چیف الیکشن کمشنر اور دو ممبران کی تقرری کا معاملہ
وزیراعظم شہباز شریف کا اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کو خط، ذرائع
محمود خان اچکزئی کو وزیراعظم کا خط موصول، ذرائع
وزیراعظم نے اپوزیشن لیڈر کو اکتوبر کے پہلے ہفتے میں ملاقات کی دعوت دے دی، ذرائع
پی ٹی ائی کے لانگ مارچ کا معاملہ
پی ٹی ائی کا لانگ مارچ 5 اکتوبر تک موخر کرنے کا فیصلہ
فیصلے کا با ضابطہ اعلان محمود خان اچکزئی، علامہ راجہ ناصر کو اعتماد میں لینے بعد کیا جائے گا، ذرائع
لانگ مارچ موخر کرنے کا فیصلہ پی ٹی آئی کے سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا، ذرائع
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے مالدیپ کی پیپلز مجلس کے اسپیکر عبد الرحیم عبداللہ کی ملاقات
مالدیپ کی پیپلز مجلس کے اسپیکر عبد الرحیم عبداللہ کی جی ایچ کیو راولپنڈی آمد
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سیکیورٹی اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال
اسلام آباد، راولپنڈی اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
اسلام آباد کے شمال مشرق میں بارش برسانے والا سسٹم موجود
آئندہ 1 سے 3 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، ٹیکسلا، واہ کینٹ اور اٹک میں بارش کی پیشگوئی
This is how Gujranwala welcomes Son of the Soil.
Locals broke down in tears chanting “Nara-e-Takbeer, Allahu Akbar” and “Pakistan Zindabad” as Captain Abuzar’s body arrived in his hometown.
*آئی ایس پی آر نے سعودیہ کے قومی دن پر خصوصی نغمہ "ایک دوجے کے دل و جان" جاری کردیا، پاک سعودی لازوال رشتے کو خراج تحسین*
آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ خوبصورت دھن کے ساتھ اردو اور عربی دونوں زبانوں میں پاک سعودی دوستی اور برادرانہ تعلقات کا پیغام پیش کرتا ہے
آئی ایس پی آر کے نئے نغمے میں پاکستان سعودی دوستی، مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے اور برادرانہ تعلقات کو اجاگر کیا گیا ہے
"ایک دوجے کے دل و جان" کی دھن میں پاک سعودی دوستی، امن کے عزم اور مشترکہ اقدار کا پیغام شامل ہے
*نیا آئی ایس پی آر نغمہ پاک سرزمین سے ارض حرم تک مضبوط برادرانہ رشتے کی ترجمانی کرتا ہے*
پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر کی جانب سے نفرت انگیز تقریر کا معاملہ۔
نیشنل سائبر کرائم ایجنسی اسلام آباد نے مقدمہ درج کر لیا۔
نفرت اور اشتعال انگیز تقریر سوشل میڈیا کے مخلتف اکاؤنٹ پر چلائی گئی۔ متن مقدمہ
جنید اکبر نے حکومتی سرکاری املاک پہنچانے کی دھمکی دی۔ متن
سابق وزیر اعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور کیخلاف آڈیو لیک کیس
عدالت نے علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حاکم خان بکھر نے کیس پر سماعت کی
ملزمان کی عدم دستیابی کے باعث گواہان کے بیانات ریکارڈ نہ ہو سکے
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ساران تنگی، بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 6 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
پی ایف ایف انڈر 17 چیمپئن شپ 2026، 23 ستمبر سے اسلام آباد میں شروع ہوگی۔۔شپ 2026 میں صوبائی و علاقائی ٹیمیں شریک ہوں گی۔۔چیمپئن شپ 23 ستمبر سے 4 اکتوبر تک اسلام آباد میں جاری رہے گی۔۔ہر ٹیم 23 کھلاڑیوں اور 5 آفیشلز پر مشتمل ہوگی۔۔
"پاکستان گلوبل مینٹل ہیلتھ سمٹ 2026" یکم اکتوبر سے اسلام آباد میں منعقد ہورہا ہے۔۔ وزارتِ صحت کے ترجمان کے مطابق وزیر مملکت صحت ڈاکٹر مختار بھرتھ کی صدارت میں میٹل ہیلتھ کانفرنس کی تیاریوں کا جائزہ اجلاس ہوا۔۔گلوبل مینٹل ہیلتھ سمٹ عالمی یومِ ذہنی صحت 2026 کے سلسلے میں منعقد ہوگا۔
اسلام آباد پولیس کے افسران و اہلکاروں کی تمام اقسام کی چھٹیوں پر پابندی عائد۔۔اسلام آباد پولیس میں کیژول، ارنڈ اور ایکس پاکستان چھٹی پر پابندی عائد کردی گئی۔۔ایمرجنسی چھٹی کے علاوہ تمام چھٹیاں فوری طور پر بند کردی گئیں۔۔
قومی سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے نیشنل سائبر سکیورٹی ہینڈ بک 2026-27 جاری کردی.سرکاری ملازمین کو کلاسیفائیڈ دستاویزات پبلک اے آئی ٹولز پر اپ لوڈ کرنے سے روک دیا گیا۔سرکاری ای میلز اور سافٹ ویئر سورس کوڈ پبلک اے آئی پلیٹ فارمز پر شیئر نہ کیے جائیں
اسلام آباد میں تھانہ پھلگراں پولیس کی بڑی کارروائی،ڈکیتی،راہزنی کی وارداتوں میں ملوث منا گینگ سمیت دو گروہوں کے 6 ارکان گرفتارکرلئے گئے۔۔
پولیس کے مطابق منا گینگ رواں سال اگست میں تھانہ پھلگراں کی حدود میں ایک دوکان پر ڈکیتی کی واردات میں ملوث ہے، ۔۔
کیا آپ جانتے ہیں کہ نیپال میں ایک ایسی سڑک بھی ہے جسے ’’وادیٔ موت‘‘ کہا جاتا ہے؟
نیپال کے دشوار گزار پہاڑی علاقوں میں واقع یہ سڑک دنیا کے خطرناک ترین راستوں میں شمار کی جاتی ہے، جہاں سے گزرنا ڈرائیوروں کے لیے کسی خوفناک امتحان سے کم نہیں۔
ہزاروں فٹ بلند پہاڑوں کو کاٹ کر بنائی گئی یہ انتہائی تنگ اور دشوار گزار سڑک کئی مقامات پر بغیر حفاظتی دیوار یا بیریئر کے ہے۔ ایک طرف بلند پہاڑی چٹانیں ہیں تو دوسری طرف گہری کھائیاں، جہاں ذرا سی بے احتیاطی بھی انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔
بارش کے موسم میں مٹی کے تودے گرنے، تیز پانی کے بہاؤ اور شدید دھند کے باعث سفر مزید مشکل ہو جاتا ہے، جس کی وجہ سے اس راستے پر گاڑی چلانا ڈرائیور کے لیے ایک انتہائی خطرناک تجربہ بن جاتا ہے۔
کوہاٹ بم دھماکے کے بعدسیکیورٹی فورسز کا علاقے میں سرچ آپریشن جاری
دھماکے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز کے دستے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ،سیکیورٹی ذرائع
سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کرسرچ آپر یشن شروع کردیا ہے، سیکیورٹی ذرائع