میں اک عام سی لڑکی ❤
نہ لہجہ منفرد میرا
بناوٹ ہے نہ باتوں میں
جو دل میں ہے
زباں پر بھی وہی بات ہے ہوتی
میں سب کا مان تو رکھتی ہوں
مگر
کسی کا دل نہیں رکھتی۔۔
ہاں ایسا ہے مگر۔۔۔۔
جو مخلص ہیں چند ایک لوگ
میں ان کو خاص رکھتی ہوں
اور پھر جو خاص ہوتے ہیں
انہیں کھونے سے ڈرتی ہوں
جب آپ کچھ کرنے کی ٹھان لیتے ہیں تو آپ میں انرجی کی وہ مقدار پیدا ہو جاتی ہے جو اس کام کو مکمل کرنے کے لیے ضروری ہے۔ آپ کے اندر وہ قابلیت اور صلاحیتیں جنم لیتی ہیں جو اس کام کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے ضروری ہیں ورنہ اس کام سے کی گئی آپ کی "کومٹمنٹ" مجبور کر دیتی ہے کہ جو کمی ہے اسے پورا کر لیا جائے۔ آپ کے ساتھ کوئی معجزہ نہیں ہوتا بلکہ کسی بھی کام سے کیا گیا عشق آپ کو اس قابل بنا دیتا ہے کہ آپ اللہ کے کرم کے سائے میں چلنے لگتے ہیں فضل کی بارشوں میں سیراب ہو کر کسی کام کو مکمل کرنے کی تمام صلاحیتیں حاصل کر لیتے ہیں۔
بس اپنے کام سے عشق کیجیے اپنی سوچ کو جوان رکھیں کبھی خود کو ناکارہ سمجھنے کی غلطی نہ کریں بلکہ ذہن نشین کر لیجیے کہ کیڑے مکوڑوں کو خاص مقصد کے لیے پیدا کرنے والے رب نے آپ جیسا خوب صورت انسان یقیناً بلا وجہ پیدا نہیں کیا۔ جو دوسرے کر سکتے ہیں وہ آپ بھی کر سکتے ہیں بلکہ یہ بھی یاد رکھیں کہ جس کام کو کوئی نہیں کر پایا ایسے بہت سے کام آپ کے ہاتھوں مکمل ہو سکتے ہیں۔
سو جنم بھی ہمیں دنیا میں اگر مل جائیں
ہم تیرے پیار کے احسان اتارے جائیں
یہ بھی قسمت کا لکھا ہے میں جہاں بھی جاؤں
میرے ہمراہ محبت کے خسارے جائیں
مجھ کو جنت کی تمنا ہے مگر شرط یہ ہے
میرے ہمراہ میرے دوست بھی سارے جائیں🖤
#اردو_زبان
چاند 🌜 جب" شام" کی "رنگت"کی" طرف" دیکھتا" تھا....!!!!🌷
میں" تیری "سانولی صورت" کی" طرف" دیکھتا👀" تھا....!!!🥰
بس اسی جرم میں چھینی گئیں میری آنکھیں👁
میں محبت سے محبت کی طرف دیکھتا تھا
👀
#اردو_زبان
ہم وہ ہیں!
جو ہم ہی سے کھو گئے ہیں۔
زندگی کی روشنیوں میں،
اپنی روشنی گم ہوتی چلی جارہی ہے۔
اور اب خواہش ہے!
پھر سے
خود کو جاننے کی,
اپنا پتا ڈھونڈنے کی,
اپنی روشنی,
اپنی آواز کی۔
اے زندگی بتا!
کہاں کھو گئے ہیں ہم؟؟
#اردو_زبان