@RumaisaMohani محترمہ رئیسہ موہانی ایک انتہائی جرات مند خاتون اور ہمارے ملک کا بیش بہا اثاثہ تھیں۔ اللہ سے دعا ہے کہ ان کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر عطا کرے۔
@nadeem_nusrat ریاستی معاملات اب سیاسی دباؤ اور بلیک میلنگ سے بالاتر ہو رہے ہیں
جو قوتیں آج آئین کی بات کر رہی ہیں، سندھ کے شہری علاقوں میں برسوں کی آئینی پامالیوں اور بدعنوانیوں کا جواب بھی دیں۔
بلاول کی ہرزہ سرائی کو محض ایک nepo baby کی ذہنی بواسیر قرار دے کر مسترد کردینا دانشمندی نہیں ہے۔ یہ محض ایک بیان نہیں بلکہ ٹھوس معلومات اور منصوبہ بندی کی بنیاد پر جاری کردہ بیان ہے۔ بلاول نے وہی زبان است��مال کی ہے جو سندھ کےعلیحدگی پسند دہشت گرد استعمال کررہے ہیں۔ صوبے پورے ملک میں بننے ہیں لیکن خون بہانے کی دھمکیاں صرف کراچی کیلئے کیوں؟
یاد رہے کہ 2007 میں بینظیر زرداری کا قتل پنڈی میں ہوا تھالیکن سندھی علیحدگی پسند عناصر اور پیپلزپارٹی کے دہشت گردوں نے دوروز تک کراچی میں بھیانک قتل عام کیا تھا اور بلاول زرداری کا یہ بیان اس بات کا واضح عندیہ دے رہا ہے کہ اسی نوعیت کا ایک اور شیطانی منصوبہ تیار کرلیا گیاہے۔
یہ بھی یاد رہے کہ 30 ستمبر 1988 کو قادر مگسی کی سرکردگی میں سندھی علیحدگی پسند عناصر سینکڑوں مہاجروں کو بے رحمی سے قتل کرچکے ہیں۔
قومی سلامتی کے ادارے بلاول کو فورا تفتیش کیلئے حراست میں لے کر پوچھیں کہ اس نے کن معلومات کی بنیاد پر یہ سنگین دھمکی دی ہے۔
سندھ پر اٹھارہ سال سے پیپلزپارٹی مسلط ہے-اگر کچھ دہشت گرد لسانی بنیادوں پر قتل عام کی منصوبہ بندی کررہے ہیں تو صوبائی حکومت کوئی ایکشن لینے کے بجائے ان دہشت گردوں کی ترجمان کیوں بنی ہوئی ہے؟
سندھ کے غیرسندھی عوام اب پی پی پی حکومت اور اس کے زیر انتظام اداروں پر قطعی بھروسہ نہیں کرسکتے۔
قومی مفاد میں یہ ناگزیر ہوچکا ہے کہ سندھ میں گورنر راج لگاکر امن و امان کی ذمہ داری فوج کے سپرد کی جائے۔
دیہی سندھ میں لسانیت پھیلانے والے قوم پرست گروہ اور علیحدگی پسند گروہ پاکستان کے خلاف زہر اگلنے سے باز آجائیں ۔ کراچی ، حیدرآباد اور میرپور کے کروڑوں بانیان پاکستان کی اولادیں کسی بھی صورت پاکستان کے تعمیری فیصلوں میں رکاوٹ نہیں آنے دیں گے۔
#Karachi
پریس ریلیز
عالمی میڈیا، سفارتی مشنز اور بین الاقوامی اداروں کے لیے فوری اشاعت کے ��یے
سندھودیش گلوبل کانفرنس ۶ نومبر کو فرینکفرٹ میں منعقد ہوگی: جسمم کا مظلوم اقوام کے تاریخی سفارتی محاذ اور سندھودیش کی آزادی کا باضابطہ اعلان
