انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات خیبرپختونخوا، جناب ریحان گل خٹک نے محکمہ کی مخدوش مالی صورتحال کے باوجود Prisons Allowance کی منظوری اور تنخواہوں میں اضافے پر تمام افسران و اہلکاروں کی جانب سے صوبائی حکومت خیبرپختونخوا کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔
معاونِ خصوصی برائے جیل خانہ جات خیبرپختونخوا افتخار اللّٰہ جان نے جیل افسران کانفرنس کی صدارت کرتے ہوئے قیدیوں کی فلاح، صفائی ستھرائی، صاف پانی، انسانی حقوق اور سیکیورٹی بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ جیلوں میں شکایات بکس نصب کرنے اور جیل انڈسٹریز ڈسپلے سینٹرز کے قیام پر بھی زور دیا۔
Khyber Pakhtunkhwa is redefining prisons—shifting from punishment to rehabilitation. Through technology, skill development, enhanced security, and humane policies, KP Prisons is helping inmates rebuild their lives and reintegrate into society.
https://t.co/q4a4M3xaSN
انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات خیبرپختونخوا ریحان گل خٹک کی زیرِ صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا۔ عدالتی مقدمات کی مؤثر پیروی، معزز عدالتوں کے فیصلوں پر فوری عملدرآمد اور ویٹنگ لسٹ سے میرٹ پر جیل وارڈرز کی بھرتیوں کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔
انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات خیبرپختونخوا ریحان گل خٹک کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ جیل صوابی کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ ایکسپریس فیڈر، بیرونی سیوریج لائن اور واچ ٹاورز کی جلد تکمیل کی ہدایت جاری کی گئی تاکہ جیل کی جزوی فعالیت اور منصوبے کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جا سکے۔
معاونِ خصوصی برائے جیل خانہ جات خیبرپختونخوا افتخار اللہ جان نے انسپکٹوریٹ جنرل آف پریزنز کا دورہ کیا۔ IG ریحان گل خٹک نے محکمانہ کارکردگی، اصلاحاتی اقدامات اور PMIS پر بریفنگ دی۔ معاونِ خصوصی نے کارکردگی کو سراہتے ہوئے حکومتی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔
آئی جی جیل خانہ جات (کے پی)، ریحان گل خٹک نے ڈسٹرکٹ جیل بونیر کا اچانک دورہ کیا، قیدیوں سے ملاقات کی، ان کے مسائل سنے اور فوری حل کے احکامات جاری کیے۔ بعد ازاں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سے ملاقات میں قیدیوں کی فلاح و بہبود اور جیل نظام کی ڈیجیٹلائزیشن پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
معاونِ خصوصی برائے جیل خانہ جات خیبرپختونخوا، جناب افتخار اللّٰہ جان نے انسپکٹوریٹ جنرل آف پریزنز کا دورہ کیا۔ آئی جی جیل خانہ جات جناب ریحان گل خٹک نے بریفنگ دیتے ہوئے اصلاحات، جاری منصوبوں اور کامیابیوں سے آگاہ کیا۔ حکومت نے جیلوں کو اصلاحی مراکز بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
Another milestone in KP Prisons’ digital transformation: the official website of Central Prison Haripur is now live
🌐 https://t.co/Ndw6L9Xzbj
the 3rd prison website launched under KP Prisons’ digitalization drive, promoting transparency, rehabilitation & prison industries.
آئی جی جیل خانہ جات خیبرپختونخوا، ریحان گل خٹک نے SHARP اور یورپی یونین کے تعاون سے منعقدہ ایک روزہ Capacity Building Training پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے جیل اصلاحات، قیدیوں کے حقوق، جدید سہولیات، پیشہ ورانہ تربیت اور انسانی وقار پر مبنی اصلاحی نظام کے عزم کا اعادہ کیا۔
نیشنل ریڈیو ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن (NRTC) کے بزنس ڈویلپمنٹ مینیجر حسن سجاد خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ آئی جی جیل خانہ جات خیبرپختونخوا ریحان گل خٹک سے ملاقات کی۔ جیلوں میں جدید سیکیورٹی آلات، تکنیکی مسائل، عملے کی تربیت اور فیز-2 پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات خیبرپختونخوا نے محکمہ جیل خانہ جات کے شہید ہیڈوارڈر جناب محمد صدیق ولد گل بازار ضلع لکی مروت کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔
پشاور میوزیم میں محکمہ آثارِ قدیمہ و عجائب گھر خیبر پختونخوا اور محکمہ جیل خانہ جات کے اشتراک سے سووینئر شاپ کا افتتاح۔
مہمانِ خصوصی سعادت حسن جبکہ آئی جی ریحان گل خٹک بھی موجود۔
قیدیوں کی تیار کردہ اشیاء کی فروخت، 30٪ منافع قیدیوں کو دیا جائے گا۔
آئی جی جیل خانہ جات ریحان گل خٹک کی زیرِ صدارت جیلوں کی سیکیورٹی سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں سیکیورٹی کا جائزہ لیا گیا اور بہتری کے لیے تجاویز پیش کی گئیں۔ انہوں نے سیکیورٹی کے حوالے سے سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے واضح کیا کہ کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
IG Prisons KP, Mr. Rehan Gul Khattak, distributed commendation certificates to officers for outstanding performance under the Good Governance Road Map. He urged the team to maintain dedication and enhance service delivery for the department & province.
آئی جی جیل خانہ جات خیبرپختونخوا، جناب ریحان گل خٹک نے سب جیل صوابی کا اچانک دورہ کیا۔ کُک ہاؤس، جیل ہسپتال اور بیرکس کا معائنہ کیا، قیدیوں سے ملاقات کر کے مسائل سنے اور موقع پر احکامات جاری کیے۔ کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے بہتر سہولیات کی ہدایت کی۔
صوبائی جسٹس کمیٹی کی ہدایات پر آئی جی جیل خانہ جات خیبرپختونخوا ریحان گل خٹک کا لکی مروت کا دورہ۔ ڈی سی حمیداللہ خان کی بریفنگ، منصوبوں کا جائزہ، لیویز لائنز میں شجرکاری، جیل و جوڈیشل کمپلیکس کا معائنہ۔ بین الادارہ ہم آہنگی کو سراہا۔
بہتر نظامِ انصاف کی جانب اہم پیشرفت۔