنی ڈال سکتا ہے؟ پھر تو یہ انسانی کلام نہیں ہوسکتا
#موناسکندر
نسخہ، کینسر اور شوگر کے زخم کیلئے، دیسی علاج
، ایسے زخم جو گل سڑ چکے ہوں، بدبودار ہو چکے ہوں ایسا زخم دنوں میں ٹھیک ہو جاتا ہے شوگر کی وجہ سے اگر ڈاکٹر کہیں کہ جسم کا یہ حصہ کاٹ دیا جائے گا زخم بالکل گل چکا ہو گوشت، رگیں سب کچھ گل چکی ہوں حتیٰ کہ ہڈی بھی آدھی گل گئی ہو انشاء اللہ اللہ کرم کرے گا یہ مرہم لگا کرصبح و شام پٹی بدلتے رہیں اور چند ہی ہفتوں کے بعد زخم بہتر ہونا شروع جائے گا اور مریض جس کا زخم گل چکا ہو زخم چنبل ہو یا داد، شوگر کا ہو یا کینسر کا، چوٹ کا ہو یا کیڑوں کا، جسم کے کسی حصے میں پرانے سے پرانا زخم جو ناسور، بھگندر، یا فسچولہ کی شکل اختیار کرچکا ہو اسکے لئے نہایت آزمودہ اورایک بہترین مرہم ہے، آپ سوچ نہیں سکتے کہ اس کے کتنے فوائد ہیں۔
نسخہ الشفاء :
ثابت گندم 50 گرام،
کھوپرا 50 گرام،
دیسی گھی 250 گرام،
کھوپرا کو گرینڈ کر کے باریک کر لیں گندم اور کھوپرا دیسی گھی میں جلالیں جلنے کے بعد اس سب کو رگڑ دیں بس مرہم تیار ہے۔ یہی مرہم زخموں پر لگائیں صبح و شام پھر اس کا کمال دیکھیں زخم کتنا پرانا ہو گندا ہو گھٹیا ہو آپ دنیا کی آخری سے آخری مرہم لگا کر تھک چکے ہیں اور عاجر آچکے ہیں اور سمجھتے ہیں اس کا کہیں اور کوئی علاج نہیں بس کچھ عرصہ لگاتار یہی مرہم استعمال کریں اور اللہ کے فضل سے مکمل شفاء پائیں۔
وہ مولوی نہیں. ڈاکٹر ہے.
وہ مقرر نہیں، ریسرچر ہے.
وہ شیعہ، اسمعیلی ،سنی، وہابی، دیوبندی یا بریلوی نہیں، مسلم ھے بلکہ داعی اسلام ہے.
وہ علاقائی نہیں عالمی نشان ہے.
وہ مسلمانوں کو کافر قرار نہیں دیتا، کافروں کو اسلام سمجھاتا اور مسلمان بناتا ہے.
وہ مسلک کی دکان نہیں اسلام کی لیبارٹری ہے جہاں عالمی مذاہب کو ایکسپیریمنٹ، ٹیسٹ اور پروف کے بعد نقلی اور اسلام کو اصلی ثابت کرتا ہے.
وہ کبھی نہیں کہتا کہ وہ فرشتہ ھے یا وہ ھر لحاظ سے مکمل ھے اور اس سے کبھی غلطی نہیں ھوتی وہ ڈائیلاگ اور دلیل کا آدمی ھے
کون کہتا ہے آپ اسے مانیں.
لاکھوں کے مجمع کے سامنے کھڑا ہو کر وہ مناتا ہی نہیں اہل دانش کو انگشت بدنداں ہونے پر مجبور کر دیتا ہے.
بغیر کسی کتاب، کمپیوٹر، معاون کے
قرآن، سورۃ نمبر فلاں، آیت نمبر فلاں تا فلاں ترجمہ یہ ہے. حدیث، فلاں کتاب، فلاں باب، حدیث نمبر......
بائیبل، بک آف.... ، ورس نمبر.... ،
اولڈ ٹیسٹیمنٹ چیپٹر نمبر... ، ورس نمبر.... ، نیو ٹیسٹیمنٹ چیپٹر نمبر... ورس نمبر..... ہیبرو ٹیکسٹ...... انگلش میننگز.....
بھگوت گیتا... شروپا نمبر..... سنسکرت......... انگلش میننگ، ہندی مطلب......
غور کرنا، انصاف سے دیکھنا، خلوص سے سننا،
اسلام و قرآن کا معجزہ بھی دیکھو گے اور ولایت کا کشف بھی.