فرینکفرٹ، جرمنی — جیئے سندھ متحدہ محاذ (جسمم) نے اقوامِ متحدہ، یورپی یونین، عالمی جمہوری حکومتوں، انسانی حقوق کے عالمی اداروں اور بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے سامنے ایک تاریخی پالیسی اعلامیہ جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ۶ نومبر ۲۰۲۶ء کو فرینکفرٹ کے تاریخی شہر میں سندھودیش گلوبل کانفرنس منعقد کی جا رہی ہے۔
یہ کانفرنس پاکستان کی نام نہاد، غیر فطری اور تھیوکریٹک ریاست میں اندرونی نوآبادیاتی قبضے کا شکار تاریخی اقوام—سندھی، بلوچ، پشتون، سرائیکی اور کشمیریوں—کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کر کے اندرونی نوآبادیاتی تسلط، عسکری-سیاسی بالادستی اور پنجابی استعمار کی سامراجی لوٹ مار کے خلاف مظلوم اقوام کا ایک متفقہ اور غیر متزلزل سفارتی چالان پیش کرے گی۔
اس تاریخی کانفرنس میں پاکستان کے جبری قبضے تلے غلام بنائی گئی تاریخی اقوام کی صفِ اول کی انقلابی و سیاسی قیادت، فکری رہنما اور عالمی تارکینِ وطن (ڈائیسپورا) کے نمائندے شریک ہو رہے ہیں۔ باقاعدہ دعوت نامے درج ذیل شخصیات کو جاری کیے جا چکے ہیں:
بلوچ سیاسی قیادت: جناب مہران مری، بی آر پی رہنما جناب براہمدغ بگٹی، بلوچ نیشنل موومنٹ (بی این ایم) کے چیئرمی�� نسیم بلوچ، منیر مینگل (صدر، بلوچ وائس ایسوسی ایشن)، بلوچ دانشور جناب احمر مستی خان، اور واجہ صدیق آزاد؛
کشمیری قیادت: کشمیری سیاسی رہنما و دانشور جناب شوکت کشمیری، اور کشمیری سیاسی رہنما جمیل مقصود؛
پشتون قیادت: جناب فضل الرحم��ن آفریدی، مشرق وال کیہان، اور پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کی اعلیٰ قیادت؛
سرائیکی قیادت: سرائیکی قوم کے نمائندے اور قائدین؛
سندھی قیادت و دانشور: ڈاکٹر لکو لوہانو، ہدایت بھٹو، مقبول ہالیپوٹو (سانا)، سندھ کے سینئر قومی دانشور دلشاد بھٹو سینئر، ساجد سومرو، اصغر سندھی، اور حسین بخش تھیبو، نیز سندھ کی تمام آزادی پسند سیاسی جماعتوں کی قیادت؛
ڈائیسپورا و دانشور: یورپ، امریکہ، برطانیہ، کینیڈا، مشرقِ وسطیٰ اور بھارت میں مقیم سندھی، بلوچ، پشتون، کشمیری اور سرائیکی دانشور۔
۱. بنیادی سیاسی و تاریخی موقف: غیر فطری ریاست پاکستان کے نوآبادیاتی تسلط کا خاتمہ اور سندھ��دیش سمیت مظلوم اقوام کی مکمل آزادی
سندھ اس غیر فطری ریاست پاکستان کا کوئی انتظامی صوبہ نہیں بلکہ موہن جو دڑو اور وادیٔ سندھ کی سات ہزار سالہ قدیم، خود مختار اور زرخیز تہذیب کا تسلسل اور سندھی قوم کا تاریخی و تہذیبی وطن ہے۔ ۱۹۴۷ء میں مذہب کے دھوکے اور فریب پر تراشی گئی غیر فطری ریاست نے تاریخی اقوام کو جبری طور پر غلامی کی زنجیروں میں جکڑ دیا ہے۔
