بلوچستان کا مستقبل بندوق اور پہاڑ نہیں، قلم، تعلیم اور تحقیق ہے۔ بلوچستان کے اصل ہیرو وہ باصلاحیت نوجوان ہیں جو اپنی قابلیت سے دنیا میں صوبے اور پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں۔ حکومتِ بلوچستان کی ترجیح انہی نوجوانوں کو مواقع اور آگے بڑھنے کا راستہ دینا ہونی چاہیے۔
#Balochistan #YouthOfBalochistan #Education #Peace #بلوچستان
The hunt for BLA terrorists is in full swing across Balochistan, with Pakistani security forces eliminating a large number of terrorists in recent days.
بلوچستان کے نوجوانو!
تمہارا مستقبل بندوق کی نالی میں نہیں، کتاب کے صفحے میں ہے۔
تمہاری طاقت نفرت میں نہیں، علم میں ہے۔
تمہاری پہچان تشدد نہیں، تہذیب ہے۔
تمہاری منزل جنگ نہیں، ترقی ہے۔
جو تمہیں تباہی کی طرف بلائے، اس سے اپنے مستقبل کا سوال کرو۔
اور جو تمہیں تعلیم، ہنر، روزگار اور عزت کی طرف بلائے، اس راستے پر غور کرو۔
بلوچستان کا نوجوان ہاتھ میں قلم، دل میں امن اور آنکھوں میں روشن مستقبل رکھے۔
مکہ مکرمہ صرف ایک شہر نہیں، ہمارے ایمان کی دھڑکن، ہماری دعاؤں کا مرکز اور کروڑوں مسلمانوں کی روح کا سکون ہے۔ ❤️🩹
اس مقدس سرزمین کی طرف اٹھنے والی ہر بری نگاہ دل کو چیر دیتی ہے۔ حرمِ پاک کا تقدس ہمارے لیے ہر سیاست، ہر جنگ اور ہر تنازع سے بالاتر ہے۔
یا اللہ! اپنے گھر، حرمین شریفین اور وہاں موجود ہر زائر کی حفاظت فرما۔ مکہ ہمیشہ امن کی سرزمین رہے۔ آمین۔ 🤲🕋
#Makkah
کوئٹہ: نوکریوں کو بیچنے کے معاملے میں بڑی کارروائی!محکمہ جنگلات میں 4 اہلکار گرفتار، محکمہ جنگلات کے 4 اہلکاروں کی گرفتاری اور اہم انکشافات کے بعد وزیراعلیٰ بلوچستان نے تمام بھرتیاں منسوخ کرنے کا حکم دے دیا !!!!
#Balochistan
مدینے کو جائیں یہ جی چاہتا ہے
مقدر بنائیں یہ جی چاہتا ہے
مدینے کے آقا دو عالم کے مولا
ترے پاس آئیں یہ جی چاہتا ہے
محمدﷺ کی باتیں محمدﷺ کی سیرت
سنیں اور سنائیں یہ جی چاہتا ہے
درِ پاک کے سامنے دل کو تھامے
کریں ہم دعائیں یہ جی چاہتا ہے
دلوں سے جو نکلیں دیارِ نبی ﷺ میں
سنیں وہ صدائیں یہ جی چاہتا ہے
پہنچ جائیں بہزاد جب ہم مدینے
تو خود کو نہ پائیں یہ جی چاہتا ہے
ﷺﷺﷺﷺﷺﷺ
#خاتم_الرسلﷺ
یہ دیکھیں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں نے خاران کی ایک سڑک کا کیا حال کردیا ہے، ایسے واقعات کی مذمت
@Senator_Baloch
نہیں کرتے ہیں، ہر وقت دیکھیں تو تو کندھے ہلاتے ہوئے فرماتا ہے ہمیں ریاست نے محروم رکھا ہے یہ ثناء بلوچ صاحب کا علاقہ ہے #Balochistan
بلوچستان کی ہواؤں میں کچھ بدلا بدلا سا محسوس ہو رہا ہے۔
شکارگاہ وہی ہے، راستے بھی پرانے ہیں۔ بس اس مرتبہ نقشہ ایسے ہاتھوں میں آیا ہے جو ان پہاڑوں، ان راستوں اور یہاں چھپنے والے شکاریوں سے پہلے بھی واقف رہے ہیں۔ 🐐
نیکٹا کے نئے نیشنل کوآرڈینیٹر میجر جنرل فیصل نصیر کی وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے ملاقات کو محض ایک رسمی ملاقات سمجھنے والے شاید تصویر کا صرف ایک رخ دیکھ رہے ہیں۔
بات امن و امان سے آگے، انٹیلی جنس کوآرڈینیشن، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی استعداد اور دہشت گردی کے خلاف ایک مربوط حکمتِ عملی تک گئی ہے۔
جنہوں نے سندھ اور بلوچستان کے مشکل دنوں میں کام کیا ہو، دہشت گردی اور انٹیلی جنس کی بساط کو قریب سے دیکھا ہو، ان کیلئے یہ میدان بالکل نیا نہیں ہوتا۔
کچھ افسر اپنی پہچان پریس کانفرنسوں سے نہیں بناتے۔ ان کا تعارف ان کے گزرے ہوئے میدان کراتے ہیں۔
باقی اتنا سمجھ لیں کہ
پہاڑ اپنی جگہ ہیں، غار بھی وہیں ہیں۔۔
لیکن شکاری بدل جائے تو شکار کے حساب کتاب بھی بدل جاتے ہیں۔
بلوچستان میں شاید اب شور کم اور کام زیادہ دکھائی دے۔
مارخور بس اتنا ہی کہے گا۔۔
جنہیں پیغام سمجھنا ہے، وہ سمجھ گئے ہوں گے۔ 🐐🇵🇰