💔 یہ صرف ایک موت نہیں، ہمارے معاشرے کے ضمیر پر سوالیہ نشان ہے!
ایک باپ نے اپنی بیٹی کے خواب پورے کرنے کے لیے اپنا پلاٹ بیچ دیا، ماں نے زیور تک گروی رکھوا دیا، مگر مبینہ فراڈ نے ایک ہونہار طالبہ کے خواب چکنا چور کر دیے۔
لائبہ کا آخری پیغام دل دہلا دینے والا ہے:
”میرے ساتھ ہونے والے فراڈ کا میرے والد کو نہ بتانا، وہ مر جائیں گے۔“
حک��مت اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ ہے کہ اس معاملے کی شفاف تحقیقات کی جائیں، ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور ایسے فراڈیوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔
لائبہ کو تو واپس نہیں لایا جا سکتا، لیکن کسی اور لائبہ کے خوابوں کو بکھرنے سے بچایا جا سکتا ہے۔ 💔
ٹرمپ،صہیونیت اور شہباز شریف کیلئے دھچکا۔۔۔شہباز شریف کیساتھ تعزیت۔۔
🔊 ناوی پِلّے نے ۲۰۲۶ء کا نوبیل امن انعام جیت لیا۔
وہ جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والی جج ہیں، جنہوں نے جنسی تشدد اور ریپ کو نسل کشی کی کارروائیوں کے طور پر تسلیم کرنے میں اہم کردار ادا کیا، اور یہ نتیجہ اخذ کیا کہ اسرائیل نے غزہ میں نسل کشی کا ارتکاب کیا ہے۔
"If you clap a little more, I may share this prize with Trump."
😁😁😁
سیالکوٹ کے زندہ دل اور اپنے مخصوص اندازِ مزاح کے لیے مشہور شہریوں نے ایک بار پھر روایتی غصے اور پٹائی کے بجائے وہ انوکھا راستہ اپنایا جس نے دیکھنے اور سننے والوں کو بیک وقت حیران اور محظوظ کر دیا۔ عام طور پر گلی محلوں میں جب کوئی چور رنگے ہاتھوں پکڑا جائے تو عوام کا پہلا ردِعمل تشدد، گالی گلوچ اور قانون ہاتھ میں لینا ہوتا ہے، مگر سیالکوٹ میں پیش آنے والے اس واقعے میں شہریوں نے "غصے پر طنز" کو ترجیح دی اور چور کی ایسی تواضع کی جو شاید وہ ساری زندگی نہ بھول سکے۔
واقعہ کچھ یوں پیش آیا کہ ایک مبینہ موبائل چور کسی شہری کی جیب یا دکان سے موبائل فون ہتھیانے کی کوشش میں رنگے ہاتھوں دھر لیا گیا۔ جائے وقوعہ پر معمول کے مطاب�� فوری طور پر ہجوم اکٹھا ہو گیا۔ چور خوف کے مارے کانپ رہا تھا اور کسی بھی لمحے مشتعل ہجوم کے ہاتھوں شدید پٹائی کا منتظر تھا، مگر وہاں موجود نوجوانوں اور دکانداروں نے ایک بالکل غیر متوقع اور ڈرامائی موڑ اپنایا۔ انہوں نے فیصلہ کیا کہ قانون ہاتھ میں لے کر مار پیٹ کرنے کے بجائے اس کا "شاہانہ اور پروقار پروٹوکول" کے ساتھ استقبال کیا جائے تاکہ اس کی ایسی سبکی ہو جو کسی جسمانی چوٹ سے بھی زیادہ گہری ہو۔
چور کو ایک خاص جگہ پر بٹھایا گیا یا اس کے ارد گرد ایک حلقہ بنا لیا گیا۔ پھر کیا تھا، قریبی دکانوں سے پھولوں کے ہار منگوائے گئے اور باقاعدہ مسکراہٹوں اور پرجوش نعروں کے ساتھ ��ور کے گلے میں ڈال دیے گئے۔ ہجوم نے ایسے تالیاں بجائیں جیسے کوئی بین الاقوامی کھلاڑی تمغہ جیت کر وطن واپس لوٹا ہو یا کوئی فاتح میدان مار کر آیا ہو۔ کچھ منچلے تو آگے بڑھے اور ��سے "موبائل بازی کے شعبے میں نمایاں کارکردگی" پر مبارکبادیں دینے لگے۔
