@dcislamabad sir yeh islamabad main I-8 markaz ka sindh main aata hai jahan 9bjy k baad b sare market khuli rehti hai main food outlets k elawa ka keh rha hun....
“میں عاصم منیر کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ ہم "لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ" کے ماننے والے ہیں۔ ہم نے عہد کیا ہے کہ ہم جب تک زندہ ہیں یزی��یت اور فرعونیت کے سامنے سر نہیں جھکائیں گے کیونکہ ہم اللہ کے سوا کسی بھی انسان کے آگے جھکنے کو شرک مانتے ہیں۔ مجھ پر اور بشرٰی بی بی پر جیل میں جو ذہنی تشدد ہو رہا ہے وہ عاصم منیر کروا رہا ہے اور اسکی وجہ صرف یہ ہے کہ ہم جھک جائیں یا ٹوٹ جائیں-
جنرل یحیٰی خان کو فوج نے ملک چلانے کے لیے منتخب نہیں کیا تھا بلکہ اس نے فوج کا کندھا استعمال کر کے ڈکٹیٹر شپ کی اور ملک میں ظلم و جبر کا بازار گرم کیا۔ اپنے دس سالہ اقتدار کی لالچ میں اس نے ملک دو لخت کر دیا۔ آج عاصم منیر بھی اسی طرز پر فوج کا کندھا استعمال کر کے ملک میں لاقانونیت اور فسطائیت کا ماحول بنائے ہوئے ہے۔
عاصم منیر نے اپنے دس سالہ ناجائز اقتدار کے لیے کیا کچھ نہیں کیا۔ سب سے پہلے جمہوریت کا گلا دبوچا، نو مئی کا فالس فلیگ کر کے ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کو کچلا گیا، پھر 8 فروری کو انتخابات میں عوام نے جب تحریک انصاف کو بڑی تعداد میں ووٹ ڈالے اور تحریک انصاف نے کلین سویپ کیا تو اس مینڈیٹ کو بے شرمی سے چرا لیا گیا۔ عوام کا مینڈیٹ چرا کر سزا یافتہ لوگوں کو اقتدار دے دیا گیا۔ اس کے بعد عدلیہ کو مفلوج کیا گیا اور چھبیسویں ترمیم کے ذریعے ججز کے ہاتھ پاؤں باندھ دئیے گئے۔ عدلیہ کو سرکاری ادارے میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔
تیسرے نمبر پر میڈیا کی آزادی پر قدغن لگا دی گئی ہے، آزاد میڈیا کا تصور پاکستان سے بالکل ختم ہو چکا ہے۔ نہایت مشکل سے پاکستان میں جیسی تیسی جمہوریت کے تسلسل سے یہ دو چیزیں، کسی حد تک خود مختار عدلیہ اور آزاد میڈیا تھا، مگر عاصم منیر کی وجہ سے ان دونوں کا خاتمہ ہو چکا ہے۔ ملک میں اس وقت جمہوریت معطل ہے، انسانی حقوق کی پامالی عروج پر ہے، عدلیہ غلام اور میڈیا خوفزدہ ہ��۔
عاصم منیر جب سے چیف بنا ہے افغانستان کے ساتھ حالات خراب کرنے کی کوشش میں ہے۔ چیف بنتے ہی پہلے افغانستان کو دھمکیاں لگائیں، پھر تین نسلوں سے مقیم افغانیوں کو ملک سے دھکے دے کر باہر نکالا پھر وہاں ڈرون حملے کیے اور پوری کوشش کی کہ ان کو اکسا کر پاکستان سے جنگ کروائی جائے اور پاکستان میں دہشتگردی کا ماحول بنایا جا سکے تاکہ مغرب میں موجودہ افغان حکومت کی مخالف لابیز کو "مجاہد" بن کر دکھا سکے کہ میں ہی ہوں جو دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑ سکتا ہوں۔