حقِ خودارادیت اور ریفرنڈم: اقوامِ متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل ۱، شہری و سیاسی حقوق کے بین الاقوامی معاہدے (ICCPR) کے آرٹیکل ۱، اور جنرل اسمبلی کی ڈی-کولونائزیشن قرارداد ۱۵۱۴ کے تحت، کانفرنس سندھودیش کی مکمل قومی آزادی کے لیے اقوامِ متحدہ کی براہِ راست نگرانی میں ایک آزادانہ، غیر جانبدار اور شفاف ریفرنڈم کے انعقاد کا حتمی مطالبہ کرے گی۔
سیکولر و جدید سندھودیش کا وژن: آزاد سندھودیش مکمل طور پر ایک سیکولر، جمہوری اور شہری برابری پر مبنی جدید ریاست ہو گا جہاں مذہب کا ریاستی امور سے کوئی تعلق نہیں ہو گا، مذہبی انتہا پسندی کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا، تمام اقلیتوں (سندھی ہندوؤں، مسیحیوں، احمدیوں اور شیعہ برادری) کو برابری کے حقوق حاصل ہوں گے، اور بھارت، افغانستان، مڈل ایسٹ اور خطے کے تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ باہمی احترام اور پائیدار امن کے اصولوں پر تعلقات استوار کیے جائیں گے۔
۲. دریائے سندھ کی ماحولیاتی نسل کشی اور منظم معاشی لوٹ مار
کانفرنس پاکستان کے ریاستی جبر اور معاشی لوٹ مار کے ٹھوس، دستاویزی شواہد عالمی میڈیا کے سامنے رکھے گی:
دریائے سندھ پر آبی ڈاکہ (ماحولیاتی جرم): ۱۹۴۵ء کے تاریخی معاہدے کے تحت سندھ کا دریا پر ۷۵ فیصد تسلیم شدہ حق پامال کر کے چولستان، گریٹر تھل اور چھ نئے متنازع کینالوں کے ذریعے سندھ کے حصے کا پانی پنجابی استعمار کی جانب سے زبردستی روکا گیا ہے۔ کوٹری سے نیچے بہاؤ بند کرنے کے نتیجے میں بحیرہ عرب ۲۶ سے ۳۰ لاکھ ایکڑ زرخیز زرعی زمین نگل چکا ہے، ۴۰ لاکھ ایکڑ اراضی سم و تھور کی نذر ہو چکی ہے، اور ۱۲ لاکھ سے زائد ��قامی ماہی گیر اور کسان بے دخل ہو کر فاقہ کشی پر مجبور ہیں۔
توانائی کے معدنی ذخائر اور بندرگاہوں کی لوٹ مار: سندھ پاکستان کی کل پیداوار کی ۶۲ سے ۶۵ فیصد قدرتی گیس، ۵۳ فیصد خام تیل، اور صحرائے تھر میں ۱۷۵ ارب ٹن کوئلے کے ذخائر فراہم کرتا ہے۔ کراچی اور پورٹ قاسم کی بندرگاہوں سے سالانہ ۲۵ سے ۳۰ ارب ڈالر ٹیکس وصول کیا جاتا ہے، جبکہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (FBR) کے محاصل کا ۷۳ سے ۷۵ فیصد سندھ دیتا ہے۔ اس کے باوجود سندھی قوم بھوک، بدحالی، تعلیم، صحت، پینے کے صاف پانی اور جدید ترقی سے محروم ہے، اور اس کے وسائل پنجاب اور عسکری اخراجات پر خرچ کیے جا رہے ہیں۔
اراضی پر عسکری قبضے اور آبادیاتی تبدیلیاں: کارپوریٹ فارمنگ، اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (SIFC) اور "گرین پاکستان انیشیٹو" کے نام پر سندھ کی لاکھوں ایکڑ تاریخی اور زرعی اراضی فوجی کمپنیوں کے حوالے کی جا چکی ہے۔ دوسری طرف، کراچی اور ساحلی پٹی پر لاکھوں غیر ملکی اور غیر مقامی افراد کو بسا کر سندھی قوم کو اپنے ہی وطن میں اقلیت میں تبدیل کرنے کی منظم آبادیاتی جارحیت جاری ہے۔