چور کی حالت اس وقت دیدنی تھی؛ اس کا چہرہ شرمندگی، خوف اور شدید الجھن کا مرکب بن چکا تھا۔ وہ سمجھ ہی نہیں پا رہا تھا کہ اس کے ساتھ مذاق ہو رہا ہے یا یہ پٹائی سے پہلے کا کوئی نیا نفسیاتی حربہ ہے۔ وہ گردن جھکائے ہاروں کے بوجھ تلے دب کر زمین میں گڑنے کی کوشش کر رہا تھا، جبکہ اردگرد موجود لوگ اپنے موبائل کیمروں سے اس کی ویڈیوز بنا رہے تھے اور طنزیہ جملوں کے تیر برسا رہے تھے۔ "ماشاءاللہ، جوان نے نام روشن کر دیا!" اور "یہ ہیں ہمارے نئے ہیرو!" جیسے طنز کے نشتر چور کی انا کو چھلنی کر رہے تھے۔
یہ منفرد تماشا کچھ دیر تک جاری رہا، جس کے دوران نہ تو کسی نے چور پر ہاتھ اٹھایا اور نہ ہی کوئی خون خرابہ ہوا۔ تماشائیوں نے اپنی بھڑاس طنز، تالیوں اور قہقہوں کے ذریعے نکالی۔ اس طنزیہ استقبال کے بعد واقعے کی اطلاع پولیس کو دی گئی، جس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو باقاعدہ اپنی تحویل میں لے لیا اور قانونی کارروائی کا آغاز کیا۔
سیالکوٹ کا یہ واقعہ دراصل ہماری سوسائٹی کے اس پہلو کو اجاگر کرتا ہے جہاں لوگ جرائم اور لاقانونیت سے عاجز آ چکے ہیں، مگر ساتھ ہی وہ وحشیانہ تشدد کے بجائے طنز و مزاح کو ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کا ہنر بھی جانتے ہیں۔ یہ "شاندار استقبال" جسمانی تشدد سے پاک تھا لیکن اس نے چور کو سرِ عام اخلاقی طور پر اتنا بے نقاب اور شرمسار کر دیا کہ شاید وہ آئندہ کسی کا موبائل چھونے سے پہلے سو بار سوچے گا۔
معروف پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کی ٹورنٹو میں ہولوگرام کے ذریعے انٹری نے مداحوں کو حیران کر دیا۔
سدھو موسے والا کے ہولوگرام کے ساتھ ان کے ورلڈ ٹور( singed to God )کا آغاز کیا گیا۔ شو میں ان کے مشہور گانے ’295‘ سے پرفارمنس شروع ہوئی۔
اس ٹیکنالوجی کے ذریعے سدھو موسے والا کو اسٹیج پر موجود دکھایا گیا۔ ان کی وفات کے باوجود ان کے گانے اور ان کی یاد آج بھی دنیا بھر میں مداحوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔
فری لیگل ایڈ یا مفت مشورے کی سہولت اچھا عمل ہے مگر ۰۰۰
جس غریب کے ہاتھوں یہ افتتاح کرایا گیا ہے
اسکا بھائی 10 سال سے جیل میں ہے
سپریم کورٹ میں 2023 سے اپیل زیر التوا ہے
کوئٹہ سے سپریم کورٹ کے 20 چکر لگا چکا ہے
وکلا پر 32 لاکھ روپے فیس کی مد میں خرچ کر چکا ہے
مال مقدمہ ٹرک کی ڈرائیوری کا محض 6 لاکھ روپے معاوضہ ملا تھا
گھر کا سامان بِک چکا ہے اور اب ۰۰۰
۰۰۰۰
عدالتی ترقیاتی کاموں کی تشہیر کے لیئے بھی استعمال ہو گیا
مفت مشورہ :
چیف جسٹس کیساتھ تصویر کے لئیے 32 لاکھ روپے مہنگا سودانہیں؟
اسلام آباد کے فائیو سٹار ھوٹلوں کی لابی میں مصوری کی شاہکار تصاویر میں غریب دیہاتی عورت سر پر گھڑا اُٹھائے دکھائی دیتی ہے اور اگر ایسی ہی غریب دیہاتی عورت اُس فائیو سٹار ھوٹل میں گھڑا اُٹھائے داخل ہونے کی کوشش کرے تو اسکو دھکے مار کر باہر نکال دیا جاتا ہے۔ غربت اور محرومیت اشرافیہ کے گھروں اور ھوٹلوں کی دیواروں پر سجا ایک خوبصورت فن پارہ تو ہو سکتا ہے مگر ان جگہوں کی مکین نہیں۔
