کنگن پور، قصور کے نواح میں پیش آنے والا یہ واقعہ شروع میں محض ایک دردناک حادثہ دکھائی دے رہا تھا، مگر تفتیش آگے بڑھی تو کہانی کا رخ ہی بدل گیا۔
جس بیٹی کی خوشیوں کے لیے ماں باپ اور بھائی دن رات ایک کرتے ہیں، جب وہی اپنے ہاتھوں سے اپنے ہی گھر کے چراغ گل کرنے کی سازش میں شامل ہو جائے تو انسانیت بھی لرز اٹھتی ہے۔ابتدائی طور پر یہ بات عام کر دی گئی کہ رات کو بنی کھیر میں چھپکلی گر گئی تھی، جسے نکال کر باہر پھینک دیا گیا اور آس پاس کی کھیر بھی الگ کر دی گئی، مگر صبح کھیتوں میں کام پر جانے سے پہلے وہ کھیر کھانے والے پانچ افراد دوپہر تک موت کے دہانے پر پہنچ گئے۔ ابتدائی دنوں میں مقامی علاج اور دم درود میں وقت گزرتا رہا، پھر قصور کے ہسپتال اور لاہور منتقلی کے بعد یکے بعد دیگرے ماں باپ اور تین بیٹے زندگی کی بازی ہار گئے۔
علاقے میں جہاں اس واقعے کو قدرتی یا حادثاتی موت سمجھا جا رہا تھا، وہیں ڈی پی او قصور آفتاب پھلرواں نے اس دعوے پر سنجیدہ شکوک کا اظہار کیا۔ تفتیش کے دوران یہ نکتہ سامنے آیا کہ کھیر رات کو بھی کھائی گئی تھی، لیکن علامات صرف ان لوگوں میں ظاہر ہوئیں جنہوں نے صبح سویرے کھیر کھائی۔ مزید برآں، کھیر کے اوپر جمنے والی تہہ اور واقعے کی نوعیت کو دیکھتے ہوئے پولیس نے محض چھپکلی گرنے کی کہانی پر آنکھیں بند کرنے کے بجائے گہرائی سے چھان بین کی، اور یہ مؤقف اپنایا کہ سنگین جرائم یا زہر خورانی کو حادثے یا چھپکلی کا رنگ دے کر بچنے کی کوششوں کو یونہی سچ نہیں ماننا چاہیے۔
پولیس تفتیش اور مقامی صحافتی رپورٹس کے مطابق اب اس واقعے میں ایک انتہائی چونکا دینے والا پہلو سامنے آیا ہے، جس میں ��ھر کی بیٹی کی جانب سے مبینہ طور پر اپنے کزن کے ساتھ مل کر گندم میں رکھنے والی گولیاں کھیر میں ملانے اور واقعے کو چھپکلی گرنے کا حادثہ ظاہر کرنے کی کوشش کا ذکر کیا جا رہا ہے، جبکہ بعض رپورٹس میں مبینہ گرفتاری اور اعتراف کی بات بھی کی گئی ہے۔ تاہم، ابتدائی اطلاعات میں اس بات کا اعتراف موجود ہے کہ یہ ابھی ابتدائی رپورٹس ہیں، ملزمہ کا حتمی بیان، محرکات کی مکمل تفصیل اور میڈیکو لیگل یا کیمیکل رپورٹس کی حتمی تصدیق ابھی باقی ہے۔
یہ واقعہ ایک اہم سبق بھی دیتا ہے کہ سنسنی خیز خبروں یا ابتدائی دعوؤں پر فوراً یقین کر لینے کے بجائے شواہد، تفتیش اور سرکاری تصدیق کا انتظار کرنا کتنا ضروری ہے۔ ایک طرف جہاں یہ معاملہ خاندانی رشتوں کے ٹوٹنے اور انسانی ضمیر کے زوال کا ایک تلخ آئینہ دکھاتا ہے، وہیں دوسری طرف یہ بھی یاد دلاتا ہے کہ قانون کی نظر میں ہر دعویٰ اس وقت تک مبینہ ہی رہتا ہے جب تک تحقیقات اور طبی شواہد سے حتمی حقیقت سامنے نہ آ جائے۔
🚨🚨 امریکہ میں بے گناہ نوجوان نے قتل کے ا��زام میں 18 سال جیل کاٹی، 25 سال بعد عدالت نے بری کر دیا
امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک 16 سالہ نوجوان کو پولیس کے ایک تفتیشی افسر نے مبینہ طور پر دھمکی دی کہ اگر اس نے قتل کا اعتراف نہ کیا تو اسے کاؤنٹی جیل بھیج دیا جائے گا، جہاں اس کے ساتھ جنسی زیادتی ہو سکتی ہے
خوفزدہ نوجوان نے جرم کا اعتراف کر لیا اور بعد میں دو افراد کے قتل کے الزام میں 18 سال جیل میں گزار دیے۔
اس نوجوان کا نام ڈینیئل ویلیگاس تھا
اپریل 1993 میں ایل پاسو شہر میں دو نوجوانوں، آرمانڈو لازو اور بوبی انگلینڈ، کو ایک گزرتی ہوئی گاڑی سے گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا تھا