۳. ریاستی دہشت گردی اور مظلوم اقوام کا مشترکہ درد
نوآبادیاتی قبضے کے خلاف اٹھنے والی ہر آواز کو بربریت اور گولی سے دبایا جا رہا ہے:
سندھ ��یں خونی جبر: جسمم اور دیگر قوم پرست جماعتوں کے سینکڑوں سیاسی رہنماؤں، دانشوروں اور طلبہ کو آئی ایس آئی (ISI) اور عسکری ایجنسیوں نے اغوا کر کے عقوبت خانوں میں قید کر رکھا ہے، اور ان کی مسخ شدہ لاشیں ویرانوں میں پھینکی جاتی ہیں۔
بلوچ، پشتون اور کشمیری اقوام کی نسل کشی: بلوچستان میں ۷ ہزار سے زائد افراد جبری طور پر لاپتہ ہیں، ۲۵۰۰ سے زائد لاشیں برآمد ہو چکی ہیں اور گوادر کو فوجی چھاؤنی بنا دیا گیا ہے۔ پشتون خطوں میں نام نہاد فوجی آپریشنز کے ذریعے لاکھوں افراد کو بے گھر اور اراضی کو بارودی سرنگوں سے آلودہ کیا گیا۔ سرائیکی خطے کے وسائل چھینے جا رہے ہیں اور پاکستان ک�� زیرِ انتظام کشمیر میں اپنے بنیادی حقوق مانگنے پر نہتے مظاہرین کا خون بہایا جا رہا ہے۔
۴. مشترکہ لائحۂ عمل: متحدہ سفارتی کونسل اور عالمی مطالبات
پنجابی استعمار کے تسلط کے خاتمے کے لیے فرینکفرٹ کانفرنس میں باضابطہ طور پر ”متحدہ سفارتی و سیاسی کونسل“ (UDPC) کے قیام کی جسمم کی جانب سے تجویز پیش کی جائے گی۔ یہ مشترکہ سفارتی مورچہ برسلز، جنیوا، واشنگٹن اور لندن میں یورپی پارلیمنٹ، امریکی کانگریس اور اقوامِ متحدہ کے فورمز پر قابض ریاست کے خلاف ایک منظم سفارتی جنگ لڑے گا۔
آزادی کے بعد کے نظام کے لیے جسمم یورپی یونین کے ماڈل پر آزاد قوموں کی ”کنفیڈریشن آف سوورن انڈس نیشنز“ کی تجویز بھی رکھے گی جس میں سندھی، بلوچ اور سرائیکی اقوام اپنی آزاد حیثیت کو برقرار رکھتے ہوئے اس کنفیڈریشن میں شامل ہو سکتی ہیں، جس میں ہندوستان، افغانستان اور خطے کی دیگر قومیں مل کر فری ٹریڈ، سیاسی اور دفاعی کنفیڈریشن پر غور و فکر کر سکتی ہیں۔
بین الاقوامی برادری، اقوامِ متحدہ اور یورپی یونین سے فوری مطالبات:
اقوامِ متحدہ کا تحقیقاتی مشن: اقوامِ متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا بااختیار مشن فوری طور پر سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخوا اور پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر بھیجا جائے تاکہ خفیہ عقوبت خانوں اور جبری گمشدگیوں کی آزادانہ جانچ کی جا سکے۔
میگنیٹسکائی ایکٹ کے تحت پابندیاں: جبری گمشدگیوں اور قتلِ عام میں ملوث اعلیٰ عسکری کمانڈروں اور خفیہ ایجنسیوں کے افسران پر سخت عالمی پابندیاں عائد کی جائیں اور پاکستان کی تجارتی مراعات (EU GSP+ Status) کو انسانی حقوق کی پاسداری اور اقوام کی آزادی کی جدوجہد کے خلاف ریاستی فاشزم کو روکنے سے مشروط کیا جائے۔