ہاں دین بائی چوائس والوں کے لئے وہ الرجی ثابت ہو سکتا ہے.
ڈاکٹر ذاکر نائک : تعارف
18 اکتوبر 1965ء کو بمبئی میں پیدا ہونے والے ذاکر نائیک پیشے کے لحاظ سے تو ایک .MBBS ڈاکٹر ہیں لیکن دعوت دین اور مختلف مذاہب میں PhD کی ڈگری مصر کی یونیورسٹی سے حاصل کی ۔ 1991ء میں بمبئی میں اسلام ریسرچ فاؤنڈیشن کے نام سے ایک ادارے کی بنیاد رکھی۔ اللہ کی شان دیکھئے کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک کی زبان میں لکنت بھی ہے اور وہ اکثر دعائے موسوی ،رب اشرح لی صدریَ َََِِ.....’’اے میرے رب! میرا سینہ کھول دے اور میرا کام آسان کر دے اور میری زبان کی گرہ کھول دے (کہ لوگ) میری بات کو سمجھ لیں‘‘ پڑھتے دکھائی دیتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے ان کی لکنت زدہ زبان میں ایسی تاثیر ڈالی کہ اس نے سارے عالم میں اسلام کی مٹھاس پھیلا دی۔
20 سال میں وہ تمام براعظموں کے اکثر ملکوں میں بڑے عوامی اجتماعات سے خطاب کر چکے ہیں۔
یکم اپریل 2000 کو امریکہ میں ان کا عیسائیوں کے نامی عالم ولیم کیمبل کے ساتھ کئی گھنٹے طویل مناظرہ ساری دنیا کی توجہ کا مرکز بنا تھا۔ جس کا عنوان ’’قرآن اور بائیبل، سائنس کی روشنی میں‘‘ تھا۔ جسے ایک امریکی ٹی وی چینل پر براہ راست دکھایا گیا تھاجس کے بعد کم از کم 34 ہزار لوگوں نے فوراً اسلام قبول کر لیا اس کے بعد ہر جگہ انہیں ’’تقابل ادیان‘‘ کا سب سے بڑا ماہر سمجھا جانے لگا اور ہر جگہ انہیں دعوت دین کے لئے بلایا جانے لگا۔ جس سے بھارت کے انتہا پسند ہندوؤں کو فکر لاحق ہوئی کہ وہاں بھی لوگ ان سے متاثر ہو کر اسلام قبول کرنا شروع تھے۔ یوں 21جنوری 2006ء کو بھارت میں ہندوؤں کے سب سے بڑے عالم روی شنکر کے ساتھ ان کا ’’اسلام میں تصور خدا اور ہندو مذہب‘‘ کے موضوع پر مناظرہ ہوا تو انہوں نے شنکر کو تھوڑی ہی دیر میں بے بس کر دیا ۔یہ منظر دیکھ کر کتنے ہی ہندو مسلمان ہو گئے۔
اگلے سال یعنی 2007ء میں انہوں نے بمبئی میں سالانہ 10روزہ ’’امن کانفرنس‘‘ کا انعقاد شروع کیا جس میں دنیا بھر سے مبلغین اسلام جو ڈاکٹر ذاکر نائیک کے ساتھی تھے، آنا شروع ہوئے۔ وہ مذاہب عالم کا اسلام کے ساتھ تقابل پیش کرتے اور بے ش��ار لوگوں کو اسلام قبول کرنے پر مجبور کر دیتے۔ یہ سلسلہ 2012ء تک جاری رہا، جب اس کانفرنس میں ریکارڈ 10لاکھ لوگ شریک ہوئے تو بھارتی انتہا پسند ہندو سماج ہل کر رہ گیا۔ انتہا پسند ہندو تنظیمیں متحرک ہو گئیں۔ اور سالانہ کانفرنس کے خلاف تحریک شروع کر کے اسے رکوا دیا۔
مگر ڈاکٹر ذاکر کی دعوت کا سلسلہ ان کے Peace TV، ویڈیو ریکارڈنگز، تحریروں، انٹرنیٹ اور غیر ملکی دوروں کے ذریعے جاری رہا۔ Peace TV کی Viewer شپ 10کروڑ سے تجاوز کر گئی