ایسے بے کس اور غریب لوگوں کو اپنی تشہیر کے لئیے استعمال کرناُ اور پھر انہیں زندگی اور زمانے کی بے رحم لہروں کے رحم و کرم پر چھوڑ دینا استحصال نہیں تو کیا ہے۔ سپریم کورٹ غریب، مجبور اور لاچار لوگوں کو مفت مشورے نہیں مفت انصاف دے۔
غریب اور نادار سائلین کے لئیے فری لیگل ایڈ کا ڈیپارٹمنٹ بار کونسل سے جُڑا برسوں پرانا نظام ہے، اسکو پیتل کی تختی لگا کر سنہرے حروف سے سجا کر اور اس پر ایک غریب کا منہ چپکا کر انقالاب نہیں لایا جا سکتا، سپریم کورٹ محض 25000 زیر التوا مقدمات کو نمٹا کر ججوں کی فوج ظفر موج کو گھر بھیجنے کی بجائے عوامی سہولت مرا��ز کے ذریعے عوام کو اپنے انصاف مال میں آتے جاتے رہنے کی ترغیب دے رہی ہے۔ نظام عدل میں کچہری اور جنرل سٹور ایک دوسرے کے لئیے لازم و ملزوم ہو چکے ہیں۔
ویسے آج تک پاکستان بار کونسل کی فری لیگل ایڈ کے سیکشن نے کتنا پیسہ کہاں اور کن وکیلوں پر خرچ کیا، اسکا کوئی حساب یا آڈٹ رپورٹ ؟
کالج یونیورسٹی میں اس طرح کے فضول فنکشنز کی وجہ سے والدین اپنی بچیوں کو
آگے بڑھنے کی اجازت نہیں دے رہے یہ ہی وجہ کہ ہمارے تعلیمی نظام کا بیڑا غرق ہوگیا ۔
فلمیں بنانے کے لئے اتنا پیسہ خرچتے ہیں یہ ہالی ووڈ والے
کے مگر مچھ سے لیکر کر ڈائناسور تک انہوں نے روبوٹک بنا لئے ہوئے ہیں
ان کی کمائی کا تو اندازہ ہی نہیں لگایا جا سکتا۔۔۔
وہ سوال جن کا جواب دینے سے بڑے بڑے ماہر “ کھڈاری “ کنی کتراتے ہیں ان تلخ سوالوں کا جواب جس خود اعتمادی سے دیا ہے یہ قابل تحسین ہے اور اس وقت سوشل میڈیا پر کپتان چھایا ہوا ہے اور سہیلو افریدی کا ریڑھی مارچ بدستور د��سرے نمبر پر ہے
کیپٹن صفدر کیا ہی بات ہے
2 مرغیاں مانگی تھیں، سونا مل گیا!❤️
الجزائر کے صوبے عین الدفلی کے شہر سیدی لخضر کی ایک یتیم لڑکی کی شادی میں صرف ایک ہفتہ باقی تھا، مگر جھونپڑی نما گھر میں کوئی تیاری نہیں تھی۔ الجزائری سماجی کارکن حمید فرج نے اس کی حالت سوشل میڈیا پر بیان کی اور مدد کی اپیل کی۔ لڑکی سے پوچھا کہ اسے کیا چاہیے؟ اس نے انتہائی سادگی سے جواب دیا:
’’مجھے اپنی شادی میں کھانے کے لیے صرف دو مرغیاں چاہییں، بس۔‘‘
یہ معصوم خواہش سوشل میڈیا پر پھیلی تو الجزائر بھر کے لوگوں کے دل پگھل گئے۔ لوگ اس کی مدد کے لیے اس کے گھر پہنچنے لگے۔ کسی نے شادی کا سامان دیا، کسی نے رقم اور کسی نے مختلف تحائف پیش کیے۔
پھر بڑی تعداد میں لوگ موٹر سائیکلوں پر سوار ہوکر اس کے گھر پہنچے اور اپنی موجودگی سے اسے یہ احساس دلایا کہ وہ یتیم ضرور ہے، مگر بے سہارا نہیں۔ قوم اس کے ساتھ ہے۔
ایک جیولری والے نے یتیم دلہن کے لیے سونے کا خوب صورت سیٹ اور انگوٹھی بھی تحفے میں پیش کردی۔
اس لڑکی نے صرف دو مرغیاں مانگی تھیں، مگر اللہ پاک نے شادی کا مکمل سامان، نقد رقوم، قیمتی تحائف، سونے کا مکمل سیٹ اور سب سے بڑھ کر پورے ملک کی محبت اسے دے دی۔ یہاں تک کہ بیرون ملک مقیم الجزائریوں نے اس کے لیے تحائف بھیجے۔❤️ ضیاء چترالی