متنازع منصوبوں کی فنڈنگ کی بندش: ورلڈ بینک، ایشین ڈویلپمنٹ بینک اور عالمی ادارے دریائے سندھ کا پانی روکنے والے غیر قانونی کینالوں اور فوجی کارپوریٹ فارمنگ کے منصوبوں کی مالی فنڈنگ فوری بند کریں۔
حقِ خودارادیت کی باضابطہ تسلیم شدہ حیثیت: اقوامِ متحدہ کے چارٹر کے مطابق سندھودیش اور دیگر مقبوضہ تاریخی اقوام کی قومی آزادی کے مسلمہ حق کو باضابطہ طور پر تسلیم کیا جائے۔
پیغاماتِ یکجہتی کی اپیل
غیر فطری ریاست پاکستان کے نوآبادیاتی قبضے کے خلاف جدوجہد کرنے والی تمام اقوام کے وہ تمام نمائندے اور رہنما جو سفری مجبوریوں کی بنا پر فرینکفرٹ نہیں پہنچ سکتے، وہ ۳ سے ۵ منٹ کا آڈیو یا ویڈیو پیغام یا تحریری قرارداد فوری ارسال کریں تاکہ اسے کانفرنس کی متفقہ پالیسی دستاویز اور بین الاقوامی چالان کا حصہ بنایا جا سکے اور اقوامِ متحدہ، عالمی برادری اور انسانی حقوق کے عالمی اداروں کے سامنے کانفرنس کا مشترکہ اعلامیہ پیش کیا جا سکے۔
شفیع برفت
چیئرمین، جیئے سندھ متحدہ محاذ (جسمم)
فرینکفرٹ، جرمنی
[email protected]
#Sindh #Baloch #Pashtun #Siraiki #PoK
پہلے ذہنی غلامی و جہالت سے تو آزادی حاصل کرلیں۔ بانیان پاکستان کی اولادوں کے ہوتے تو پاکستان مخالف کوئی کام سر انجام نہیں دیا جاسکتا۔ آپ کی اوقات اتنی ہی ہے کہ سوشل میڈیا پر آزادی کا اعلان فرمائیں اور وہیں اپنے جلاوطن سربراہ کے ساتھ حکومت بھی چلائیں۔ @shafiburfat
✅ کیا ڈاکٹر ندیم نصرت اب بھی ایم کیو ایم سے جڑے ہوئے ہیں؟
✅ انہوں نے ایم کیو ایم سے دوری کیوں اختیار کی؟
ایکسپریس نیوز کے "پاور کاسٹ" میں چیئرمین وائس آف کراچی ڈاکٹر ندیم نصرت کا خصوصی انٹرویو فیصل حسین کے ساتھ
#Karachi#Pakistan
1/6
✅ہم نے ریاست کے خلاف کبھی کوئی بات نہیں کی ہے
✅ پروفیسر عارف جیسے ہزاروں واقعیات پر آواز اٹھانے کی اجازت تک نہیں تھی
ایکسپریس نیوز کے "پاور کاسٹ" میں چیئرمین وائس آف کراچی ڈاکٹر ندیم نصرت کا خصوصی انٹرویو فیصل حسین کے ساتھ
#Karachi#Pakistan 2/6
✅انتظامی یونٹ اور صوبے کا فرق
✅پاکستان کی حدود میں انتظامی خودمختاری واحد حل
ایکسپریس نیوز کے "پاور کاسٹ" میں چیئرمین وائس آف کراچی ڈاکٹر ندیم نصرت کا خصوصی انٹرویو فیصل حسین کے ساتھ
#Karachi#Pakistan 3/6
✅انتظامی یونٹ کی اپنی لیجسلیٹو باڈی کے بغیر کوئی حیثیت نہیں
✅پاکستان کی حدود میں انتظامی خودمختاری واحد حل
ایکسپریس نیوز کے "پاور کاسٹ" میں چیئرمین وائس آف کراچی ڈاکٹر ندیم نصرت کا خصوصی انٹرویو فیصل حسین کے ساتھ
#Karachi#Pakistan 4/6
✅بلدیاتی نظام کو انتظامی یونٹ کا تصور دینے سے کوئی فرق نہیں پڑنے والا
✅پاکستان کی حدود میں انتظامی خودمختاری واحد حل