جبر کے اسی نظام کے باعث پاکستان میں اس وقت معیشت بھی تاریخی سست روی کا شکار ہے۔ بیرونی سرمایہ کاری بالکل صفر ہے۔ پاکستان کی تاریخ میں کبھی اتنی کم سرمایہ کاری نہیں آئی جتنی اس دور میں ہوئی۔ تین سال میں ملک پر قرضہ دگنا ہو چکا ہے۔ ہر پاکستانی اس وقت قرضے کی دلدل میں دھنسا ہوا ہے۔ جب تک ملک میں عوامی حکومت قائم نہیں ہو گی معاشی مسائل کا حل ممکن نہیں ہے۔
ملک میں اخلاقیات کا جو جنازہ اٹھا ہوا ہے اس کی بھی مثال تاریخ میں نہیں ملتی۔ جو کام جنگوں میں بھی نہیں ہوتے وہ یہاں عوام کے ساتھ کیے گئے ہیں۔ عورتوں کو سڑکوں پر گھسیٹا گیا ہے، بچوں کو اٹھا کر ہراساں کیا گیا، بزرگوں کا تقدس پامال کیا گیا ہے۔ کبھی کسی سیاستدان کے گھر کی غیر سیاسی خواتین کے ساتھ ایسا نہیں کیا گیا جو میری اہلیہ اور دیگر گھر والوں کے ساتھ کیا گیا ہے۔ جب ملک کا اقتدار ان چور لٹیروں کے ہاتھوں میں دے دیا جائے گا جن کی کرپشن کی داستانوں سے بچہ بچہ واقف ہے تو اخلاقیات ایسے ہی تباہ ہوں گی”
سابق وزیراعظم عمران خان کی اڈیالہ جیل میں اہل خانہ سے گفتگو (17 ستمبر، 2025)
1/2
وہ لوگ جو ماضی میں محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان پر ان لوگوں نے جمال کشوگی کی DP لگا لی تھی
ان لوگوں سے میرا سوال ہے کیا اب JD وینس یا جیرٹ کیشنر کے آنے پر ایران کے مِناب سکول کے شہید بچوں کی تصویر لگائی؟
کیا آیت اللہ خمینی کی Dp آپ نے لگائی؟ یا امریکہ نے یہ ظلم کیا تو ڈی پی بدلی ہو؟ یہ لوگ بس سیاسی مائیلج حاصل کرتے ہیں بس
عمران ریاض خان
میرے ویلاگ میں تین دن پہلے یہ ایکسکلوسو سٹوری تھی کہ مریم نواز کے جہاز کا navigation system بند کر دیا گیا۔
لیکن اب ہم کو جلد اس جہاز کے whereabouts کے بارے میں ایک بار پھر ایک ایکسکلوسیو سٹوری رکھیں گے۔ سسٹم بند کرنے سے بھی یہ جہاز ہماری نظروں سے اوجھل نہ ہو سکا۔
حسان بیٹا۔24مارچ تمہارے یوم پیدائش پر اس تکلیف کے ساتھ تین آسودگیاں منسلک ہیں۔پہلی آسودگی کہ اقتدار کے نشے میں مدہوش لوگوں کوحقیقت کا علم نہیں کہ وطنِ عزیز میں اقتدار کی ایک شیلف لائف ہے۔75سالہ مطلق العنانیت کی تاریخ گواہ ہے کہ جبر استبداد کادور بالآخر ذلت و رسوائی پرختم ہوا۔
“اس ملک کے ججوں کو خود پر شرم آنی چاہیے۔ ہم نے بارہا عدلیہ سے رجوع کیا، لیکن انہوں نے اپنی ذاتی مراعات کے عوض اپنے ضمیر کا سودا کر لیا ہے۔ انہوں نے اپنی دیانتداری بیچ ��الی ہے۔
وہ جانتے ہیں کہ وہ مجھے توڑ نہیں سکتے، اس لیے وہ میری اہلیہ کو اذیت پہنچاتے ہیں۔ صرف مجھے بلیک میل کرنے کے لیے ججز بشریٰ بی بی کے ساتھ اس قدر غیر انسانی سلوک کی اجازت کیسے دے سکتے ہیں؟ انہیں دن کے 24 گھنٹے قید تنہائی میں رکھا جاتا ہے، اور پورے ہفتے میں مجھ سے ملاقات کے محض 30 منٹ دئیے جاتے ہیں، اور اکثر تو اس ملاقات پر بھی پابندی عائد کر دی جاتی ہے۔ اسلام میں عورتوں، بچوں اور بزرگوں کو نقصان پہنچانے کی ممانعت ہے۔ ان کے مقاصد بالکل واضح ہیں۔
جج معاشرے میں انصاف کے ذمہ دار ہوتے ہیں، لیکن اس ملک کے ججز کو خود پر شرم آنی چاہیے” -
