مجھے ہمیشہ کمی رہی،
میں نے ہر بار ڈھونڈا
کہیں کوئی ہمدرد نگاہ،
ایک مضبوط ہاتھ جو مجھے تھام لے،
ایک کندھا،
ایک دل جس میں میرا قیام رہے
محبت بھرے دو بول جو میری بھٹکتی روح کو سکون دیں
ایک سائباں جو مجھے دھوپ سے بچا لے
لیکن میری تلاش ادھوری رہی
مجھے ہمیشہ کمی رہی
ایک وقت کے بعد ہر چیز نے ایکسپائر ہونا ہے
انسان بھی ایکسپائر ہوتے ہیں ان سے کی محبت بھی ایکسپائر ہوجاتی ہے
کوئی بھی آپکے ساتھ تاحیات نہیں رہ سکتا آپ لوگوں کو کھو دیں یہ خطرناک بات نہیں
لیکن اگر آپ لوگوں کو خوش کرتے کرتے خود کو کھو دیں یہ آپکی زندگی کا خطرناک دور ہوگا۔
رومانس سیکھنے کے لئے کسی کا قرب ضروری ہے، آپ کتابوں کہاوتوں، روایات اور کہانیوں سے رومنس نہیں سیکھ سکتے اس کے لئے آزاد سوچ کی عورت اور پاگل پن کی حد تک لاڈ سہنے والے مرد کا وجود لازم ہے