صاحبانِ مَحبت 🖤
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
اسپیس کا آغاز ہوچکا ہے تمام احباب تشریف لائیں
سانحہ مریدکے ایک سال مکمل
12-Oct TREND‼️
Release TLP Leadership‼️
#SHR
🚨
عرس شہدائے مریدکے
12 اکتوبر مرکرز کی طرف سے ٹرینڈ
ظلم و سفاکیت کی داستان کو ایک سال مکمل ہونے پر شہدائے مریدکےکو خراجِ عقیدت پیش کرنے، قائدین و اسیران کی رہائی کے لیے 3 روزہ خصوصی ٹوئٹر (X) اسپیسز کا انعقاد کیا جا رہا
• 🗓 تاریخ: 11، 12 اور 13 اکتوبر
• ⏰ وقت: رات 9 بجے
آآآآہ اکتوبر سے کوئی نفرت تو نہیں مگر مریدکے کی سڑکوں پر 12 اور 13 اکتوبر کی درمیانی رات اس ملک میں موجود یہودیوں کے غلاموں نے ہمارے اپنے چھین کر ہماری روح کو ہمیشہ کے لیے کرچی کرچی کر دیا
خامۂ: تُرابِ ابنِ علی 🪶 9/9🧵
لوگ کہتے ہیں اکتوبر اداس ہے میں کہتا ہوں اکتوبر قضا ہے جو ہمیں مزار پر لا کھڑا کرتی ہے ہم اس درد کے ساتھ جی رہے ہیں ایک ایسا سحر ایک ایسی تڑپ جو نہ مٹنے دیتی ہے اور نہ ہی جینے کا حق دیتی ہے 8/9 🧵 👇
ہم جب بھی کسی کو پکارتے ہیں حلق میں شیشے کا ذائقہ اتر آتا ہے یہ اکتوبر کا وہ مقدس دکھ ہے جو ہر زخمی دل کو روز مارتا ہے یہ ایک ایسی سحر انگیز اذیت ہے جو ہر سوگوار کو ہر سال زندہ درگور کر دیتی ہے پتے درختوں سے گرتے ہیں اور ادھر اندر سے ہمارا ایک ایک ٹکڑا گرتا ہے 7/9 🧵👇
کاش وہ دور چلے جاتے تو زمانہ ہجر کا روگ پال لیتا وہ تو ٹوٹ کر کانچ کی چمکیلی کرچیوں کی طرح ہمارے ہی جسم کے اندر ہم سب کی رگوں میں ہمیشہ کے لیے پیوست ہو گئے ہیں اب وہ ہمارے اندر ہی سانس لیتے ہیں اور ہمارے اندر ہی چلتے ہیں ہم جب بھی ہنستے ہیں وہ کرچیاں اندر چبھتی ہیں 6/9 🧵👇
تھی وہ تو سرفروشی کی ایک سنسنی خیز داستان لکھ کر ابد کے مسافر بن گئے جب بھی مریدکے کی ہوا چلتی ہے تو ان سڑکوں سے ہمارے اپنوں کے لہو کی مہک آتی ہے جو ہر حساس دل کی روح کو جھنجھوڑ کر رکھ دیتی ہے وہ ہم سے الگ ہو کر کسی دوسرے جہان میں بالکل بھی نہیں گئے 5/9 🧵👇
وہ مریدکے کا 13 اکتوبرکا خونی دن تھا جب حق کی آواز بنے وہ دیوانےسرخ آندھیوں میں اتر گئے مریدکے کی ان خونی سڑکوں نے ہمارے اپنے نگل لیے ان کا وہ جنون جو مظلوموں کے لیے تڑپتا تھا وہ انہیں مریدکے کے اسی چوراہے پر ہم سے ہمیشہ کے لیے دور لے گیا وہ جدا ہوئے تو کوئی عام موت نہیں 4/9 🧵👇
وہ چہرے جو کبھی دن رات ہماری آنکھوں کے سامنے ایک خواب مسلسل کی طرح چلتے تھے وہ ہمارے اپنے تھے ہماری سانسوں کا ریشم تھے ہمارا کل اثاثہ تھے جو ایک روز فلسطین کے مظلوموں سے اظہار یکجہتی کے لیے مریدکے کی فضاؤں میں اپنے پورے رومانوی جنون کے ساتھ نکلے تھے 3/9 🧵👇
روح میں ایک جان لیوا سنسناہٹ جاگتی ہے وہ دیکھو ستمبر اپنی بساط لپیٹ کر بچھڑ رہا ہے اور اس کے پاؤں کی آہٹ کے ساتھ ہی اکتوبر اپنے زرد آنچل میں ملال لیے داخل ہو رہا ہے یہی وہ درد بھرا مہینہ ہے جس نے ہم سب سے ہماری زندگی کا حاصل اور ہمارے وہ پیارے چہرے ہمیشہ کے لیے چھین لیے 2/9 🧵👇
‼️سانحہ مریدکے کا خونی زخم جب اکتوبر نے ہماری روحوں کو چھلنی کر دیا‼️
مجھے ستمبر سے کوئی عشق تھا اور نہ ہی اکتوبر سے کوئی خاندانی بیر ہے یہ تو بس وقت کے بے رحم پہیے ہیں جو گھومتے رہتے ہیں لیکن جیسے ہی ستمبر کا آخری دن ڈوبتا ہے میرے ساتھ ساتھ ہر درد رکھنے والے انسان کی 1/9 🧵👇