ایکسپریس نیوز کے "پاور کاسٹ" میں چیئرمین وائس آف کراچی ڈاکٹر ندیم نصرت کا خصوصی انٹرویو فیصل حسین کے ساتھ
#Karachi#Pakistan 5/6
✅کیا اسٹیبلشمنٹ کے ہاتھ میں دیا گیا انتظامی یو��ٹ کا پیپر آپ کا دیا ہوا ہے؟ فیصل حسین
✅پاکستان کی حدود میں انتظامی خودمختاری واحد حل
ایکسپریس نیوز کے "پاور کاسٹ" میں چیئرمین وائس آف کراچی ڈاکٹر ندیم نصرت کا خصوصی انٹرویو فیصل حسین کے ساتھ
#Karachi #Pakistan 6/6
پاکستان میں لسانی بنیادوں کی بجائے انتظامی ضرورت کی بنیاد پر اکائیو�� میں ذمہ داریوں اور وسائل کی تقسیم کی جاتی تو پاکستان کبھی دو لخت نہ ہوتا۔ ڈاکٹر ندیم نصرت #Karachi #Pakistan
پاکستان کو تعمیر و ترقی کی راہ پر ڈالنے کیلئے انتظامی اکائیوں کی تشکیل، مقامی آبادی کو حق حکمرانی اور وسائل پر اختیار سمیت ذیلی قومیتوں کے مابین نئے عمرانی معاہدے کی ضرورت ہے۔ ڈاکٹر ندیم نصرت #Karachi#Pakistan
داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی کراچی میں سندھو دیش عناصرکی پاکستان مخالف نعرے بازی کی بھر پور مذمت کرتے ہیں۔ قانون کے نفاذ کے ذمہ دار ادارے علیحدگی پسند عناصر کی شناخت کرکے انہیں اور اسکے ماسٹر مائنڈسرپرستوں کو کیفر کردار تک پہچایئں۔ ڈاکٹر ندیم نصرت #Karachi#Pakistan
ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنےآگے بڑھنے اور قوم کی بے لوث محبتوں کے جواب میں ایک محفوظ اور بہتر مستقبل دینا ہماری ذمہ داری ہے۔ ڈاکٹر ند��م نصرت
#Karachi #Pakistan
سندھو دیش قوتوں کی جانب سے سندھ کی تاریخ کے جھوٹ بیانئے کو مستردکرتے ہیں۔ شہری علاقوں میں دھونس دھمکیوں اور مسلسل اشتعال انگیزی کو برداشت نہیں کریں گے۔ ڈاکٹر ندیم نصرت #Karachi#Pakistan
شہری سندھ کے بہتر مستقبل کیلئے ذاتی اناؤں اور مفادات کو پس ��شت ڈال کر اورباہم یکجاء ہوکر مشترکہ مقاصد کے حصول کی جدوجہد کا حصہ بنیں۔ ڈاکٹر ندیم نصرت ، ڈاکٹر سلیم حیدر، شیخ صلاح الدین اور وائس آف کراچی کے ذمہ داران کے درمیان ملاقات و گفتگو #Karachi #Pakistan
🔷میرا کسی سیاسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں۔
🔷آپ مجھے ایم کیو ایم سے نکال سکتے ہیں، لیکن ایم کیو ایم کو مجھ میں سے نہیں نکال سکتے��
🔷میرا کمٹمنٹ صرف پاکستان میں انتظامی خودمختاری کے قیام سے ہے۔
#Karachi #Pakistan
#راشی_ڈیزل_نامنظور
🔷کراچی کی سیاست میں چھپے کردار منظر عام پر ڈاکٹر ندیم نصرت نے تمام رازوں سے پردہ اٹھا دیا 🇵🇰
🔷ایم کیو ایم کے کارکنوں کی بازیابی میں کس کس نے اہم کردار ادا کیا ؟
🔷انتظامی یونٹس کی مہم کس نے چلائی اور اہم رابطے ✌️
@nadia_a_mirza#Karachi#Pakistan#راشی_ڈیزل_نامنظور