انہوں نے 2006میں پیس ٹی وی انگلش کا آغاز کیا توجلد ہی یہ مسلم دنیا کا سب سے بڑا چینل بن گیا جو دنیا کے 200سے زائد ملکوں میں دیکھا جا رہا ہے ، اس کے اب بھی 25فیصد ن��ظرین غیر مسلم ہیں۔انہوں نے 2011ء میں بنگلہ جبکہ 2015ء میں چینی زبان میں چینل کی نشریات کا آغاز کیا۔
ڈاکٹر ذاکر کے لئے اس سے پہلے مشکل مرحلہ اس وقت آیا جب جون2010ء میں انہوں نے کینیڈا اور برطانیہ کے دورے کی تیاری کی تویہاں موجود قادیانی لابی نے حکومتوں سے شکایت کی کہ یہ مبلغ قادیانیوں اور مقامی حکومتوں کے لئے خطرہ ہیں، یوں انہیں داخلے سے روک دیا گیا۔
2010میں ہی بھارتی نشریاتی ادارے ’’انڈین ایکسپریس‘‘نے انہیں ملک کی 90 بااثر شخصیت میں شامل کیا۔
2011سے 2014 تک امریکہ کی جارج ٹاؤن یونیورسٹی نے انہیں دنیا کی 500 بااثر ترین شخصیات میں مسلسل برقرار رکھا۔ انہیں خدمات کے اعزاز میں29 جولائی 2013ء کو انہیں متحدہ عرب امارات نے 2013ء کی بہترین مسلم شخصیت قرار دے کر ’’بین الاقوامی قرآن ایوارڈ‘‘ دیا انہیں ملائشیا کا سب سے بڑا ایوارڈ ، شارجہ ایوارڈ اور ’’شاہ فیصل ایوارڈ مل چکے ہیں
مگر انکا اصل ایوارڈ یہ ہے کہ 2020 میں الجزیرہ نیوز کی ریسرچ کے مطابق 2016 سے 2020 تک 11 لاکھ غیر مسلم کو مسلمان بنایا ۔
۔ھندوستان کے پنڈتوں نے ان کے خلاف مہم میں مسلم علماء کو استعمال کرکے ان کے خلاف فتوے شائع کیے ۔اور حکومت نے چلاوطنی پر مجبور کیا ۔ ملائیشیا کے سربراہ حکومت مہاتیر محمد نے دعوت دی اور ملائیشن شہریت دے دی ۔ اور یوں ملائیشیا منتقل ھوکر اپنی دعوتی کام کو جاری رکھے ھوئے ھیں ۔ اللہ پاک ��ن کی عمر میں برکت ڈال دے ۔ اور اسلام کی دعوت کے لیے زندہ سلامت رکھے آمین
ڈاکٹر ذاکر نائک 30 ستمبر کو پاکستان آ رہے ہیں
مسالک میں الجھی قوم ڈاکٹر ذاکر نائیک کو بھی مسلکی عینک سے دیکھ رہی ہے جبکہ ڈاکٹر صاحب کا میدان “تقابل ادیان” (comparative religions) ھے ناکہ مسالک!!
یہ ��وم کیا جانے ؟
جب ایک عیسائی سائنسدان و مبلغ نوبل انعام یافتہ ڈاکٹر ولیم کیمبل نے قرآن کریم پر چھتیس اعتراضات اٹھائے تو ملاں اور پیر کبوتر کی طرح آنکھیں بند کر کے بیٹھ گئے تو ڈاکٹر ذاکر نے اس کے چیلنج کو قبول کیا اور پھر قرآن اور بائبل کے عنوان سے امریکہ میں میدان سجا جو قوم نے دیکھا کہ کیسے ڈاکٹر صاحب نے دندان شکن جواب دے کر اسلام اور قرآن کی حقانیت کو واضح کیا، یہ نوبل انعام یافتہ سائنسدان بھی ڈاکٹر ذاکر نائیک کو داد دیے بغیر نہ رہ سکا۔
جس کا مناظرہ آج بھی یوٹیوب پر پڑا ہے۔
والدِ محترم رحمہ اللہ کی کم ازا کم تیس سال پرانی تقریر! جس میں پاکستان کے جن مسائل اور انکی وجوہات کا ذکر کیا گیا ہے وہ آج بھی جوں کی توں موجود ہیں بلکہ بڑھ گئی ہیں۔ والدمحترم رحمہ اللہ نے ان مسائل ک جو واحد یقینی حل اور علاج اس وقت بھی تجویز کیا تھا اور آج بھی وہی حل ہے۔
اسکے علاوہ جتنی بھی کوششیں کی گئیں اور کی جائیں گی وہ سب لاحاصل ہیں !
آپ اس کلپ کو سماعت فرمائیں، کمینٹ بھی کریں اور شیئر بھی !! جزاکم اللہ خیرا