ناحق قید سابق وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان کا اڈیالہ جیل سے اپنے بیٹوں سے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران پیغام
(21 مارچ، 2026)
“The judges in this country should be ashamed of themselves. Time and time again we have gone to the judiciary. But they have sold their souls for their paid personal privileges. They have sold their integrity. They know they cannot break me, so they turn to my wife. How they can allow this inhumane treatment to Bushra BiBi, simply to blackmail me. She spends 24 hours a day in isolation, except for 30 minutes with me per week - and even that is often ignored. It is unislamic to harm women, children and the elderly - and their motives are plain and clear. The judges are responsible for the justice in a society. They should be ashamed of themselves.”
Illegally Incarcerated Former Prime Minister of Pakistan, Imran Khan, speaking to his sons on phone from Adiala Jail - (March 21, 2026)
انٹرپول نے چویدری مونس الہی اور ان کے قریبی دوست جبران خان کیخلاف پاکستان کی انوسٹیگٹیو ایجنسی FIA کیجانب سے لگائے گئے الزامات بے بنیاد، جعلی، من گھڑت قرار دے کر دونوں افراد کو کلئیر کر دیا،، ایف آئی اے ایک بھی الزام ثابت کرنے میں ناکام رہی۔۔
What a ridiculous statement. So they can only visit Pakistan on a NICOP card? Does that apply for everyone who wants to visit Pakistan? If their NICOP cards are expired and they want to visit on a tourist visa is that forbidden, or have visas stopped being issued? What kind of pathetic condition is this? Just give them access to Pakistan and to their father as per the options available by law and stop making a mockery of yourself.
کل جمائمہ خان نے @X کے بارے میں یہ انکشاف پوسٹ کیا کہ جو بھی “high impact PTI voice” ہوتی ہے اس پر X “visibility filter” یعنی کہ شیڈو بین کر دیتا ہے۔ نیچے ان کا گروک سے ڈسکشن کا سکین شاٹ دیکھیے۔
کہنا صرف یہ تھا کہ ہزاروں سوشل میڈیا اکاؤنٹس خاموش کروا کر، سینکڑوں کو ہابریڈ بنا کر اور X کی مدد سے بڑے اکاؤنٹس کو شیڈو بین کروا کر بھی ہار رہیں ہے وہ۔
کچھ تو بات ہے سوشل میڈیا والوں میں!! سچ اپنا راستہ نکال ہی لیتا ہے۔ روز نئے ہیروز ابھرتے ہیں سوشل میڈیا پر۔ تمام ٹائیگرز اور ٹائیگریسز کو سلام ہے کہ آپ نےکبھی ہار نہیں مانی اور اپنے سے کئی گنا طاقتور حریف کو روز شکست دیتے ہیں۔
مشکل وقت میں پُشت پر کھڑا ایک مُخلص دوست، دائیں بائیں کھڑے درجنوں منافقین سے بہتر ہے
بیرسٹر اعتزاز احسن نے آج عمران خان کا دوست ہونے اور بطور وکیل اپنا فرض ادا کر دیا 💞