جب پاکستان کی جنگ تھی!
قوم کو یہ نہیں بھولنا چاہئے جب ان��یا نے ہم پر حملہ کیا تھا تو پاکستان کے ساتھ سوائے ترکی اور آزربائجان کے کوئی نہیں کھڑا تھا۔ سعودی عرب نے سفیر بھیجا جس نے بس اتنا کہا کہ بات چیت کرو جنگ نہ کرو اور پاکستان نے اسکی درخواست مسترد کر دی تھی۔ ایران نے عین جنگ کے دوران انڈیا کے ساتھ تجارتی معاہدہ کیا اور ای�� رسمی بیان دیا کہ جنگ نہیں ہونی چاہئے ہم ثالثی کر سکتے ہیں۔ مارکو روبیو نے فیلڈ مارشل کو فون کیا کہ انڈیا پر جوابی حملہ نہ کرو تم نے جہاز گرا دئیے ہیں یہ کافی ہے۔ جس پر پاکستان نے انکار کیا تو امریکہ نے باقاعدہ اعلان کیا کہ انڈیا جانے اور پاکستان جانے۔
لیکن آج ۔۔۔۔ جب امریکہ، ایران اور سعودی عرب سب آپس میں لڑ پڑے ہیں تو پاکستان اپنا فرض سمجھ کر متحرک ہے اور ہر طرف سے بھاگ دوڑ کر کے اس جنگ کر روکنے کی کوشش کر رہا ہے۔ بلکہ ایران اور سعودی عرب میں ایک غیر اعلانیہ پیچ اپ بھی کروا لیا ہے جس کے بعد ایران نے سب سے کم سٹرائیکس سعودی عرب میں کی ہیں اور ایرانی صدر نے معذرت بھی کی۔
یعنی پاکستان اسکو اپنی جنگ سمجھ کر خلوص دل سے کوششیں کر رہا ہے۔ اس کے باؤجود احساس کمتری کے مارے کچھ لوگ جو پاکستان سے زیادہ سعودی ہیں یا پاکستان سے زیادہ ایرانی ہیں، پاکستان کو ہی گالیاں دے رہے ہیں۔ ایک کہہ رہا ہے اسرائیل اور امریکہ نے ایران پر حملہ کیا تو پاکستان امریکہ اور اسرائیل پر حملہ کیوں نہیں کررہا؟ دوسرے کہہ رہے ہیں کہ سعودی عرب ہمارا دفاعی اتحادی اور سب سے بڑا معاشی شراکت دار ہے تو پاکستان ایران پر حملہ کیوں نہیں کر رہا؟
کچھ خدا کا خوف کریں۔ اس احساس کمتری سے نکلیں۔ اپنے ملک کے ساتھ کھڑے ہونا سیکھیں۔ یاد رکھیں پاکستان نہ رہا تو نہ ہمیں سعودی عرب رکھے گا نہ ایران رکھے گا!
#Pakistan
#IranWar