شبنم ہے کہ دھوکا ہے کہ جھرنا ہے کہ تم ہو
دل دشت میں اک پیاس تماشہ ہے کہ تم ہو
اک لفظ میں بھٹکا ہوا شاعر ہے کہ میں ہوں
اک غیب سے آیا ہوا مصرع ہے کہ تم ہو
دروازہ بھی جیسے مری دھڑکن سے جڑا ہے
دستک ہی بتاتی ہے پرایا ہے کہ تم ہو~
🥀🍁
#سیاہ_پوش
کبھی اِس رنگ سے رونا!
کہ خود پر مسکرا دینا
میں تیری دسترس چاہوں!
مجھےایسی دعا دینا!
میں تیرا برملا مجرم
مجھےکھل کر سزا دینا!
میں تیرا منفرد ساتھی
مجھے ہٹ کر جزا دینا۔!
مراسر سب سے اُونچا ہے
مجھے "مقتل" نیا دینا
مجھے اچھا لگا محسن
اُسے پا کر گنوا دینا
💔🌑
#سیاہ_پوش
مثلِ خوشبو مرے آنگن میں بکھر جاتے ہو
تم سرِ شام مرے دل میں اتر جاتے ہو
خود پہ تم ناز کرو شوق سے لیکن سوچو
یہ مرا عشق ہے تم جس سے نکھر جاتے ہو
🌚❤
#سیاہ_پوش
نام خوشبو تھا سراپا بھی غزل جیسا تھا
چاند سے چہرے پہ پردہ بھی غزل جیسا تھا
سارے الفاظ غزل جیسے تھے گفتار کے وقت
رنگِ اظہارِ تمنا بھی غزل جیسا تھا
پھول ہی پھول تھے کلیاں تھیں حسیں گلیاں تھیں
آپ کے گھر کا وہ رستہ بھی غزل جیسا تھا~
🍁🌟
#سیاہ_پوش
چاہتا ہوں کہ بھول جاؤں تمہیں
اور یہ سب دریچہ ہائے خیال
جو تمہاری ہی سمت کھلتے ہیں
بند کر دوں کچھ اس طرح کہ یہاں
یاد کی اک کرن بھی آ نہ سکے
چاہتا ہوں کہ بھول جاؤں تمہیں
اور خود بھی نہ یاد آؤں تمہیں
جیسے تم صرف اک کہانی تھیں
جیسے میں صرف اک فسانہ تھا
💫🌚
#سیاہ_پوش
ہر بار میرے سامنے آتی رہی ہو تم
ہر بار تم سے مل کے بچھڑتا رہا ہوں میں،
تم کون ہو یہ خود بھی نہیں جانتی ہو تم
میں کون ہوں یہ خود بھی نہیں جانتا ہوں میں،
تم مجھ کو جان کر ہی پڑی ہو عذاب میں
اور اس طرح خود اپنی سزا بن گیا ہوں میں~
🌑🌟
#سیاہ_پوش
کل چودھویں کی رات تھی شب بھر رہا چرچا ترا
کچھ نے کہا یہ چاند ہے کچھ نے کہا چہرا ترا
ہم بھی وہیں موجود تھے ہم سے بھی سب پوچھا کیے
ہم ہنس دئیے ہم چپ رہے منظور تھا پردہ ترا
🌚💫
#سیاہ_پوش
آہٹ سی کوئی آئے تو لگتا ہے کہ تم ہو
سایہ کوئی لہرائے تو لگتا ہے کہ تم ہو
اوڑھے ہوئے تاروں کی چمکتی ہوئی چادر
ندی کوئی بل کھائے تو لگتا ہے کہ تم ہو
🥀🍁
#سیاہ_پوش