گیارہ دن بعد پولیس نے ڈینیئل کو اس کے اپنے کزن کی فراہم کردہ اطلاع پر گرفتار کیا۔ اسی رات اس نے اعترافی بیان پر دستخط کر دیے، لیکن کچھ ہی دیر بعد ایک سماجی کارکن کو بتایا کہ اس کا اعتراف جھوٹا تھا
1994 میں پہلا مقدمہ کسی فیصلے کے بغیر ختم ہوا، جبکہ 1995 میں اسے عمر قید کی سزا سنا دی گئی
2013 میں اپیل کورٹ نے اس کی سزا کالعدم قرار دے دی اور 2014 میں اسے ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔ تاہم استغاثہ نے اس کے خلاف تیسری مرتبہ مقدمہ چلایا
5 اکتوبر 2018 کو وہ لمحہ آیا جس کا ڈینیئل 25 سال سے انتظار کر رہا تھا
عدالت میں جیوری نے فیصلہ سنایا
ہم، جیوری کے ارکان، ملزم ڈینیئل ویلیگاس کو بے گناہ قرار دیتے ہیں
یہ الفاظ سنتے ہی ڈینیئل کی ٹانگیں لڑکھڑا گئیں۔ اس کے وکیلوں نے اسے سہارا دیا، لیکن وہ جذبات پر قابو نہ رکھ سکا اور میز پر جھک گیا۔ کمرۂ عدالت میں موجود لوگ بھی جذباتی ہو گئے
جج نے اسے آخری الفاظ کہے
آپ آزاد ہیں، جا سکتے ہیں۔ آپ کے لیے نیک خواہشات
بعد میں ایل پاسو شہر نے ڈینیئل کو 80 لاکھ ڈالر (8 ملین ڈالر) معاوضہ ادا کیا، جو اس کے جیل میں گزارے گئے ہر سال کے تقریباً 4 لاکھ 40 ہزار ڈالر بنتے ہیں
سوال یہ ہے !! کیا 80 لاکھ ڈالر کسی انسان کی زندگی کے ضائع ہونے والے 18 سال واپس لا سکتے ہیں؟ کیا کوئی بھی رقم اس کا چھینا گیا بچپن اور جوانی لوٹا سکتی ہے؟
پنجاب پولیس کا شرمناک چہرہ!
وہاڑی میں ریٹائرڈ سب انسپکٹر اور اس کے بیٹے کو ڈی ایس پی رضوان خان اور ایس ایچ او رؤف نے مبینہ طور پر دفتر میں تشدد کا نشانہ بنایا، گاڑی کے شیشے توڑے اور باپ بیٹے کو ایک دوسرے کے سامنے بے لباس کرکے مارا۔ بعد ازاں دونوں کے خلاف مختلف تھانوں میں ایف آئی آرز درج کروائی گئیں۔
دونوں افسران معطل ہیں۔
راولاکوٹ اور کشمیر سے متعلق سوال پوچھنے پر چیف سیکرٹری کی جیو نیوز کے نمائندے حیدر شیرازی کو دھمکی، کہا کہ اگر یہ ویڈیو یا سوال میڈیا پر آیا تو اچھا نہیں ہو گا۔ اندازہ لگائیں کیا صورت حال ہے۔۔۔
Sanjay Dutt: Some idiot has hit him and run away!
Dr. Sahab: He looks pretty strong and healthy, but he's not responding.
Sanjay Dutt: I hope he hasn't gone deaf!
Dr. Sahab: Hey! Are you deaf or what?
P.K. (Aamir Khan): 😡
Dr. Sahab: Oh, he can hear! Looks like he's in deep shock.
Video Credit: P.K. Movie 🥰
کیا آپ سوچ سکتے ہیں کہ صرف 8 سال کا ایک چھوٹا بچہ 6 سالہ معصوم بچی پر اینٹوں سے اس قدر شدید حملہ کر سکتا ہے.
بھارت کے شہر پنچکولہ کے ایک اسکول میں یہ واقعہ پیش ایا بچی تشویشناک حالت میں PGI اسپتال میں زیرِ علاج ہے۔۔
بچے کو گاڑی تلے روندنے والے ملزم کو کچہری میں جب لایا گیا تھا ، واضح رہے سی پی او ملتان کو میں نے کال کر کے بروقت آگاہ کیا تھا وکلاء مشتعل ہیں ، نفری زیادہ بھیجئے گا ،
گھمسان مچا رہا ، کسی قسم کے تشدد یا ماورائے عدالت قتل کے خلاف ہوں ، میری اس موقع پر رپورٹنگ دیکھ سکتے ہیں
اسلام آباد میں لائبہ خودکشی کیس میں فراڈ کا ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے جبکہ ملتان میں بچے کو گاڑی سے کچلنے والا بہاولپور سی ٹی ڈی کے فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک