سورۃ الحشر کی آخری تین آیات اللہ تعالیٰ کی عظمت، اسماءُ الحُسنیٰ اور کامل صفات کا جامع بیان ہیں، اسی لیے انہیں قرآنِ مجید کی نہایت بابرکت اور اثر انگیز آیات میں شمار کیا جاتا ہے۔ یہ ایمان کی روح، ذکرِ الٰہی کا خزانہ اور قلبی اطمینان کا بہترین وسیلہ ہیں۔ انہیں خصوصاً صبح و شام پڑھنا بڑی ��رکت اور حفاظت کا سبب ہے۔
اللّٰہ کا شکر ہے کہ آج ساہیوال ڈویژن کے پہلے امراضِ قلب انسٹیٹیوٹ نے کام شروع کر دیا ہے۔ چند ماہ کی ریکارڈ مدت میں ساہیوال کی پہلی cath lab نا صرف مکمل ہوئی بلکہ آج وہاں پر پہلے پانچ پروسیجر ز اس وقت جاری ہیں۔ اگلے ہفتے سے ہارٹ سرجری بھی کی جائے گی۔ ساہیوال والوں کو اب امراضِ قلب کے علاج اور سرجری کے لیے لاھور نہیں آنا پڑے گا۔